ظالم کی حمایت اور مظلوم کی مخالفت کا بیانیہ مسترد کرتے ہیں، امین شیرازی
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کا کہنا ہے کہ پاکستانی مین سٹریم میڈیا نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں ٹرمپ کی تقریر کو براہِ راست دکھا کر قومی غیرت، نظریۂ پاکستان اور امتِ مسلمہ کے مؤقف کی توہین کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام مظلوم فلسطینی عوام کے زخموں پر نمک پاشی اور ظالم کے بیانیے کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی کا کہنا ہے کہ یہ نہایت قابلِ مذمت اور شرمناک عمل ہے کہ پاکستانی مین سٹریم میڈیا نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں ٹرمپ کی تقریر کو براہِ راست دکھا کر قومی غیرت، نظریۂ پاکستان اور امتِ مسلمہ کے مؤقف کی توہین کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام مظلوم فلسطینی عوام کے زخموں پر نمک پاشی اور ظالم کے بیانیے کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔
سید امین شیرازی نے کہا کہ پاکستانی میڈیا کے اس غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل پر سخت احتساب ہونا چاہیئے تاکہ کوئی ادارہ نظریۂ پاکستان سے خیانت اور مظلوموں کے خون سے بے وفائی نہ کر سکے۔ مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم اور امتِ مسلمہ ایسے کسی بھی بیانیے کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے، جو ظالم کے حق میں اور مظلوم کیخلاف ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم فلسطین کے مظلوموں کیساتھ کھڑے ہیں اور ناجائز ریاست اسرائیل کو بچانے کیلئے دو ریاستی حل کو مسترد کرتے ہیں۔ یہ فلسطین کی سرزمین ہے، یہاں کسی ناجائز ریاست کی کوئی گنجائش نہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا انتخاب، پی ٹی آئی نے جے یو آئی سے حمایت مانگ لی
وزیراعلیٰ خیبرپختوںخوا کے چناؤ کیلیے پی ٹی آئی نے حمایت کیلیے جمعیت اسلام سے رابطہ کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا وفد وزیر اعلٰی کے انتخاب اور تعاون کے لئے جے یو آئی مرکز پہنچ گیا۔ پی ٹی آئی کے وفد میں جنید اکبر، عرفان سلیم اور دیگر ہنما شامل تھے۔
جے یو آئی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سینٹر مولانا عطا الحق درویش، مولانا جلیل جان اور دیگر رہنماؤں نے پی ٹی آئی وفد کا استقبال کیا۔
پی ٹی آئی نے جے یو آئی سے وزیر اعلی سہیل آفریدی کے انتخاب میں تعاون کی درخواست کر دی۔
پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا کہ پیر کے روز اسمبلی اجلاس طلب کررہے ہیں جس میں نامزد وزیراعلی کا انتخاب ہوگا۔