محکمہ صحت بلوچستان نے غیر حاضر رہنے والے ملازمین کو برخاست کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق اعلیٰ حکام کی ہدایت پر عملدرآمد عرصہ دراز سے غیر حاضر ملازمین کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت بلوچستان نے ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 27 ملازمین کو ملازمت سے برخاست کر دیا۔ ترجمان کے مطابق محکمہ صحت نے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے محکمہ میں عرصہ دراز سے غیر حاضر ملازمین کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں ضلع کوہلو سے 20، دکی سے دو، موسیٰ خیل سے ایک جبکہ آواران سے چار ملازمین کو سرکاری ملازمت سے برخاست کر دیا گیا ہے۔ برخاست ہونے والے ملازمین طویل عرصے سے سرکاری ملازمت سے غیر حاضر تھے، جبکہ انہیں متعدد بار ملازمت پر حاضر ہونے کے نوٹس بھی جاری کیے گئے۔ تاہم مسلسل غیر حاضری کی بنا پر ان کے خلاف بیڈا ایکٹ 2011 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے انہیں سرکاری ملازمت سے برخاست کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق بلوچستان بھر میں غیر حاضر ملازمین کے خلاف کسی بھی صورت رعایت نہیں برتی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: برخاست کر دیا ملازمت سے کے خلاف
پڑھیں:
حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
فائل فوٹوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایکسیئن اور سی ایف او آفس کی ملی بھگت سے خرد برد کی گئی۔
سی ای او حیسکو کے مطابق اس کیس میں چار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ تین اکاؤنٹس افسران، ایک فنانس افسر کو نوکری سے نکالا گیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے 5 مقدمات درج کیے گئے، 130 سے زائد افراد ملوث تھے، اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔