پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب کی خالی نشست پر این اے 18 ہری پور میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔
این اے 18 کی نشست پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب کی نااہلی سے خالی ہوئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ کاغذات نامزدگی 15 اکتوبر سے جمع کرائے جائیں گے، ضمنی انتخاب 22 نومبر کو ہوگا۔
ضلعی الیکشن کمشنر ڈسٹرکٹ ہری پور ریٹرننگ اور ضلعی الیکشن کمشنر ایبٹ آباد ریٹرننگ آفیسر مقرر کردیے گئے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر کے آخری ہفتے میں ہوں گے: الیکشن کمیشن کا فیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر سے متعلق دائر درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ فیصلے کے مطابق، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر کے آخری ہفتے میں منعقد ہوں گے، اور یہ الیکشن 2022 کے قانون کے تحت کرائے جائیں گے۔
فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب میں حلقہ بندیوں کا عمل کل سے شروع کر دیا جائے گا۔
یہ فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور ممبران نثار درانی، شاہ محمد جتوئی، اور بابر حسن بھروانہ نے جاری کیا۔