غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے مصر کا عالمی سربراہی اجلاس، 20 سے زائد رہنماؤں کی شرکت متوقع
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
مصر نے اعلان کیا ہے کہ وہ پیر کے روز بحیرۂ احمر کے ساحلی شہر شرم الشیخ میں عالمی سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا جس میں غزہ میں جنگ کے خاتمے اور امن معاہدے کو حتمی شکل دینے پر غور کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کا غزہ کا دورہ، امریکی افواج کی عدم تعیناتی کی یقین دہانی
مصری صدر کے ترجمان کے مطابق، اجلاس میں 20 سے زائد ممالک کے سربراہان شریک ہوں گے جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شامل ہوں گے۔ اجلاس کا مقصد اسرائیل اور حماس کے درمیان حالیہ جنگ بندی کو پائیدار امن میں تبدیل کرنے کے عملی اقدامات طے کرنا ہے۔
شرم الشیخ میں تیاریوں کا جائزہاجلاس کی تیاریوں کے سلسلے میں شرم الشیخ کے پیس اسکوائر اور اطراف کے سیاحتی مقامات کو خصوصی طور پر سجایا گیا ہے۔ شہر میں بین الاقوامی میڈیا اور سفارتی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔
دوسری جانب، حماس نے واضح کیا ہے کہ اگر امن منصوبہ ناکام ہوا اور جنگ دوبارہ شروع ہوئی تو وہ بھرپور مزاحمت کرے گی۔
تنظیم کے سیاسی بیورو کے رکن حسام بدران نے انترنیشنل میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ جنگ دوبارہ چھڑ جائے، لیکن اگر اسرائیلی جارحیت مسلط کی گئی تو فلسطینی عوام اور مزاحمتی قوتیں پوری طاقت سے جواب دیں گی۔
حسام بدران نے مزید کہا کہ ٹرمپ امن منصوبے کے دوسرے مرحلے میں کئی پیچیدگیاں اور مشکلات موجود ہیں جن پر بات چیت آسان نہیں ہوگی۔
خطے میں امن کی نئی امیدغزہ کی صورتحال پر عالمی سطح پر بڑھتی تشویش کے تناظر میں شرم الشیخ کا یہ اجلاس غیر معمولی اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے، جس سے خطے میں امن کے امکانات کو نئی سمت ملنے کی امید کی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل امن منصوبہ حماس غزہ مصر.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن 25 نومبر 2025 پر پیغام, آج خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان تمام دنیا کے ساتھ اس اہم مقصد کو اجاگر کرنے کے لیے اپنی آواز کو بلند کررہا ہے۔ اس سال یہ دن "خواتین کے خلاف ڈیجیٹل تشدد کے خاتمے کے لیے متحد" ہونے کے عنوان کے تحت منایا جا رہا ہے۔ یہ عنوان جدید دور میں خواتین کو مختلف سطحوں اور پلیٹ فارمز پر تشدد اور حراساں کیے جانے کی طرف توجہ دلاتا ہے اور یہ دن ہمیں اس بات کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم سوچیں اور اس عہد کی تجدید کرتے ہوۓ متحد ہو کر اس کے خلاف جدوجہد کریں۔ خواتین پر تشدد اور حراساں کیے جانے کے واقعات کےمکمل انسداد کے لیے ہمیں کثیرالجہتی حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔ جامع حکمت عملی میں نہ صرف اس طرح کے واقعات کا سدباب کے اقدامات شامل ہونا چاہئے بلکہ متاثرہ خواتین سے ہمدردی اور معاشرے کے استحصالی نظام کی اصلاح شامل ہے۔