الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا اور سماعت 4دسمبر تک ملتوی کردی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کیخلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت ہوئی،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5رکنی کمیشن نے سماعت کی۔
الیکشن کمیشن حکام نے کہاکہ سہیل آفریدی کے خلاف الگ الگ درخواستیں آئیں،وکیل سہیل آفریدی نے کہاکہ ایک کیس ڈی آر او آفس اور ایک یہاں چل رہا ہے،وکیل علی بخاری نے کہاکہ ہمارے خلاف چاروں درخواستیں یکجا کردیں۔
اللّٰہ کو منظور ہوا تو مجھے عمرے پر جانے کی اجازت ملے گی: شیخ رشید
ڈی جی لا نے کہاکہ انتخابات کے انعقاد کیلئے کمیشن کوئی بھی فیصلہ کر سکتا ہے،وزیراعلیٰ کے خلاف عوامی اور ڈی آر او نے شکایات کی ہے،وکیل علی بخاری نے کہاکہ ہمارے وکلا کو سماعت میں آنے نہیں دیا گیا۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ شہر میں نئے افسران آئے ہیں، اس لئے روکا ہوگا، وکیل لیگی امیدوار نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کرپٹ پریکسٹز کے مرتکب ہوئے،سہیل آفریدی کے وکیل نے درخواستیں قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھا دیا، الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سہیل ا فریدی کی الیکشن کمیشن نے کہاکہ
پڑھیں:
بےاختیار لوگوں سے مذاکرات کا فائدہ نہیں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بےاختیار لوگوں سے مذاکرات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں سہیل آفریدی نے کہا کہ تمام پارٹیوں کےلیے ایک جیسا لیول پلیئنگ فیلڈ مہیا کریں گے تو حالات بہتر ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بےاختیار لوگوں سے مذاکرات کرنے کا فائدہ نہیں، میرے پاس لیڈر سے ملنے کے لیے احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میرا بھائی بھی کرپشن میں ملوث ہو تو اُسے سزا ملنی چاہیے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے صوبائی اسمبلی سے قرارداد منظور کی، چیف جسٹس کو خط لکھا، ہائیکورٹ میں پٹیشن بھی دائر کی۔
اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کے ہر وار کا توڑ میرے پاس ہے، بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنائی لیکن ان کے پاس اختیار نہیں۔
سہیل آفریدی نے یہ بھی کہا کہ اڈیالہ صرف بات کرنے جا رہا ہوں کبھی ایف آئی اے کبھی الیکشن کمیشن کا نوٹس آجاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے مجھے جلسے کے بعد طلب کرلیا، مریم نواز کے خلاف کوئی نوٹس نہیں لیا، الیکشن کمیشن سب کو ایک نظرسے دیکھے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ لاہور میں ضمنی الیکشن ہو رہا ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز وہاں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر رہی ہے۔