بچوں سے زیادتی میں ملوث معروف برطانوی گلوکار جیل میں ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
بچوں سے زیادتی کے الزام پر جیل میں قید برطانوی گلوکار ایان واٹکنز قیدیوں کے حملے میں ہلاک ہوگئے۔
48 سالہ ایان واٹکنز مغربی یارکشائر کی جیل میں بچوں سے جنسی زیادتی کے متعدد مقدمات میں 29 سال قید کی سزا کاٹ رہا تھا۔
پولیس کے مطابق صبح 9 بج کر 40 منٹ پر جیل انتظامیہ کی جانب سے ایک قیدی پر حملے کی اطلاع موصول ہوئی، تاہم ابتدائی طبی امداد کے باوجود واٹکنز موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
ویسٹ یارکشائر پولیس نے تصدیق کی ہے کہ قتل کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، واقعے کی تفتیش جاری ہے اور مزید تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔
جیل ذرائع کے مطابق ایان واٹکنز پر مبینہ طور پر ان کے ہی چند ساتھی قیدیوں نے حملہ کیا اور انہیں چاقو کے وار سے ہلاک کیا۔ واٹکنز اسی جیل میں سزا کاٹ رہے تھے جسے برطانیہ میں “مانسٹر مینشن” (Monster Mansion) کے نام سے جانا جاتا ہے کیونکہ یہاں ملک کے بدنام ترین مجرم رکھے جاتے ہیں۔
ایان واٹکنز نے نومبر 2013 میں بچوں سے جنسی زیادتی، نوزائیدہ بچے کے ریپ کی کوشش اور بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے سمیت 13 الزامات قبول کیے تھے، جس کے بعد دسمبر میں انہیں 29 سال قید اور اضافی 6 سال نگرانی کی سزا سنائی گئی تھی۔
یہ جیل میں ان پر ہونے والا پہلا حملہ نہیں تھا بلکہ اگست 2023 میں بھی وہ ایک قیدی کے تشدد سے زخمی ہو چکے تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔