مستعفی وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناقابل عمل قرار
اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT
مستعفی وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈاپور کے خلاف عدم اعتماد لانے کا معاملہ ناقابل عمل قرار دے دیا گیا۔
مستعفی وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈاپور کے خلاف عدم اعتماد کے معاملے پر آئینی ماہرین اور اسمبلی سیکرٹریٹ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں عدم اعتماد کو ناقابل عمل قرار دے دیا۔
اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع نے کہا کہ علی امین گنڈاپور استعفی دے چکے ہیں اور مستعفی وزیر اعلی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک نہیں لائی جاسکتی، عدم اعتماد کی تحریک کو اپوزیشن عدالت میں چیلنج کر سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا علی امین گنڈا پور کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور
ذرائع کے مطابق حکومت نے آئینی ماہرین اور اسمبلی سیکرٹریٹ کی سفارشات کے بعد عدم اعتماد کا فیصلہ موخر کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے استعفے کی گمشدگی کے معاملے پر حکومتی اراکین نے مختلف حکمت آپشن پر غور شروع کیا تھا۔
گزشتہ روز اسپیکر ہاؤس میں حکومتی ارکان اور پارٹی عہدیداروں کے درمیان مشاورت ہوئی جہاں وزیراعلیٰ کے استعفے کا معاملہ حل نہ ہونے پر علی امین گنڈاپور کے خلاف تحریک عدم لانے پر غور کیا گیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور کے مستعفی وزیر اعلی کے کے خلاف
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔