وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ سے امریکی ناظم الامور نٹیلی بیکر کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ سے امریکی ناظم الامور نٹیلی بیکر کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور ڈیجیٹل میڈیا شراکت داری سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے صف اول کے کردار کی ستائش بھی کی گئی۔
اس موقع پر امریکی ناظم الامور نے کہا کہ پاکستان کی معیشت استحکام اور ترقی کی سمت بڑھ رہی ہے۔
وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان صف اول کا کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں پوری دنیا کے امن کے لیے ہیں۔
عطا تارڑ نے کہا کہ حکومت نے فیک نیوز کے خاتمے اور ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ کے لیے جامع پالیسی متعارف کرائی۔ پاکستان قدرتی حُسن، ثقافتی تنوع اور تاریخی ورثے سے مالا مال ملک ہے، سیاحت کے فروغ سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ سے دونوں ممالک کے عوام کے مابین روابط بھی مضبوط ہوں گے، حکومت سیاحت کے فروغ کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے بھی قانون سازی کی جارہی ہے۔
امریکی ناظم الامور نے پاکستان کی جانب سے صحافیوں کے تحفظ کے لیے۔اقدامات کو سراہا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: امریکی ناظم الامور وفاقی وزیر نے کہا کہ کے فروغ کے لیے
پڑھیں:
پاک فوج نے طالبان کو رات کی تاریکی میں حملہ کرنے پر منہ توڑ جواب دیا، عطا تارڑ
وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ طالبان رات کے اندھیرے میں یہ پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے، پاک فوج نے مذموم سازش کو ناکام بنایا، رات کے اندھیرے میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاک فوج نے طالبان کو رات کی تاریکی میں حملہ کرنے پر منہ توڑ جواب دیا۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ طالبان رات کے اندھیرے میں پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے، پاک فوج نے مذموم سازش کو ناکام بنایا، رات کے اندھیرے میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔ اُنہوں نے کہا کہ پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا، دہشتگردی کی منصوبہ بندی میں استعمال ہونے والے متعدد تربیتی کیمپس کو تباہ کیا۔