حکومت پاکستان، اے ایف ڈی اور عالمی ادارہ صحت کا ملک سے پولیو کے خاتمے کے عزم کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
تصویر سوشل میڈیا۔
فرانس کی ترقیاتی ایجنسی (اے ایف ڈی) کے بھرپور تعاون سے پاکستان اور عالمی ادارۂ صحت نے پولیو کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
فرانسیسی سفیر نکولا گالے، عالمی ادارۂ صحت کے نمائندہ ڈاکٹر لُو اور وزیر مملکت عائشہ رضا نے آج اسلام آباد میں ایک ویکسینیشن سینٹر کا دورہ کیا، جہاں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔
یہ مہم ملک بھر میں جاری قومی انسدادِ پولیو مہم کا حصہ ہے، جس کے تحت 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
اس موقع پر مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عالمی اشتراک اور عوامی تعاون سے پولیو کے خاتمے کا ہدف جلد حاصل کیا جائے گا۔ فرانسیسی سفیر نکولا گانے نے کہا ہم سب مل کر اس عالمی صحت کے خطرے کو ہمیشہ کے لیے ختم کر سکتے ہیں۔
پولیو کے خلاف جاری یہ مہم پاکستان پولیو ایریڈیکیشن انیشی ایٹو، عالمی ادارۂ صحت کے مشرقی بحیرۂ روم کے علاقائی دفتر، اے ایف ڈی اور ایکسپینڈڈ پروگرام آن امیونائزیشن پاکستان کے اشتراک سے چلائی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پولیو کے
پڑھیں:
طالبان حکومت نے دہشت گرد گروپوں کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات نا کیے تو پاکستان اپنےعوام کےدفاع کے لیے دہشت گرد اہداف کو نیوٹرالائز کرتا رہے گا، آئی ایس پی آر
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی ایس پی آر نے بھارت کو خطے میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سہولت کار قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ افغان سرزمین کے دہشت گردی کے لیے استعمال کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ طالبان حکومت بعض دہشت گرد عناصر کی مدد اور سرپرستی میں ملوث ہے، وہ بھارت سےمل کرعلاقائی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ طالبان حکومت کو دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی ترک کرنی ہوگی، پاکستانی عوام اور ریاست افغانستان سے اٹھنے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، طالبان حکومت دہشت گرد گروپوں کو فوری اور قابلِ توثیق اقدامات سے ختم کرے ۔آئی ایس پی آر نے واضح طور پر کہا کہ طالبان حکومت نے دہشت گرد گروپوں کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات نا کیے تو پاکستان اپنےعوام کےدفاع کے لیے دہشت گرد اہداف کو نیوٹرالائز کرتا رہے گا۔ئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیا کہ طالبان حکومت کو چاہیے کسی بھی خطرناک یا جارحانہ اقدام سے باز رہے اور افغان عوام کی بہبود، امن، ترقی اور خوشحالی کو مقدم رکھے۔
پنجاب میں 7 بڑے سیکٹرز میں انویسٹمنٹ کیلیے سعودی سرمایہ کاروں کا اظہار دلچسپی
مزید :