پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ڈیجیٹل تعاون اور انوویشن کے فروغ پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے دبئی میں جاری جیٹیکس گلوبل 2025 کے دوران یو اے ای کے حکام سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں ڈیجیٹل تعاون اور انوویشن کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ۔
(جاری ہے)
ترجمان وزارت آئی ٹی کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارتِ صنعت و جدید ٹیکنالوجی کے انڈر سیکرٹری ہز عمر سووینہ السوویدی سے ملاقات کی جس میں ڈیجیٹل گورننس، مصنوعی ذہانت ،ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ، نیشنل ڈیٹا ایکسچینج لیئر اور کیش لیس اکانومی پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
شزا فاطمہ خواجہ نے ابو ظہبی انویسٹمنٹ آفس کے مسیمو فالچونی سے بھی ملاقات کی جس میں ڈیجیٹل سرمایہ کاری اور تکنیکی اشتراک پر بات چیت کی گئی۔وفاقی وزیر نے گلف انفارمیشن ٹیکنالوجی ایگزیبیشن (جائٹیکس)کے موقع پر اے ایچ اے ڈی کے سی ای او منیب انجم سے ملاقات کی جس میں پاکستان کے سائبر سکیورٹی ایکو سسٹم کے فروغ پر اتفاق ہوا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
محسن نقوی کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251126-08-21
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف سے ملاقات کی ہے۔ دوران ملاقات سیکورٹی امور اور دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، برمی مسلمانوں کے لیگل اسٹیٹس کے دیرینہ مسئلے پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر سعودی وزیر داخلہ نے اس معاملے کے حل کیلیے پاکستانی وزیر داخلہ کی کوششوں پر اظہار تشکر کیا، انہوں نے فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر پر حملے میں شہید اہلکاروں کے خاندانوں سے تعزیت بھی کی۔ فریقین نے پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کیلئے ٹریننگ ایکسچینج پروگرام پر اتفاق کیا، جبکہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ کا ورکنگ گروپ آئندہ ماہ اجلاس منعقد کرے گا۔