امریکی سینٹرل کمان کے سربراہ کا دورہ غزہ، حماس کا غیرمسلح ہونے سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز

غزہ (آئی پی ایس )امریکی سینٹرل کمان کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا ہے کہ انہوں نے غزہ کا دورہ کیا تاکہ جنگ کے بعد استحکام سے متعلق معاملات پر بات چیت کی جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی علاقے میں کسی بھی امریکی فوجی کی تعیناتی نہیں کی جائے گی۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایڈمرل بریڈ کوپر نے سنیچر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ وہ حال ہی میں غزہ کے دورے سے واپس آئے ہیں، جہاں انہوں نے ایک ایسے سول-ملٹری کوآرڈینیشن سینٹر کے قیام پر بات کی جو سینٹکام کی قیادت میں کام کرے گا اور جنگ کے بعد استحکام کی کوششوں میں معاونت فراہم کرے گا۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کے تحت غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان سیزفائر کی نگرانی کے لیے امریکی افواج کی ابتدائی تعیناتی شروع ہو گئی ہے، اور 200 امریکی فوجی اسرائیل پہنچ چکے ہیں۔

امریکی فوج اس مشن کے لیے ایک ملٹی نیشنل ٹاسک فورس کی قیادت کرے گی، جو غزہ میں تعینات کی جائے گی۔ اس فورس میں ممکنہ طور پر مصر، قطر، ترکی اور متحدہ عرب امارات کے فوجی شامل ہوں گے۔ایڈمرل کوپر نے مزید کہا کہ امریکہ کے بیٹے اور بیٹیاں اس تاریخی لمحے میں مشرق وسطی میں امن کے قیام کے لیے سپریم کمانڈر کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ایڈمرل بریڈ کوپر کو اگست کے اوائل میں امریکی سینٹکام کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔ سینٹکام مشرق وسطی میں امریکی فوجی کارروائیوں کا ذمہ دار کمانڈ سینٹر ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرملک بھر میں شادیوں کی تقریبات سے ٹیکس وصولیوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ ملک بھر میں شادیوں کی تقریبات سے ٹیکس وصولیوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ پی ٹی آئی کے بیرون ملک گئے ہوئے اراکین اسمبلی کو فوری طلب کر لیا گیا افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کا اترپردیش میں دارالعلوم دیوبندکا دورہ،علماء اور طلباء سے ملاقات مظاہرین نے پولیس اہلکاروں کو اغوا کیا،قانون ہاتھ میں لینے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا، آئی جی پنجاب مریم نواز کا پنجاب میں ٹیکس فری سعودی انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنے کا اعلان پیوٹن کی نوبل امن انعام کمیٹی پر شدیدتنقید، عالمی بحرانوں کے حل کیلئے ٹرمپ کی کوششوں کی تعریف TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کا دورہ

پڑھیں:

وزیراعظم مصر اور امریکی صدور کی دعوت  پر آج شرم الشیخ کا دورہ کریں گے 

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور امریکہ کے صدر ٹرمپ کی دعوت پر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف آج 13 اکتوبر کو مصر کے شہر شرم الشیخ کا دورہ کریں گے جہاں وہ غزہ میں جاری سنگین انسانی بحران کے خاتمے اور امن معاہدے کے دستخطوں کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سمیت اعلیٰ حکومتی وزراء بھی ہوں گے۔ شرم الشیخ امن کانفرنس ان سفارتی کوششوں کا تسلسل ہے جو گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں شروع ہوئیں۔

متعلقہ مضامین

  • مصر میں غزہ امن سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی  ملاقات
  • ٹرمپ اور ثالث یقینی بنائیں کہ اسرائیل دوبارہ فوجی کارروائیاں شروع نہ کرے، حماس کا مطالبہ
  • ترک صدر کا نیتن یاہو کی موجودگی میں مصر میں لینڈ کرنے سے انکار، طیارہ بحیرہ احمر پر چکر لگاتا رہا
  • ڈونلڈ ٹرمپ امن سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے شرم الشیخ پہنچ گئے
  • وزیراعظم مصر اور امریکی صدور کی دعوت  پر آج شرم الشیخ کا دورہ کریں گے 
  • غزہ جنگ بندی کا پہلا مرحلہ مکمل، امریکا کے 200 فوجی اسرائیل پہنچ گئے
  • غزہ میں کوئی امریکی فوجی داخل نہیں ہوگا، امریکی سینٹ کام کے سربراہ کا اعلان
  • امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کا غزہ کا دورہ، امریکی افواج کی عدم تعیناتی کی یقین دہانی
  • قطری فضائیہ کو امریکی ریاست آئیڈاہو میں فوجی تنصیب تعمیر کرنے کی اجازت دے دی گئی