لاہور ٹیسٹ: جنوبی افریقی ٹیم 378 کا پیچھا کرتے ہوئے 269 پر آؤٹ ، نعمان علی کے 6 شکار
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
لاہور ٹیسٹ: جنوبی افریقی ٹیم پہلی اننگز میں 269 پر آؤٹ ہوگئی جس کے بعد پاکستان کو دوسری اننگز میں 109 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
آج کھیل کے تیسرے دن جنوبی افریقی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلی اننگز کے اسکور 378 رنز کو اتارنے کےلیے جب میدان میں اتری تو اس کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے جب کہ 216 رنز بن چکے تھے۔
دن کا آغاز ٹونی ڈی ذورزی نے 81 اور سینورن متھوسوامی نے 6 رنز سے کیا، آج دن کا آغاز ہوتے ہی سینورن متھوسوامی 11 رنز بناکر ساجد خان کا شکار ہوئے، ان کے بعد ٹونی ڈی ذورزی 104 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر اونچا شاٹ کھیلتے ہوئے شاہین آفریدی کے ہاتھوں میں کیچ تھما بیٹھے۔
ان کے بعد سنو ران متھو سوامی 11 رنز بنا کر ساجد خان کی گیند پر بلے کے باہری کنارے پر گیند لگنے کے سبب سلپ پر کھڑے سلمان علی آغا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، گیسو ربادا بغیر کوئی رن بنائے ساجد خان کا شکار ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 6 وکٹیں اپنے نام کیں جب کہ ساجد خان نے3اور سلمان علی آغا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
یاد رہے کہ لاہور ٹیسٹ میں پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 378 رنز بناکر آؤٹ ہوئی جس میں امام الحق اور سلمان علی آغا نے 93، 93 رنز اسکور کیے جب کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے 75 رنز اور کپتان شان مسعود نے 76 رنز کی اننگز کھیلی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سائمن ہارمر نے ڈیل اسٹین کا ریکارڈ توڑ ڈالا
جنوبی افریقی آف اسپنر سائمن ہارمر نے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق گوہاٹی ٹیسٹ کی آخری اننگز میں بھارتی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کرنے والے سائمن ہارمر بھارت میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے جنوبی افریقی بولر بن گئے۔
انہوں نے دوسری اننگز میں 6 وکٹیں جبکہ دو میچز کی سیریز میں مجموعی طور پر 17 وکٹیں حاصل کیں جس کے بعد ان کی بھارت میں وکٹوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔
اس سے قبل ڈیل اسٹین 26 وکٹوں کے ساتھ بھارت میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے جنوبی افریقی بولر تھے۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقا نے بھارت کو 25 سال بعد بھارت میں وائٹ واش کیا ہے۔ سائمن ہارمر کو 17 وکٹیں حاصل کرنے پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔