سوات، انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ میں لیویز اہلکار شہید
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ لیویز اہلکار عبدالکبیر نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا۔ بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے والی ٹیم پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سوات کے علاقے مٹہ میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں لیویز اہل کار عبدالکبیر نے جام شہادت نوش کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے شہید اہل کار کو خراج عقیدت پیش کیا اور لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ لیویز اہلکار عبدالکبیر نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا۔ بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے والی ٹیم پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ٹیم پر فائرنگ
پڑھیں:
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا دورہ؛ امیگریشن سسٹمز بہتر بنانے کی ہدایات
عرفان ملک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور ایئرپورٹ کا طویل دورہ کیا اور مسافروں کے لیے امیگریشن کے عمل کو بہتر بنانے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا۔
وزیر داخلہ نے فیصلہ کیا کہ ایئرپورٹ پر تعینات افسران کی کارکردگی مسلسل مانیٹر کی جائے گی۔ اس کے لیے امیگریشن کاؤنٹرز پر افسران کی کارکردگی جانچنے کے لیے ایک جدید سسٹم تیار کیا جائے گا، جو مسافروں کے امیگریشن کے عمل، فلائٹ کلیئرنس اور ایئرپورٹ پر چیک اینڈ بیلنس کو مانیٹر کرے گا۔
پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا
نظام کے ذریعے یہ بھی معلوم ہوگا کہ مسافروں کو امیگریشن کے عمل کو مکمل کرنے میں کتنا وقت لگا، تاکہ بےجا مسافروں کی آف لوڈنگ، سست روی اور دیگر مسائل کا بروقت تدارک ممکن ہو سکے۔
اس اقدام کا مقصد ایئرپورٹ پر مسافروں کی سہولت میں اضافہ اور امیگریشن کے عمل کو تیز اور مؤثر بنانا ہے۔