ایشیاکپ میں فلاپ ہونیوالے صائم ایوب ڈومیسٹک میں چل نکلے
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
ایشیا کپ میں چار بار اور رواں سال چھ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے والے صائم ایوب ڈومیسٹک کرکٹ میں چل نکلے، قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے راونڈ میں کراچی بلوز کی نمائندگی کرتے ہوئے صائم ایوب نے فیصل آباد کے خلاف پہلی اننگ میں 63 رنز بناڈالے۔
مرغزارگراونڈ، اسلام آباد میں منگل کو پہلی اننگ میں صائم ایوب نے 142 منٹ کی بیٹنگ میں 89 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 11 چوکے بھی لگائے ایشیا کپ میں ناقس بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے صائم ایوب نے راونڈ میچز میں عمان، بھارت اور متحدہ عرب امارات کے خلاف مسلسل صفر پر آؤٹ ہو کرہیٹ ٹرک مکمل کی تھی۔
انہوں نے بھارت کے خلاف سپرفور کے میچ میں 21 اورسری لنکا کے خلاف 2 رنزبنانے کے بعد بنگلا دیش کے خلاف بھی صفر کی خفت کا شکارہوکر رواں برس 6 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے کا بدترین ریکارڈ برابر کیاتھا۔
صائم ایوب ایشیا کپ سے قبل اسی سال 28 مئی کو لاہور میں بنگلا دیش کے خلاف صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد سہ فریقی سیریز میں 2 ستمبر کو افغانستان کے خلاف بھی کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے تھے۔
تاہم، بھارت کے خلاف فائنل میں صائم ایوب نے 11 گیندں پر 2 چوکوں کی مدد سے 14 رنزبنائے تھے۔صائم ایوب ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ آؤٹ ہونے والے دوسرے بیٹر ہیں۔ عمر اکمل 10 مرتبہ اور صائم ایوب 9 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: صائم ایوب نے آؤٹ ہونے کے خلاف
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :