قطری وزیرِاعظم اور ترک انٹیلیجنس چیف غزہ جنگ بندی مذاکرات میں کل شریک ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
دوحہ: قطر کے وزیرِاعظم اور وزیرِخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی اور ترکیے کے انٹیلیجنس چیف ابراہیم قالن بدھ کے روز مصر کے شہر شرم الشیخ میں غزہ جنگ بندی مذاکرات میں شرکت کریں گے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا کہ قطری وزیرِاعظم کی ملاقات دیگر ثالث ممالک کے نمائندوں سے ہوگی، جن میں امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر شامل ہیں۔
ماجد الانصاری نے کہاکہ اس ملاقات کا مقصد غزہ میں جنگ بندی کے منصوبے اور یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق معاہدے کو آگے بڑھانا ہے، قطری وزیرِاعظم کی شرکت اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ ثالث ممالک جنگ کے خاتمے کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی کے انٹیلیجنس بھی کل شرم الشیخ میں غزہ جنگ بندی سے متعلق ہونے والے مذاکرات میں شریک ہوں گے۔
اس سے قبل حماس کے ایک رہنما نے کہا کہ شرم الشیخ میں آج ہونے والا مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوچکا ہے، جس میں یرغمالیوں کی رہائی اور اسرائیلی فوج کے انخلا سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔
حماس رہنما نے کہا کہ تنظیم نے واضح مؤقف اختیار کیا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کے ساتھ مشروط ہوگی، جب تک آخری اسرائیلی فوجی غزہ سے باہر نہیں جاتا، آخری یرغمالی کو رہا نہیں کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ حماس کی قیادت قطر کے شہر دوحہ میں مذاکرات کے لیے موجود تھی لیکن اسرائیلی دہشت گردی کے باعث مذاکرات تاخیر کا شکار ہوئے۔ اسرائیل مسلسل دہشت گردی کررہا ہے لیکن عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
غزہ جنگ بندی مذاکرات، حماس نے متعدد شرائط رکھ دیں
غزہ جنگ بندی مذاکرات، حماس نے متعدد شرائط رکھ دیں WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز
اسرائیل اور حماس کے درمیان مصر کے شہر شرم الشیخ میں بالواسطہ مذاکرات جاری ہے۔ حماس وفد کی قیادت خلیل الحیہ کررہے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق ثالثی کا کردار ادا کرنے والے مصری اور قطری نمائندوں کےساتھ مذاکرات میں حماس نے متعدد شرائط رکھی ہیں ۔ 6 سرکردہ رہنماؤں اور عمرقید کاٹنےوالے 250 قیدیوں سمیت دوہزار فلسطینیوں کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔
مذاکرات میں غزہ میں بڑے پیمانے پر امداد فراہمی یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا۔ حماس نے متاثرہ علاقوں سے ٹینکوں کی واپسی کا بھی مطالبہ کیا ۔ تاکہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کےانتظامات کیے جاسکیں۔
امریکی اور اسرائیلی وفود بھی شرم الشیخ میں موجود ہیں۔ وفود نے قیدیوں کی فہرستوں پر کام شروع کردیا ہے۔
حماس کے سینئر رہنما نے کہا کہ قیدیوں کی رہائی ایک ساتھ کریں گے، لاشیں حوالے کرنے میں وقت لگے گا، ہتھیار اسرائیل کے بجائے فلسطینی کمیٹی کے حوالے کریں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربارشیں: ستلج میں گنڈا سنگھ، راوی میں سدھنائی پر نچلے درجے کا سیلاب بارشیں: ستلج میں گنڈا سنگھ، راوی میں سدھنائی پر نچلے درجے کا سیلاب صیہونی بربریت کے دو سال مکمل، ہزاروں شہید، لاکھوں زخمی، لاکھوں بے گھر، آج بھی 24 جنازے پاکستان میں دہشت گردی سے منسلک تشدد کی وارداتوں میں تیسری سہ ماہی کے دوران نمایاں اضافہ ہوا، رپورٹ مصر کے شہر شرم الشیخ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا آغاز بگرام ائیر بیس کسی صورت امریکا کے حوالے نہیں کریں گے: ذبیح اللہ مجاہد چین کے 6 جنریشن اسٹیلتھ لڑاکا طیارے کی نئی تصاویر میں کیا خاص ہے؟Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم