پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وہی ہوگا جسے بانی پی ٹی آئی نے نامزد کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ  امید ہے نئے وزیرِاعلیٰ کا انتخاب خوش اسلوبی سے ہوگا، ہماری اولین ترجیح ہوگی کہ معاملات ہموار طریقے سے حل ہو جائیں۔

وزیراعلی کے انتخاب اور اس حوالے سے حکمت عملی کے لئے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیرعلی ہاوس پشاور میں ہوا۔

اجلاس میں سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر، جنید اکبر، اسپیکر کے پی اسمبلی بابر سواتی اور دیگر قائدین نے شرکت کی۔

 پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ اگر آئینی پیچیدگی آئی تو عدالت اسے حل کرے گی، بانی پی ٹی آئی نے جس کا انتخاب کیا وہی وزیرِاعلیٰ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی قیادت اور ارکان سے مسلسل رابطے میں ہوں، وزیرِاعلیٰ کے انتخاب سے متعلق آج بھی اجلاس ہوا، پی ٹی آئی کی پوری قیادت بانی پی ٹی آئی کے احکامات کی پابند ہے۔

اجلاس میں آئندہ اسمبلی اجلاس کے لیے لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

سیاسی جماعتیں سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بننے سے روکیں، سینیٹر پرویز رشید

سینیٹر پرویز رشید نے سہیل آفریدی کو وزیر اعلیٰ بننے سے روکنے کے لیے سیاسی جماعتوں سے کوشش کرنے کی اپیل کر دی۔

پرویز رشید نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ دہشت گردوں کے خاتمے کی کارروائی کے لیے سیاسی حمایت کی ضرورت ہوتی ہے، سیاسی حمایت صوبائی حکومت سے ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اگر دہشت گردوں کی سہولت کار ہو تو کارروائی کے مقدس فریضے کو سرانجام نہیں دیا جا سکتا۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ہم اپنے شہدا کی ماؤں، بیٹیوں اور بہنوں کو کیا جواب دیں گے کہ ہم نے دہشت گردی کے سہولت کاروں کو وزارت اعلیٰ کے لیے نامزد کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نامزد وزیر اعلیٰ کا نعرہ تھا عمران نہیں پاکستان نہیں، وہ تو ایسا وزیر اعلیٰ چن کر لائے ہیں جو پاکستان پر حملہ آور ہوتا ہے، ایسے شخص کو وزیر اعلیٰ بننے سے روکنا ہمارا فرض ہے، ن لیگ اور خیبر پختونخوا کی جمہوری جماعتوں کو اس فتنے کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ پختونخوا کیلیے 4 امیدواروں میں مقابلہ، اپوزیشن کا انتخابی عمل کے بائیکاٹ پر غور
  • نئے وزیراعلیٰ پختونخوا کا انتخاب آج ہوگا، 4 امیدوار میدان میں
  • علی امین گنڈاپور کا بانی کے نامزد وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار کو کامیاب کرانے کا اعلان
  • خیبرپختونخوا کی وزارتِ اعلیٰ، 4 امیدوار سامنے آ گئے؛انتخاب صبح 10 بجے ہوگا
  • خیبرپختونخوا کی وزارتِ اعلیٰ، 4 امیدوار سامنے آ گئے
  • وزیر اعلیٰ کے پی انتخاب : پی ٹی آئی نے اپنے 80 ارکان کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں پابند کر دیا
  • نئے وزیر اعلی خیبرپختونخوا کا انتخاب کل ہوگا، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری
  • نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلیے خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 13 اکتوبر کو ہوگا
  • سیاسی جماعتیں سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بننے سے روکیں، سینیٹر پرویز رشید