کل سے ملک بھر میں پولیو مہم کا آغاز ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
قومی پولیو مہم کل سے ملک بھر کے 159 اضلاع میں شروع ہوگی۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق ہفتہ وار پولیو مہم کے دوران 4 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
ہفتہ وار پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو ویکسین کے ساتھ وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی۔ یہ قومی پولیو مہم 13 سے 19 اکتوبر تک ملک بھر میں منعقد ہوگی۔
نیشنل ای او سی کا کہنا تھا کہ 4 لاکھ سے زائد ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچائیں گے جبکہ جنوبی خیبرپختونخوا میں پولیو مہم 20 تا 23 اکتوبر تک منعقد کی جائے گی۔
نیشنل ای او سی نے والدین سے اپیل کی ہے کہ 5 سال تک کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلَوائیں اور پیدائش سے 15 ماہ تک کے تمام بچوں کا حفاظتی ٹیکوں کا کورس بروقت مکمل کروائیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بچوں کو پولیو پولیو مہم
پڑھیں:
نیٹ فلکس کی مشہور سیریز اسٹرینجر تھنگز کا پہلا پارٹ آج ریلیز ہوگا
نیٹ فلکس کی مقبول ترین سائنس فکشن فلم اسٹرینجر تھنگز کے سیزن فائیو کا پہلا سیزن آج ریلیز کیا جائے گا۔
سیزن فور میں دھوم مچانے والی فلم اسٹرنجر تھنگز کے سیزن فائیو کا پارٹ ون آج ریلیز کیا جائے گا اور ظاہر کیا جارہا ہے کہ ایک دہائی تک ایلیون، مائیک، ہوپر، جوائس اور ہاکنز کے دیگر کرداروں کی کہانی Season 5 کے ذریعے انجام کو پہنچے گی۔
اس فلم کا پہلا پارٹ آج ریلیز کیا جائے گا جس میں 1 سے 4 قسطیں شامل ہوں گی۔
اس کے علاوہ سیزن فائیو کا پارٹ ٹو 25 دسمبر کو ریلیز ہوگا جس میں 5 سے 7 اقساط ہوں گی۔
اسٹرینجر سیزن فائیو کی مکمل 8 قسطوں پر مبنی سیریز کو دنیا بھر میں 31 دسمبر کو نئے سال کے موقع پر پیش کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق سیزن فائیو کا پہلا پارٹ امریکی، کینیڈا، جنوبی امریکا اور کیریبین وقت کے مطابق رات 8 بجے نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا جبکہ پاکستانی وقت کے حساب سے 26 نومبر کی صبح یہ فلم ریلیز ہوگی۔
سیزن 4 نے کہانی کا نقشہ پوری طرح بدل دیا تھا، جس میں پہلی بار ویكنا اصل ولن کے کردار میں نظر آئے۔
سیزن 4 کے اختتام پر ہاکنز کو مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار دکھایا گیا، جبکہ وِل بائرز اور ویكنا کے درمیان بڑھتی قربت کو دکھایا گیا تھا جو صرف ہاکنز نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔