پی ٹی آئی کا پشاور میں اہم اجلاس، وزیراعلی کے انتخاب سے متعلق مشاورت
اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT
پشاور میں پی ٹی آئی کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں سہیل آفریدی کو وزیراعلی منتخب کرنے سے متعلق مشاورت کی جا رہی ہے۔
پشاور میں صوبائی حکومت کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما بھی طلب کر لیے گئے۔
ذرائع پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے مرکزی اور صوبائی رہنماؤں کو ایک پیج پر ہونے کے احکامات جاری کیے گئے۔
لیگل ٹیم سے وزیر اعلی کے انتخاب کے لئے مشاورت کی جائے گی، جنید اکبر، اسد قیصر، بابر سلیم سواتی کو خصوصی ٹاسک حوالے کردیا گیا۔
ذرائع پارلیمانی پارٹی نے کہا کہ آئندہ 72 گھنٹوں میں وزیر اعلی کا انتخاب ہو جائیگا، حالیہ صورتحال میں اپوزیشن کی حکمت عملی کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اس کے علاوہ بیرون ملک سے کے پی حکومت کے ممبران صوبائی کو طلب کر لیا گیا، عارف احمد زئی ، نزیر عباسی ، تاج محمد ترند پاکستان پہنچ گئے، آصف محسود بھی وزیر اعلی کے انتخاب کے لئے بیرون ملک سے واپس آگئے۔
حکومتی ٹیم میں شامل دو ایم پی اے تاحال بیرون ملک موجود ہیں، ایم پی ایز کو فوری واپسی کے لئے پیغام بھجوا دیا گیا، شیر علی ارباب بھی بیرون ملک سے واپس آگئے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بیرون ملک
پڑھیں:
امن بحالی کے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
—فائل فوٹووزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ امن بحالی کے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں۔
سہیل آفریدی سے مہمند کے عمائدین کے وفد نے ملاقات کی اور کہا کہ ہم امن اور صوبائی حقوق کے حصول کی جدوجہد میں وزیراعلیٰ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ اس وقت امن ہمارا سب سے بڑا مسئلہ اور پہلی ترجیح ہے۔ فاٹا انضمام کے وقت 10 سال کے لیے ایک ہزار ارب روپے دینے کا وعدہ پورا نہیں کیا جا رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے اربوں روپے کے بقایاجات اب بھی وفاق کے ذمے واجب الادا ہیں، قبائلی اضلاع کو ان کا حق دلانے کی کوشش جاری ہے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ ضم اضلاع میں یونیورسٹی کے ساتھ ساتھ میڈیکل اور نرسنگ کالجز بھی قائم کریں گے۔