پنجاب میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشنز، تحریک لبیک کے مارچ کے دوران کشیدگی میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT
لاہور سمیت صوبہ بھر میں پنجاب پولیس نے سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بڑے پیمانے پر سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز کیے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 343 کومبنگ آپریشنز کے دوران 9 ہزار 745 مشتبہ افراد کی چیکنگ کی گئی جبکہ 32 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کا بدترین کریک ڈاؤن بھی ہمارا راستہ نہیں روک سکتا، تحریک لبیک
مزید بتایا گیا کہ 25 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز میں 2 ہزار 730 سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور 2 مشتبہ افراد زیرِ حراست آئے۔ پولیس کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 281 اشتہاری، 66 عدالتی مفرور اور 32 عادی مجرمان گرفتار کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق مجرمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئیں۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں 3 مجرمان ہلاک، 4 زخمی اور 3 گرفتار ہوئے۔
آئی جی پنجاب نے ہدایت دی ہے کہ ملک دشمن و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز جاری رکھے جائیں۔
حالات کشیدہ، تصادم کی اطلاعاتدوسری جانب لاہور میں تحریک لبیک پاکستان (TLP) کے لبیک یا اقصیٰ مارچ کے دوران حالات کشیدہ ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق شاہدرہ میں راوی پُل کی جانب پولیس اور رینجرز کی جانب سے فائرنگ، شیلنگ اور تیزابی پانی کے استعمال کی اطلاعات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی ایل پی کا احتجاج: دوسرے روز بھی جڑواں شہروں میں زندگی مفلوج، سڑکیں، ادارے اور انٹرنیٹ بند
رکنِ شوریٰ علامہ فاروق الحسن قادری کے مطابق فجر سے اب تک فائرنگ کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 50 شدید زخمی ہوئے، جن میں سے 20 کی حالت تشویشناک ہے۔
سعد رضوی کا سوالسربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے سوال کیا کہ گولی کیوں چلا رہے ہو؟
ان کا کہنا تھا کہ کراچی سے خیبر تک کے مسلمان دیکھ لیں کہ ظلم کی انتہا ہو گئی ہے، سب باہر نکلیں اور پوچھیں گولی کیوں چلائی گئی۔
خواتین کی گرفتاری پر TLP کا شدید ردعملتحریک لبیک پاکستان کے ترجمان نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے خواتین اور کم سن بچیوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔
ترجمان کے مطابق بانی تحریکِ لبیک پاکستان علامہ خادم حسین رضویؒ کی اہلیہ و بیٹیوں اور موجودہ سربراہ حافظ سعد رضوی کی اہلیہ و دو کم سن بیٹیوں کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان نے الزام لگایا کہ سرکاری اداروں نے مسجد اور گھر پر چڑھائی کر کے توڑ پھوڑ کی، جو آئین، قانون اور اسلامی اقدار کی خلاف ورزی ہے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ تحریک لبیک پاکستان آئین، قانون، اسلامی اقدار اور جمہوری روایات کے احترام کی قائل ہے اور فلسطین کے حق میں اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام اباد اقصیٰ مارچ پنجاب پولیس تحریک لبیک سرچ آپریشن سعد رضوی لاہور.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد پنجاب پولیس تحریک لبیک سعد رضوی لاہور تحریک لبیک پاکستان کے دوران کے مطابق
پڑھیں:
سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔