پولیو کے خاتمے کی جانب بڑا قدم، کل سے ملک گیر مہم کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (ای او سی) نے بتایا ہے کہ قومی پولیو مہم کل سے ملک بھر کے 159 اضلاع میں شروع ہوگی۔نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ قومی پولیو مہم 13 سے 19 اکتوبر تک ملک بھر میں منعقد ہوگی. ہفتہ وار پولیو مہم کے دوران 4 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔بیان میں کہا گیا کہ ہفتہ وار پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو ویکسین کے ساتھ وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی جب کہ 4 لاکھ سے زائد ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچائیں گے۔نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق جنوبی خیبرپختونخوا میں پولیو مہم 20 تا 23 اکتوبر تک منعقد کی جائے گی۔نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کی جانب سے تمام والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ 5 سال تک کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلَوائیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ تمام والدین پیدائش سے 15 ماہ تک کے تمام بچوں کا حفاظتی ٹیکوں کا کورس بروقت مکمل کروائیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر بچوں کو پولیو پولیو مہم
پڑھیں:
والدین اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے لازمی پلوا ئیں ،گورنرسندھ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے لازمی پلوا ئیں ۔(جاری ہے)
انسداد پولیو مہم کے لئے اپنے خصوصی پیغام میں گورنرسندھ نے صوبہ بھر سے پولیو کے مکمل خاتمہ کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیو فری سندھ ہمارا ہدف ہے۔گورنرسندھ نے انسداد پولیو ورکرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔