Jasarat News:
2025-11-22@21:42:17 GMT

اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کیخلاف احتجاج

اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے مسلسل جاری ہیں۔ آج ایک بار پھر ہزاروں مظاہرین دارالحکومت تل ابیب میں جمع ہو گئے اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

تل ابیب کے “ہاسٹیجز اسکوائر” پر جمع ہونے والے مظاہرین نے یرغمالیوں کی فوری رہائی اور غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امن، جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے مطالبات درج تھے۔

شرکاء نے دو سال سے یرغمالیوں اور جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی عملی قدم نہ اٹھانے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور نیتن یاہو حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر امن بحال کرنے اور یرغمالیوں کی واپسی کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بدین ،سول اسپتال کی غفلت کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بدین(نمائندہ جسارت)سول اسپتال حیدر آباد کی مبینہ غفلت کے خلاف بدین پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ ،شرکاکا ڈاکٹر حسنین زرداری کی موت کے ذمہ دار سول اسپتال حیدرآباد انتظامیہ پر عائد ۔شہید بے نظیر بھٹو ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے سول اسپتال حیدرآباد کی مبینہ غفلت اور مجرمانہ لاپرواہی کے نتیجے میں نوجوان ڈاکٹر حسنین زرداری کے انتقال کے خلاف بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔احتجاجی مظاہرہ میں دیگر سیاسی سماجی تنظیموں کے کارکنوں اور شہریوں نے بھی شرکت کی ، حتجاج کی قیادت مرحوم کے والد عامر لطیف زرداری ایڈووکیٹ نے کی۔احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے عامر لطیف زرداری نے الزام عائد کیا کہ اْن کے بیٹے کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال حیدرآباد لایا گیا، لیکن اسپتال انتظامیہ نے بروقت علاج فراہم نہیں کیا۔ ان کے مطابق مریض کو کئی گھنٹے ویل چیئر پر بٹھائے رکھا گیا جبکہ بیڈ فراہم نہیں کیا گیا۔ ضروری ٹیسٹ بھی فوری طور پر نہیں کیے گئے اور بتایا گیا کہ رپورٹس6 دن بعد ملے گی، جس کے باعث بیماری بگڑتی گئی اور مریض جانبر نہ ہوسکا۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری اسپتالوں میں علاج کی صورتحال انتہائی خراب ہے، جہاں غیر تربیت یافتہ عملہ بھی کام کرتا ہے اور متعدد ڈاکٹر اپنے نجی کلینکوں کو ترجیح دیتے ہیں۔ ان کے مطابق یہ طرزِ عمل پاکستان ہیلتھ کیئر کمیشن کے قوانین کے خلاف ہے۔احتجاج میں سارنگ سالوای، سمع انصاری ، پیر نور محمد شاہ ، نور محمد بھٹی ، سنی گجراتی ، اصغر ملاح، حبیب الرحمن لغاری، عبدالغنی نوناری، مر صدق ٹالپور اور شہید بینظیر بھٹو ویلفیئر سوسائٹی کے دیگر اراکین نے بھی شرکت کی۔مظاہرین نے چیف جسٹس آف سندھ کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ ، وزیر صحت سمیت دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر حسنین زرداری کی موت کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور غفلت کے ذمہ دار ڈاکٹرز اور سول اسپتال حیدرآباد کی انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہوسکے۔

نمائندہ جسارت گلزار

متعلقہ مضامین

  • کیا ظہران ممدانی نیتن یاہو کو گرفتار کرینگے؟ ٹرمپ، ممدانی ملاقات نے سب واضح کر دیا
  • ٹرمپ اور ممدانی کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات، نیتن یاہو کی گرفتاری پر کیا بات ہوئی؟
  • پورا پاکستان آئین پر حملے کیخلاف باہر نکلیں،اپوزیشن اتحاد کا یوم سیاہ پر احتجاج
  • کیا ظہرانی ممدانی نیتن یاہو کو گرفتار کریں گے؟ ٹرمپ، ممدانی ملاقات کے بعد امریکی صدر نے سب بتا دیا
  • حیدرآباد: وکلاء 27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاج کررہے ہیں
  • حیدرآباد: تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت آئینی ترمیمی بل کیخلاف پریس کلب کے باہر احتجاج کیا جارہاہے
  • میرپور خاص: آئینی ترمیم کیخلاف پی ٹی آئی کا احتجاجی مظاہرہ
  • محرابپور،تحریک تحفظ پاکستان کی اپیل پر27 ویں ترمیم کیخلاف احتجاج
  • بدین ،سول اسپتال کی غفلت کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج
  • قاضی احمد ،27 ویں ترمیم کیخلاف تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اپیل پر ملک بھر میں احتجاج