نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب، خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT
خیبرپختونخوا میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی کا اجلاس پیر (13 اکتوبر) کو طلب کرلیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس پیر کو ہوگا، جس میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ موصول، منظوری قانونی تقاضوں کے مطابق ہوگی، گورنرخیبرپختونخوا
انہوں نے کہاکہ صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ منتخب کیا جائےگا۔
انہوں نے کہاکہ سہیل آفریدی پرعزم نوجوان ہے، وہ پہلے وزیراعلیٰ ہوں گے جن کا انتخاب قبائلی علاقے سے کیا جائےگا۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے فیصلے کے بعد علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو موصول ہوگیا ہے۔
اس سے قبل عمران خان کے کہنے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے فیصلے کے سامنے سر تسلیم خم، علی امین گنڈاپور وزارت اعلیٰ سے مستعفی
دوسری جانب اپوزیشن بھی وزیراعلیٰ کے لیے اپنا متفقہ امیدوار میدان میں اتارنے کے لیے مشاورت کررہی ہے، لیکن ابھی تک کوئی حتمی اعلان نہیں کیا جا سکا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اجلاس طلب سلمان اکرم راجا سہیل آفریدی علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ انتخاب وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اجلاس طلب سلمان اکرم راجا سہیل ا فریدی علی امین گنڈاپور وزیراعلی انتخاب وی نیوز علی امین گنڈاپور کے لیے
پڑھیں:
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا وفاق پر اربوں روپے کرپشن کا الزام
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت پر 5 ہزار 300 ارب روپے کی کرپشن کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے جس سے بیرون ملک فلیٹس اور جزیرے خریدے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر سہیل آفریدی نے پولیس ناکے پر دھرنا دے دیا
انجینئرنگ یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این ایف سی اجلاس میں ضم اضلاع کے فنڈز کا معاملہ بھرپور انداز میں اٹھایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ فاٹا انضمام کے بعد صوبے کا این ایف سی میں حصہ 19 فیصد بنتا ہے، لیکن 7 سال سے 350 ارب روپے سالانہ کا حصہ نہیں مل رہا۔
بعد ازاں اڈیالہ جیل کے قریب گورکھپور ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کے مطابق تمام قانونی اور جمہوری راستے اختیار کیے جاچکے ہیں، اور اب ایک آخری راستے پر بھی غور جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے ان کی صحت کے بارے میں معلوم کرنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی: الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو کل طلب کرلیا
سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ دھرنے میں جانا چاہتے تھے لیکن بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے منع کیا۔ ان کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر حکومت سے مذاکرات تو ہوئے مگر حکومت کے پاس کوئی اختیار ہی نہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا واقعی اس حکومت کے پاس کوئی مینڈیٹ ہے؟
انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو جو کچھ ہوا، 23 نومبر کو بھی وہی ہوا۔ حالیہ ضمنی انتخاب میں 95 فیصد لوگ ووٹ ڈالنے نہیں نکلے، پنجاب کے عوام نے ووٹ نہ ڈال کر بانی پی ٹی آئی سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کرپشن وفاقی حکومت