ڈاکٹر اورنگزیب ایچ ای سی کے کمیشن رکن مقرر، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
— تصویر بشکریہ رپورٹر
وزیراعظم پاکستان نے وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سفارش پر شہید بے نظیر بھٹو دیوان یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اورنگزیب کو وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کا کمیشن رکن مقرر کر کے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔
ان کی تقرری 4 برس کے لیے ڈاکٹر عطا الرحمٰن کی جگہ عمل میں آئی ہے جن کی مدت رواں برس مکمل ہوگئی تھی۔
ڈاکٹر اورنگزیب چیئرمین ہائی ایجوکیشن کمیشن کی تلاش کے لیے قائم کمیٹی کے بھی رکن ہیں اور اس وقت کمیٹی کو چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کے عہدے کے لیے 550 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن کی چانچ شروع کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مستقل چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کی تعیناتی مکمل ہونے تک چیئرمین کے عہدے کا اضافی چارج ڈاکٹر اورنگ زیب کو دیا جاسکتا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایجوکیشن کمیشن
پڑھیں:
ٹرانسفر ججز کیس: آئینی عدالت میں اپیل مقرر کرنے کیخلاف ججز کا نئی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ
—فائل فوٹوٹرانسفر ججز کیس میں وفاقی آئینی عدالت میں اپیل مقرر کرنے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز نے نئی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
اپیل سپریم کورٹ واپس بھیجی جائے، ہائی کورٹ کے 5 ججز وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر کریں گے۔
وفاقی آئینی عدالت میں دائر کرنے کے لیے متفرق درخواست تیار کی گئی ہے۔
وفاقی آئینی عدالت میں 5 ججز کی انٹرا کورٹ اپیل پر 6 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔
متفرق درخواست کے متن کے مطابق یہ درخواست وفاقی آئینی عدالت میں ٹرانسفر نہیں ہو سکتی تھی، ٹرانسفر ججز اپیل واپس سپریم کورٹ بھیجی جائے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز کی جانب سے آج درخواست دائر ہو گی۔
واضح رہے کہ ٹرانسفر ججز کیس کی اپیل 24 نومبر کو وفاقی آئینی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر ہے۔