مسافردوران پروازایئرلان کی طرف سے فراہم کیاگیاکھاناکھا کرچل بسا
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک :قطر ایئر ویز کی پرواز کے دوران مسافرایئرلان کی جانب سے دیا گیا کھانا کھاتے کھاتے اچانک چل بسا.
انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافر کا نام آسوکا جایاویرا تھااوراس کی عمر 85 سال تھی ،وہ پیشہ کے اعتبار سے کارڈیالوجسٹ تھا۔
جایاویرا سبزی خور تھَے اوراپنی ٹکٹ بک کرتے وقت ویجیٹیرین کھانے کی درخواست کی تھی، مگر پرواز کے دوران جو کھانا دیا گیا اس میں گوشت بھی شامل تھا۔
مسافر کی جانب سے شکایت کرنے پر ائیرلائن کے عملے نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ گوشت کو سائیڈ پر کر کہ کھانے کا باقی حصہ کھا سکتے ہیں۔
مسافر نے خوراک میں سے گوشت الگ کر کے کھانے کی کوشش کی لیکن فوراً ہی سانس پھول گیا، عملے نے فوری طبی امداد دی، آکسیجن فراہم کی اور دوائیں بھی دیں مگر مسافر جانبرنہ ہوسکا۔
ائیر لائن کے مطابق کیبن عملے نے MedAire نامی سروس سے رابطہ کیا، جس نے ہوائی جہاز کے عملے کو رہنمائی فراہم کی مگر طیارہ وقت پر ہنگامی لینڈنگ نہیں کر سکا،جب جہاز سکاٹ لینڈ کے ایڈنبرا ایئرپورٹ پہنچا تو مسافر بے ہوش ہو چکا تھا جسے فوری طورپرہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔
پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش
جایاویرا کے بیٹے نے قطر ایئر ویز پرہرجانے کا مقدمہ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ایئرلائن کی غفلت کی وجہ سے ان کے والد کی موت ہوئی۔
جایاویراکے بیٹے نے مقدمے میں مطالبہ کیا ہے کہ ایئرلائن کو بین الاقوامی قوانین کے تحت ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پانی فراہم نہ کرنے کا معاملہ ‘ ڈائریکٹر لیگل واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن طلب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میںفیڈرل بی ایریا رحمان آباد میں پانی فراہم نہ کرنے کا معاملہ ،عدالت نے ڈائریکٹر لیگل واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کو طلب کر لیا ۔سندھ ہائیکورٹ میں فیڈرل بی ایریا رحمان آباد میں پانی فراہم نا کرنے سے متعلق سماعت ہوئی جہاں واٹر کارپورپشن کے وکیل کاکہنا تھا کہ ہم نے درخواست گزار کو پانی فراہم کیا تھا، درخواست گزار نے پانی دیگر گھروں میں فراہم کرنا شروع کر دیا تھا، عدالت نے وکیل سے استفسار کیا آپ نے وکالت کی ہے، بتائیں کیا ایسے قانونی دلائل دیے جاتے ہیں، درخواست گزار کاکہنا تھا کہ ایک دہائی سے پانی کیلئے ترس رہے ہیں، محتسب اعلیٰ نے بھی پانی فراہم کرنے کا حکم دیا تھا، عدالت نے بھی پانی فراہم کرنے کی ہدایت دی تھی لیکن تاحال عملدرآمد نہیں ہوا، 7 ہزار سے زائد مکان ہیں رحمن آباد میں،پانی کی فراہمی کے احکامات کے باوجود عمل درآمد نہیں کیا جارہا،عدالت نے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کردی۔