2025-11-28@22:26:32 GMT
تلاش کی گنتی: 3376

«پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات»:

    اسلام آباد: پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر عرب جمہوریہ مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی 29 اور 30 نومبر 2025 کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور مصر کے دیرینہ، برادرانہ اور خوشگوار تعلقات کی مضبوطی کا واضح اظہار ہے۔ دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ ایمان، ثقافتی ہم آہنگی اور علاقائی و عالمی معاملات پر یکساں مؤقف کی بنیاد پر استوار ہیں۔ اس دورے سے سیاسی، معاشی، دفاعی، ثقافتی اور عوامی روابط سمیت دو طرفہ تعاون کے تمام شعبوں میں تعلقات کو نئی سمت اور مزید وسعت ملنے کی توقع ہے۔ دورے کے دوران مصری وزیرِ خارجہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251129-01-20 لاہور(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان پروفیسر محمد ابراہیم نے کہا ہے کہ دستور پاکستان میں قرآن و سنت کے خلاف قانون سازی کی قطعا ً اجازت نہیں۔ اس وقت اللہ اور اس کے رسول ؐ کے احکامات کے علی الرغم ایسے لوگ قوم پر مسلط ہیں جنہیں قرآن و سنت کی کوئی پروا نہیں۔ قرآن و سنت سے متصادم قوانین دھڑا دھڑ بنائے جارہے ہیں۔ طاغوتی طاقتوں کے غلام حکمرانوں نے ملک کے نظریے اور شناخت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔پروفیسر محمد ابراہیم نے کہا کہ طاغوت نے چاروں طرف اپنے پنجے گاڑھ رکھے ہیں۔ حکومت...
    نماز جنازہ کے دوران فضاء سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار دکھائی دے رہی تھی، مرحومین کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ملائیشیا میں دو الگ ٹریفک حادثات میں رستم سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق نوجوانوں محمد کاشف اور فاروق کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد وطن لائی گئیں۔ دونوں کی نماز جنازہ مرکزی عیدگاہ رستم میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ کے دوران فضاء سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار دکھائی دے رہی تھی، مرحومین کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔
      اسلام آباد: (نیوزڈیسک) وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان غیر قانونی ہجرت کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ کھڑا ہے۔پاکستان میں تارکین وطن کی سمگلنگ کے سدِباب پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ ‎‎مہاجرین کی سمگلنگ ایک عالمی چیلنج ہے، اس کا حل صرف مربوط حکمتِ عملی اور معلومات کے تبادلے سے ممکن ہے۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ‎‎پاکستان خطے میں محفوظ اور قانونی ہجرت کے فروغ کے لیے ہمیشہ پرعزم ہے، ‎‎انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورکس کو توڑنے کے لیے عالمی تعاون ناگزیر ہے۔ وزیر مملکت داخلہ نے کہا کہ ‎‎کانفرنس میں 30 ممالک کے...
    ملائیشیا میں ٹریفک کے خوفناک حادثات،2 پاکستانی نوجوان جاں بحق پشاور:(نیوزڈیسک)ملائیشیا میں دو الگ ٹریفک حادثات میں رستم سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق نوجوانوں محمد کاشف اور فاروق کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد وطن لائی گئیں۔ دونوں کی نماز جنازہ مرکزی عیدگاہ رستم میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ کے دوران فضاء سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار دکھائی دے رہی تھی، مرحومین کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔
    پاکستانیوں کو امارات کے ویزے نہ ملنے سے متعلق حکومت کی وضاحت سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) دفتر خارجہ نے عام شہریوں کو دبئی کے ویزا نہ ملنے سے متعلق سینیٹ کمیٹی میں وزارت داخلہ کی بریفنگ کو پرانا ریکارڈ قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے آج خارجہ آفس میں صحافیوں کو بریفنگ دی۔دبئی کے ویزا کی پاکستانیوں کے لیے بندش کے سوال پر انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے ویزوں پر کوئی نئی پابندی عائد نہیں کی گئی، یو اے ای میں پاکستانی سفیر شفقت علی خان نے بھی ویزوں پر پابندی کی تردید کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ طاہر انداربی نے...
    جدہ: اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے وائس چیئرمین اور قونصل جنرل کی صحافیوں سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز جدہ (خالد نواز چیمہ ) اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین بیرسٹر امجد ملک اور قونصل جنرل پاکستان جدہ خالد مجید نے جدہ میں مقیم پاکستانی صحافیوں سے ملاقات کییہ ملاقات مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے زیر اہتمام قونصل جنرل کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب کے موقع پر ہوئی، جس میں پاکستانی کمیونٹی کے نمائندگان، سماجی کاروباری شخصیات بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران کمیونٹی کے اہم مسائل، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے حکومتی اقدامات اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔صحافیوں نے بیرسٹر امجد ملک کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کے...
    وزارت خارجہ پاکستان نے واشنگٹن ڈی سی میں افغان شہری کے مبینہ حملے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ پاکستان نے ہلاک ہونے والی نیشنل گارڈ اہلکار کے اہلخانہ، زخمیوں اور امریکی حکومت و عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ مزید پڑھیں:وائٹ ہاؤس کے نزدیک نیشنل گارڈز پر فائرنگ کرنیوالا رحمان اللہ لکنوال کون ہے؟ ترجمان دفتر خارجی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ بلاشبہ ایک دہشتگردانہ کارروائی اور امریکا کی سرزمین پر نہایت سنگین جرم ہے۔ پچھلی 2 دہائیوں میں پاکستان نے بھی اسی نوعیت کے دہشتگردانہ حملوں کا سامنا کیا ہے، جن کے تعلقات افغانستان سے واضح رہے ہیں۔ اس واقعے نے سرحد پار دہشتگردی کے خطرات اور عالمی تعاون کی ضرورت...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی  کی خاتون رہنما نے پاکستان دشمن میڈیا پر عمران خان سے متعلق گھٹیا مہم چلوائی۔ سماجی رابطوں  کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ‏پاکستان تحریکِ انصاف، بشمول خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی صاحب نے ایسا سیاسی طرزِ عمل اپنایا ہے جس میں صوبے کے عوام کو گورننس دینا پسِ پشت چلا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان سب کی پوری توجہ ایک غیر قانونی مطالبے پر مرکوز ہے کہ کرپشن کے کیس میں اڈیالہ جیل میں سزا کاٹنے والے بانی سے ہی سیاسی رہنمائی لی جائے، جو کہ جیل رولز کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: اماراتی سفیر نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانیوں کے لیے روزانہ پانچ سو ویزے پراسس کیے جا رہے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور متحدہ عرب امارات کے نئے سفیر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک نے معاشی شراکت داری کے نئے دور کی جانب بڑھنے کا واضح عندیہ دیا ہے۔اہم ملاقات میں نہ صرف تجارتی و مالیاتی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے گفتگو کی گئی بلکہ سفیر کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستانی شہریوں کے لیے یو اے ای ویزا پراسیسنگ اب پہلے سے کہیں تیز ہوچکی ہے اور روزانہ تقریباً 500 ویزے مکمل کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ...
    سندھ اسمبلی نے بھارت کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے صوبہ سندھ کے حوالے سے دیے گئے متنازعہ اور خیالی بیانات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کرلی۔ یہ بھی پڑھیں: دادو اور جامشورو میں بھارتی وزیرِ دفاع کے بیان کے خلاف احتجاجی ریلیاں صوبائی اسمبلی نے کہا کہ یہ تاریخ کو مسخ کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔ یاد رہے کہ اتوار کو راجناتھ سنگھ نے کہا تھا کہ تہذیبی طور پر سندھ ہمیشہ بھارت کا حصہ رہے گا اور کل کو سندھ دوبارہ بھارت میں شامل ہو سکتا ہے۔ اس بیان پر پاکستان کے دفتر خارجہ نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے خطرناک نظریاتی موقف اور ہندوستانی ہندو قوم پرستی کے پھیلاؤ کی علامت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان معاشی اور اسٹریٹجک تعاون کے نئے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے، جب یو اے ای کے نئے تعینات ہونے والے سفیر نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک معاشی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا،  ملاقات میں دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، ویزا سہولیات اور ثقافتی روابط کے فروغ سمیت کئی اہم نکات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔وزارت خزانہ کے مطابق ملاقات میں سفیر نے پاکستان کے ہنرمند اور پیشہ ور افراد کی مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی ترقی میں پاکستانی پروفیشنلز کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے،  پاکستانی شہریوں کے لیے...
    اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے نئے سفیر نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک معاشی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے لیے روزانہ 500 ویزے پراسیس ہو رہے ہیں اور ای ویزا، آن لائن پراسسنگ اور پاسپورٹ اسٹیمپنگ ختم کرنے جیسے اقدامات جاری ہیں۔ وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے متحدہ عرب امارات کے نئے سفیر نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک نے اسٹریٹجک معاشی شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا اور معاشی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر نے پاکستانی پروفیشنلز کے ملک کی...
    چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستان، متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ن لیگ اور پی پی میں آدھی آدھی مدت کے لیے حکومت کا فارمولا طے ہے، یوسف رضا گیلانی اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفیر سالم محمد سالم البواب ال زعابی سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ تعلقات باہمی اعتماد، مشترکہ مذہبی و ثقافتی اقدار اور سیاسی، اقتصادی، سماجی و پارلیمانی تعاون کی دہائیوں پر مبنی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق ملاقات میں دونوں ممالک نے باہمی دلچسپی کے امور اور تاریخی برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم...
    تصویر:سوشل میڈیا نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیر خزانہ شیخ سلمان بن خلیفہ سے ملاقات کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات وزیراعظم پاکستان اور بحرین کے ولی عہد کی حالیہ گفتگو کے تناظر میں ہوئی، پاکستان اور بحرین کے درمیان مالیاتی شعبے میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔ بحرین نے فِن ٹیک کے میدان میں اپنی پیشرفت پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کے ساتھ شیئر کرنے کی پیشکش بھی کی۔اس موقع پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور بحرین کے سینٹرل بینک کے درمیان تعاون کے امکانات پر مشاورت کی گئی۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک نے فنانس، بینکنگ اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کے روڈ میپ کے لیے مشترکہ ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ  اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیر خزانہ شیخ سلمان بن خلیفہ سے ملاقات کی ہے۔ اور دونوں ملکوں کے درمیان ، فنانس، بینکنگ اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کا فیصلہ  کیا گیا ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات وزیراعظم پاکستان اور بحرین کے ولی عہد کی حالیہ گفتگو کے تناظر میں ہوئی، پاکستان اور بحرین کے درمیان مالیاتی شعبے میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق  بحرین نے فن ٹیک کے میدان میں اپنی پیشرفت پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کے ساتھ شیئر کرنے کی پیشکش بھی کی۔اس موقع پر سٹیٹ بینک آف پاکستان اور بحرین کے سینٹرل بینک کے درمیان...
    وزارتِ بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی جانب سے خود انتخابات کرانے کا دعویٰ واضح طور پر رد کردیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ اب الیکشن کا پورا عمل پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی نگرانی میں ہوگا۔ قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کی ہدایات پر پی ایس بی نے پی ایچ ایف کے انتخابات کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ انتخابات ایک آزاد الیکشن کمیشن کی زیر نگرانی کروائے جائیں گے، جس میں تین ارکان شامل ہوں گے—چیئرمین اور ایک ممبر پی ایس بی نامزد کرے گا جبکہ ایک رکن پی ایچ ایف تجویز کرے گا۔ مزید شفافیت کے لیے ایف آئی ایچ اور اے ایچ ایف...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بردار ملک بحرین کے ساتھ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کیلئے تیار ہے۔منامہ میں کاروباری برداری سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بحرین میں بردارانہ تعلقات ہیں، آج باہمی تعلقات کو وسعت دینے کے لئے یہاں موجود ہوں، بحرین آنے کا مقصد اپنے تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے، ہمارے تعلقات ثقافتی، مذہبی اور باہمی احترام اور اعتماد کی بنیاد پر قائم ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مذاکرات خوشگوار ماحول میں ہوئے، بحرین میں موجود پاکستانی تمام شعبوں میں عظیم خدمات دے رہے ہیں، دورے کا مقصد اقتصادی شعبوں میں مزید پیشرفت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کہ پاکستان بردار ملک بحرین کے...
    ویب ڈیسک:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بحرین آکر ایسا محسوس ہوا جیسے اپنے گھر آئے ہوں، بحرین کے فرمانروا اور ولی عہد کی محبت و عزت ناقابلِ فراموش ہے۔  انہوں نے پاک بحرین دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے باہمی احترام و اعتماد کو معاشی تعاون میں بدلیں گے۔  وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بحرین کے دارالحکومت منامہ میں کاروباری برادری سے خطاب میں واضح کیا کہ پاکستان اور بحرین کے تعلقات باہمی احترام اور اعتماد پر قائم ہیں اور وقت آگیا ہے کہ ان تعلقات کو معاشی تعاون میں تبدیل کیا جائے۔ کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل...
    ڈاکٹر فائی نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ پہلے ہی بھارت، پاکستان اور عالمی برادری کو بتا چکے ہیں کہ ان کی خواہشات کے خلاف مسلط کیا گیا کوئی حل کبھی بھی قابل قبول نہیں ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں تنازعہ کشمیر کا کوئی حل مسلط کرنے کا کوئی اختیار نہیں رکھتیں بلکہ ان کا فرض ہے کہ وہ اس مسئلے کے کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق منصفانہ حل میں مدد فراہم کریں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر غلام نبی فائی نے ان خیالات کا ا ظہار جماعت اسلامی پاکستان کے زیراہتمام لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک کانفرنس سے...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف اور بحرین کے وزیراعظم و ڈپٹی سپریم کمانڈر، شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ کے درمیان ہونے والی بات چیت کے تناظر میں، ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیرِ خزانہ و قومی معیشت، شیخ سلمان بن خلیفہ الخلیفہ سے مفید اور نتیجہ خیز ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے مابین مالیاتی شعبے میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید پڑھیں: پاکستان اور بحرین کا علاقائی سلامتی اور انسدادِ منشیات تعاون بڑھانے پر اتفاق بحرین نے فِنانشل ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمایاں ترقی حاصل کی ہے اور پاکستان کے بینکاری و مالیاتی اداروں کے ساتھ اپنی مہارت اور تجربات کے اشتراک کی پیشکش کی۔ ملاقات میں دونوں برادر...
    دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے بہادر افسروں اور جوانوں کی قربانیوں اور جرات کی داستانیں سنہری حروف سے لکھی جا رہی ہیں۔ جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے غازی کیپٹن ارشاد کی جرات سے بھرپور داستان نے بھی عوام کے دلوں کو چھو لیا ہے۔ اپنی داستان بیان کرتے ہوئے کیپٹن ارشاد نے بتایاکہ پوسٹنگ کے دوران انہوں نے سیاچین، جنوبی وزیرستان، تیرہ اور راجگال کے انتہائی مشکل اور سخت حالات میں ذمہ داریاں نبھائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فتنۂ الخوارج کے زیرِ اثر خوارجیوں نے حملہ کیا جس کا انہوں نے منہ توڑ جواب دیا۔ کیپٹن ارشاد نے بتایا کہ کارروائی کے دوران اینٹی پرسنل مائن پر پاؤں آنے سے...
    ایرانی سفارتخانے کیجانب سے منعقدہ مختلف مسالک کی نشست میں قائد ملت جعفریہ پاکستان نے خصوصی شرکت کی، اس موقع پر سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے مہمانان گرامی قدر سے فرداً فرداً ملاقاتیں کیں اور سرزمین پاکستان تشریف آوری پر خوش آمدید کہا۔ اسلام ٹائمز۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی اور سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی ایران کے اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی لاریجانی سے اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر سفیر محترم اسلامی جمہوریہ ایران جناب رضا امیری مقدم نے مہمانان گرامی قدر کو خوش آمدید کہا، مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ عارف حسین واحدی،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ڈیفنس پیس موومنٹ سندھ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے تعاون سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ جناح کالونی لطیف آباد نمبر 12 حیدرآباد میں لگایا گیا کیمپ میں 200 سے زائد ڈینگی۔ ملیریا۔ ہیپاٹائٹس۔کے فری چیک اپ ٹیسٹ کئے گئے اور مریضوں کو ادویات دی گئی کیمپ میں چیئرمین شکیل احمد غوری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا PDPM اپنے ملک کی سلامتی دفاع استحکام ترقی کیلئے کوشاں ہے اور افواج پاکستان کے شانا بشانہ کھڑے ہونے کے ساتھ ساتھ عوام الناس کی خدمات کو اپنا فرض سمجھتی ہے اور مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی غریب عوام کے لئے مختلف فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرتی ہے انہوں نے DHO حیدرآباد ڈاکٹر...
    ریلوے انتظامیہ کی جانب سے گرینڈ آپریشنز اور درجنوں مقدمات درج کروانے کے باوجود اربوں روپے مالیت کی 8 ہزار 400 ایکڑ اراضی پر تاحال قبضہ برقرار ہے۔ ایکسپریس نیوز کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق پاکستان ریلویز کی زیر ملکیت ملک بھر میں ایک لاکھ 68 ہزار 858 ایکڑ اراضی ہے،  جس میں سے 91 ہزار 601 ایکڑ اسلام آباد میں ایک ہزار 102 ایکڑ سندھ میں 38 ہزار 723 ایکڑ کے پی کے میں 9 ہزار 51 ایکڑ اور بلوچستان میں 28 ہزار 381 ایکڑ اراضی شامل ہے۔ اس میں سے 28 ہزار 400 ایکڑ اراضی پر قبضہ ہو چکا تھا پھر پاکستان ریلویز انتظامیہ نے لاہور سمیت ملک بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی شروع کی اور 20 ہزار...
    وزیراعظم کو بحرین کے سب سے اعلی اعزاز سے نواز دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم نے بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی الخلیفہ سے ملاقات کی، بادشاہ نے انہیں آرڈر آف بحرین (فرسٹ کلاس)سے نواز دیا، یہ بحرین کی جانب سے عالمی سربراہان کو دیا جانے والا سب سے بڑا اعزاز ہے۔وزیراعظم نے بحرین کے بادشاہ عزت مآب حمد بن عیسی الخلیفہ سے ملاقات کی اور دونوں برادر ممالک کے درمیان مضبوط اور تاریخی شراکت داری پر گفتگو کی۔ وزیراعظم نے پرتپاک استقبال پر عزت مآب حمد بن عیسی الخلیفہ کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ساتھ بحرین کی دیرینہ خیر سگالی کو سراہا۔ انہوں نے امن، رواداری اور بقائے باہمی...
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور دہشتگردی کے خاتمے کے لئے ایران کے ساتھ قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی اردشیر لاریجانی نے جی ایچ کیو  میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا، جبکہ خطے میں موجودہ درپیش سکیورٹی چیلنجز اور بدلتی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور...
    چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی اردشیر لاریجانی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں اہم ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعاون، دفاعی شراکت داری اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے پاک ایران تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔ آرمی چیف اور ڈاکٹر لاریجانی نے خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے امن و استحکام کے لیے مشترکہ اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔فیلڈ...
    ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے سمندر کی قدرتی چمک اور پانی کی سبز رنگت کی وضاحت کردی۔ کراچی اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سمندر کی سبز رنگت اور رات کے وقت چمکتی ہوئی روشنی نے ماہی گیروں اور مقامی آبادی میں تشویش پیدا کی ہے، کئی لوگ اس مشاہدے کو زہریلی کائی یا ساحلی آلودگی سے جوڑ رہے تھے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے واضح کرتا ہےکہ یہ مظاہر قدرتی، غیر زہریلے اور موسمیاتی عوامل کے باعث پیدا ہونے والے سی اسپارکل (Noctiluca scintillans) کی موجودگی کا نتیجہ ہیں۔ اس عمل کا سمندری  آلودگی یا نقصان دہ کائی سے کوئی تعلق نہیں ہے،  یہ چھوٹا سا تیرتا ہوا جاندار بعض اوقات سبز، سرخ، نارنجی یا بے رنگ دکھائی دیتا ہے،پاکستان کے...
    ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، دوطرفہ تعاون بڑھانے اور خطے کی موجودہ صورتحال سمیت اہم سیکیورٹی معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس موقع پر علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار کیا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایران کے ساتھ قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ ایرانی سیکرٹری علی لاریجانی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کا باہمی تعاون خطے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور...
    (احمد منصور)ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی اردشیر لاریجانی نے آج جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔  ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعاون، علاقائی سکیورٹی کی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔  آرمی چیف نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کے لیے پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی تعاون وقت کی ضرورت ہے۔ لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پرآگیا  انہوں نے بدلتی ہوئی جیو پولیٹیکل صورتحال کے تناظر میں...
    اسلام آباد (صغیر چوہدری) – پاکستان میں سونے کی سالانہ کھپت تقریباً 60 سے 90 ٹن کے درمیان ہے، لیکن ملک میں سونے کی قیمتیں غیر شفاف ہیں اور مارکیٹ میں واضح ریگولیشنز نہ ہونے کی وجہ سے معاملات زیادہ تر غیر رسمی چینلز سے چلتے ہیں۔ یہ انکشاف کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (CCP) کی تازہ اسسمنٹ اسٹڈی میں سامنے آیا ہے۔ اس اسٹڈی کے مطابق پاکستان میں 90 فیصد سے زائد سونے کی تجارت غیر رسمی ذرائع سے ہوتی ہے، جبکہ مالی سال 2024 میں 17 ملین ڈالر مالیت کا سونا درآمد کیا گیا۔ اسٹڈی میں کہا گیا ہے کہ گولڈ مارکیٹ کو دستاویزی شکل دینے کے لیے ایک جامع اتھارٹی کی اشد ضرورت ہے، کیونکہ موجودہ وقت میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے نیویارک میں صدر جنرل اسمبلی سے ایک نہایت اہم سفارتی ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے متعدد عالمی اور علاقائی موضوعات پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے یہ ملاقات ایسے وقت میں کی گئی جب دنیا بھر میں سیاسی کشیدگی، معاشی بے یقینی، ماحولیاتی بحران اور تنازعات میں اضافہ عالمی اداروں کی مؤثر کارکردگی اور اصلاحات پر نئے سوالات اٹھا رہا ہے۔عاصم افتخار نے صدر جنرل اسمبلی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کو جدید تقاضوں کے مطابق مزید بااختیار اور مستحکم بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات وقت کی اہم ضرورت...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں آذربائیجان کے ساتھ شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔ منگل کو وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور جمہوریہ آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات میکائیل جباروف کے درمیان وزیراعظم ہائوس میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کا وسیع جائزہ لیا گیا۔ دوطرفہ تجارت میں مسلسل ترقی کو سراہتے ہوئے فریقین نے اقتصادی  تبادلوں میں پیشرفت کے لئے  کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ انہوں نے دفاعی پیداوار، پٹرولیم اور معدنیات، تعمیرات،  لائیو سٹاک، سیاحت اور آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں مزید تعاون کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بین الاقوامی سفارت کاری کے پیچیدہ اور تیزی سے بدلتے منظرنامے میں پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔ برسلز میں ہونے والا پاکستان۔ یورپی یونین ساتواں اسٹرٹیجک ڈائیلاگ محض معمول کی سفارتی سرگرمی نہیں تھا، بلکہ مستقبل کی دوطرفہ معاشی اور سیاسی ترجیحات کا ایسا جامع خاکہ تھا جس کے اثرات پاکستان کی تجارت، سرمایہ کاری، انسانی حقوق کی پالیسیوں اور علاقائی سفارت کاری تک پھیلیں گے۔ اس اہم اجلاس کی مشترکہ صدارت پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ و نائب صدر کاجا کالاس نے کی، جبکہ پاکستانی وفد میں سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور دیگر سینئر سفارت کار شامل...
    اسلام ٹائمز: ایرانی تجزیہ کار رضائی‌ نژاد نے اس جانب بھی اشارہ کیا ہے کہ ایران پر حالیہ صہیونی حملے نے پاکستان کو یہ احساس دلایا ہے کہ اسرائیل خطے میں کسی حد کا پابند نہیں، یہ بات پاکستان کے لیے، جو واحد اسلامی ایٹمی طاقت ہے، ایک وارننگ تھی۔ اسی وجہ سے پاکستان لازمی طور پر ایران کے ساتھ سیاسی و سکیورٹی تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوشش کرے گا اور ایران بھی اسے ایک ترقی پاتے رجحان کے طور پر دیکھتا ہے۔ تجزیہ: سعیده‌ سادات فهری پاکستان کے لیے ایرانی حکام کے پے در پے سفارتی دوروں کی شدت کے تناظر میں ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کا مشن اسلام آباد اس کی آخری کڑی...
    سٹی 42:  وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات کی ملاقات ہوئی ۔  وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور  جمہوریہ آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات میکائیل جباروف، کے درمیان آج وزیراعظم ہاؤس ، اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ۔جمہوریہ آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات  وفد کے ہمراہ پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔ ملاقات میں دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کا وسیع جائزہ لیا گیا۔ دوطرفہ تجارت میں مسلسل ترقی کو سراہتے ہوئے، دونوں فریقوں نے اقتصادی  تبادلوں میں پیشرفت کے لئے  کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ انہوں نے دفاعی پیداوار، پٹرولیم اور معدنیات، تعمیرات،  لائیواسٹاک، سیاحت اور آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں مزید تعاون کے مواقع تلاش کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ...
    وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی مسائل پر ایران کے اصولی مؤقف کو سراہتے ہوئے مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرنے پر برادر ملک کا شکریہ ادا کیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایران کا ایک بار پھر پاکستان سے اظہار تشکر، صدر مملکت سے سیکریٹری نیشنل سیکیورٹی کونسل کی ملاقات یہ بات منگل کو وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پرائم منسٹر ہاؤس ملاقات کے لیے آئے ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر علی اردشیر لاریجانی سےگفتگو کے دوران کہی۔ ڈاکٹر لاریجانی اس وقت پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔ مہمان کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور قریبی برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ...
    اسلام آباد میں 11 نومبر کے خودکش حملے کی ساری کہانی اب منظر عام پر آ گئی ہے، جب حکومت نے دعویٰ کیا کہ یہ حملہ محض ایک واردات نہیں بلکہ سرحد پار بیٹھے منظم دہشت گرد نیٹ ورک کا حصہ تھا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے مطابق حملہ آور کو خودکش جیکٹ پشاور کے قبرستان سے لے کر گڑ کی بوری میں چھپا کر اسلام آباد تک پہنچایا گیا، جبکہ اس پورے آپریشن کی منصوبہ بندی اور نگرانی افغانستان میں ٹی ٹی پی کی اعلیٰ قیادت کر رہی تھی۔ اس انکشاف نے پاکستان میں دہشتگردی کے پس پردہ جال اور بین الاقوامی تعلقات کے خطرناک پہلوؤں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس پر...
    پاکستان کے وزیراعظم کے زیر قیادت نجی شعبے کے اراکین پر مشتمل ورکنگ گروپس نے برآمدات پر مرکوز اہم سفارشات پیش کی ہیں، جن کے نتیجے میں برآمدات کے فروغ کے لیے متعدد فیصلے کیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کا ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج ختم کرنے کا فیصلہ برآمدات پر عائد 0.25 فیصد ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج کو فوری طور پر ختم کر دیا گیا، جس سے برآمد کنندگان کو براہِ راست مالی فائدہ اور عالمی مارکیٹ میں مقابلہ جاتی بہتری حاصل ہوگی۔ وزیرِ خزانہ کے مشیر خُرم شہزاد نے ’ایکس‘ کی گئی اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ نجی شعبے کے نمائندوں کی قیادت میں ایک عبوری اسٹیئرنگ کمیٹی PKR 52 ارب کی دستیاب ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ (EDF)...
    ریاض میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی سعودی ہم منصب شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف سے اہم ملاقات ہوئی جس میں سکیورٹی امور اور دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  تفصیلات کے مطابق ملاقات میں برمی مسلمانوں کے لیگل اسٹیس کے دیرینہ مسئلے کو حل کئے جانے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ سعودی وزیر داخلہ نے برمی مسلمانوں کے ایشو کے حل پر پاکستانی ہم منصب محسن نقوی سے اظہار تشکر کیا۔ سعودی عرب کے وزیر داخلہ نے پاکستان میں فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹر پر حملے میں شہید اہلکاروں کی فیملیز سے تعزیت کا بھی اظہار کیا۔ علاوہ ازیں ملاقات میں پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے لیے ٹریننگ ایکسچینج پروگرام پر بھی اتفاق...
    فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا پاکستان کے دورے پر آئے ایران کے مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر علی لاریجانی نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ڈاکٹر علی لاریجانی کی سربراہی میں ایرانی وفد کچھ دیر میں پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے گا جہاں ڈاکٹر علی لاریجانی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔ ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری کی اسلام آباد آمدسفارتی ذرائع کے مطابق علی لاریجانی آج صدر مملکت، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرخارجہ سے ملاقات کریں گے۔ سفارتی ذرائع کا بتانا ہے کہ علی لاریجانی کے ہمراہ ایرانی سفیر رضا امیری مقدم بھی ملاقات میں شریک ہوں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی...
    ایتھوپیا میں پھٹنے والے آتش فشاں کی راکھ کے بادل بھارتی شہروں تک پہنچ گئے جب کہ پاکستان کی فضائی حدود اب کلیئر ہوچکی ہے۔ایتھوپیا میں 12 ہزار سال بعد آتش فشاں پھٹنے سے فضاء میں پھیلنے والی راکھ کے اثرات پاکستان کے بعد اب بھارتی شہروں تک بھی پہنچ گئے ہیں۔ بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق راکھ کے اثرات گجرات، نئی دہلی ، راجستھان، پنجاب اور ہریانہ تک دیکھے گئے جب کہ راکھ کے باعث فلائٹ آپریشنز کے دوران راستوں میں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ ائیر انڈیا نے احتیاطی تدابیر کے طور پر ان طیاروں کی پروازیں منسوخ کردی ہیں جو آتش فشاں کے زیرِ اثر فضائی راستوں سے گزرے تھے۔بھارتی محکمہ موسمیات کے...
    فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان واضح الفاظ میں خواتین کی عزت و تکریم کی ضمانت دیتا ہے اور برابری کے حقوق فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام دنیا کے ساتھ اس اہم مقصد کو اُجاگر کرنے کے لیے اپنی آواز بلند کر رہا ہے، اس سال یہ دن خواتین کیخلاف ڈیجیٹل تشدد کے خاتمے کے لیے متحد ہونے کے عنوان کے تحت منایا جا رہا ہے، یہ دن ہمیں سوچنے اور اس عہد کی تجدید کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم متحد ہو کر خواتین پر تشدد کے خلاف جدوجہد کریں۔ان کا کہنا تھا کہ خواتین پر تشدد...
    امریکا میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم تنظیموں پاکولی اور فورتھ پلر کے تعاون سے ایف پی سی سی آئی کے وفد کے اعزاز میں بزنس نیٹ ورکنگ ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں تین امریکی بزنس چیمبرز کے ساتھ کمیونٹی کی نمایاں شخصیات اور تنظیمیں بھی شریک ہوئیں۔ اس تقریب کا مقصد پاکستانی مصنوعات کو امریکی مارکیٹ میں متعارف کروانا، ٹرمپ ٹیرف وار کے اثرات کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کو بزنس اور برانڈ بنانے کی طرف راغب کرنا تھا۔ پاکولی کے صدر توقیر آلحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی میں بزنس کے فروغ کا رجحان بڑھایا جا رہا ہے اور اگلے چند ماہ میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش بھی...
    آج خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان دنیا بھر کے ساتھ مل کر اس اہم مسئلے کو اجاگر کر رہا ہے۔ اس سال یہ دن”خواتین کے خلاف ڈیجیٹل تشدد کے خاتمے کے لیے متحد” کے عنوان سے منایا جا رہا ہے—ایک ایسا موضوع جو اس حقیقت کی طرف توجہ دلاتا ہے کہ جدید دور میں خواتین کو صرف جسمانی نہیں بلکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی ہراسانی اور تشدد کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمیں نہ صرف اس چیلنج کو سمجھنے کی ضرورت ہے بلکہ متحد ہو کر اس کے خاتمے کے لیے اپنے عزم کی تجدید بھی کرنی ہے۔ خواتین پر تشدد اور ہراسانی کے...
    ویب ڈیسک : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن (25 نومبر 2025) کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان دنیا بھر کے ساتھ مل کر خواتین کے خلاف ہر طرح کے تشدد کے خاتمے کے لیے اپنی آواز بلند کر رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس سال یہ دن "خواتین کے خلاف ڈیجیٹل تشدد کے خاتمے کے لیے متحد" کے عنوان سے منایا جا رہا ہے، جو اس بات کی جانب توجہ دلاتا ہے کہ جدید دور میں خواتین کو آن لائن پلیٹ فارمز پر بھی ہراسانی اور تشدد کے مختلف صورتوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن اس عزم کی تجدید کا موقع ہے کہ...
    فائل فوٹو ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی اسلام آباد پہنچ گئے۔سفارتی ذرائع کے مطابق علی لاریجانی آج صدر مملکت، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرخارجہ سے ملاقات کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق دورے کے دوسرے روز علی لاریجانی پاکستان کی عسکری قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔پاکستان روانگی سے قبل علی لاریجانی نے کہا کہ وہ ایک بھائی چارے والے اور دوستانہ ملک پاکستان کا دورہ کرنے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان دو اہم اور بااثر ممالک ہیں جو خطے میں دیرپا سلامتی کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
    پاکستان دنیا کےساتھ مل کر خواتین پرتشدد کیخلاف آواز بلند کر رہا ہے ، وزیراعظم شہباز شریف WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیراعظم شہبازشریف نے خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام میں کہا پاکستان تمام دنیا کے ساتھ مل کر خواتین پر تشدد کے خاتمے کیلئے اپنی آواز بلند کر رہا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نےکہا اس سال یہ دن “خواتین کے خلاف ڈیجیٹل تشدد کے خاتمے کے لیے متحد” ہونے کے عنوان کے تحت منایا جا رہا ہے ۔ جو جدید دور میں خواتین کو مختلف سطحوں اور پلیٹ فارمز پر تشدد اور ہراساں کئے جانے کی طرف توجہ دلاتا ہے ۔ شہبازشریف کا مزید کہنا تھا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور سعودی عربیہ کی وزارت انصاف کے درمیان عدالتی ترتیب، قانونی اصلاحات کیلیے ایم او یو پر دستخط کیے گئے ہیں۔ ریاض میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میں دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے انصاف کا انعقاد کیا گیا۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے انصاف میں پاکستانی وفد کی قیادت کی، 2 روزہ کانفرنس میں 40 سے زاید ممالک کے وزراء، قانونی ماہرین نے شرکت کی۔ کانفرنس میں عدالتی معیار، ڈیجیٹل تبدیلی اور انصاف کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر غور کیا گیا، کانفرنس کے موقع پر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے دو طرفہ ملاقاتوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا۔اس موقع پر پاکستان اور...
    ترجمان ٹی ایل پی نے کہا کہ NA-66 وزیر آباد میں ن لیگی امیدوار کو بلامقابلہ کامیاب قرار دے کر جمہوریت کا دن دھاڑے جنازہ نکالا گیا، NA-66 وزیر آباد سے تحریکِ لبیک پاکستان کے امیدوار، چوہدری بصیرت علی صاحب کے کاغذات نامزدگی بہت پہلے منظور ہو چکے تھے اور انہیں کرین کا نشان بھی الاٹ ہو چکا تھا۔ لیکن 8 اکتوبر کے روز انہیں اغوا کرلیا گیا جس کے بعد ان سے زبردستی سائن کروا کر ان کا نام انتخابی دوڑ سے نکال دیا گیا۔  اسلام ٹائمز۔ ترجمان تحریکِ لبیک پاکستان نے قومی اور پنجاب اسمبلی کے مختلف حلقوں میں منعقد ہونے والے نام نہاد ضمنی انتخابات پر دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتخابات پری پول...
     وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے سعودی عرب کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے آج وزیر اعظم ہاؤس، اسلام آباد میں ملاقات کی جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات کو مضبوط تر کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، عسکری تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیر اعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے ساتھ ساتھ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی، دفاعی اور سیکیورٹی سمیت  دیگر تمام شعبوں میں تاریخی برادرانہ...
    راولپنڈی: پاکستان کے دورے پر موجود سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی کی جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی آمد، پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے تفصیلی ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ اور اسٹریٹجک فوجی تعاون کو مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز کی۔  انہوں نے دفاعی، سیکیورٹی تعاون اور انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو مزید وسعت کی اہمیت پر بھی زور دیا، سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے سعودی مسلح افواج...
        دبئی ایئر شو میں بھارتی ساختہ HAL Tejas لڑاکا طیارے کے حالیہ حادثے نے بھارت کے دفاعی برآمدات اور بین الاقوامی ساکھ پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔ عالمی تجزیہ نگاروں نے بھارت کی “Make in India” دفاعی برانڈنگ کی ساکھ پر سوال اٹھایا ہے، جبکہ پاکستان کے JF-17 لڑاکا طیارے کی battle-tested مارکیٹنگ اور ملٹی-فلیٹ اسٹریٹیجی کو زیادہ قابلِ اعتماد اور پرکشش قرار دیا جا رہا ہے۔ اسی دوران علاقائی سیاسی حرکیات بھی سرگرم ہیں، جس میں پاکستان اور ایران کے تعلقات اور بھارت کی اندرونی و بیرونی پالیسیوں پر تنقید شامل ہے۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی بیان کی مذمت پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے سندھ صوبے کے بارے میں بیانات کو ’خواب...
    سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ(ن ) کے صدر محمد نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے مسلم لیگ ن کے امیدواران اور کارکنان کو دلی مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات میں پاکستانی عوام نے تشدد، انتشار اور تخریبی سیاست کو مستردکردیا ہے ، پیر کو ایکس پر اپنے ٹویٹ میں نواز شریف نے کہاکہ  وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز شریف کی محنت اور بے لوث خدمت ملک کو صحیح راہ پر واپس لا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام نے تشدد، انتشار اور تخریبی سیاست کو مسترد کر کے ترقی، خوشحالی اور استحکام کے راستے کا انتخاب کر لیا ہے
    جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں سعودی عرب کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے فیلڈ مارشل و چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے آخری جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کی وزیراعظم سے الوداعی ملاقات آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا، خصوصاً پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ، اسٹریٹجک اور مضبوط عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔ اس دوران دفاعی اشتراک، سیکیورٹی تعاون اور انسداد دہشتگردی کے شعبوں میں مزید بہتری کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا گیا جو دونوں ممالک کے گہرے تعلقات...
    وزیراعظم شہباز شریف سے سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیشہ ورانہ مہارت، عسکری خدمات اور قومی سطح پر ان کی گرانقدر کاوشوں کو سراہا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا، اختتامی دور کا آغاز جنرل ساحر شمشاد مرزا اپنی مدتِ ملازمت 27 نومبر 2025 کو مکمل کریں گے۔ وہ مجموعی طور پر 3 سال اس منصب پر فائز رہے۔ سابق چیئرمینز میں سب سے طویل مدت مرحوم جنرل اقبال خان نے گزاری، جنہوں نے 3 سال اور 344 دن چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دیں، جبکہ سب سے کم عرصہ—صرف 50 دن—جنرل اشفاق پرویز کیانی نے قائم مقام چیئرمین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کی جانب سے 16 نومبر 1995 سے ’’عالمی یوم برداشت‘‘ دنیا بھر میں منایا جاتا ہے اصل میں جس کا مقصد ملکوں کے درمیان ثقافتی رواداری اور برداشت ہے، لیکن آج کل جو دنیا میں ہورہا ہے وہ یہ کہ اب بات ثقافت سے کہیں آگے بڑھ چکی ہے، اب تو ملکوں کو آپس میں ایک دوسرے کا وجود ہی برداشت نہیں ہورہا اور اگر ان کا بس چلے تو ایک دوسرے کو صفحۂ ہستی سے مٹادیں۔ رواں سال کے پانچویں مہینے میں پاکستان نے ایک مکروہ پڑوسی کے مذموم ارادوں کو خاک میں ملا کر اس کے دانت کھٹے کردیے۔ آج دنیا کو سب سے زیادہ ضرورت برداشت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اسٹریٹجک مکالمے کے ساتویں دور کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں افغانستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ افغان حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عملی کردار ادا کرے۔ وزارت خارجہ سے جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے کے مطابق اجلاس کی صدارت پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور کایا کالاس نے کی۔ اجلاس میں پاکستان اور یورپی یونین کے باہمی تعلقات، 2019 کے اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان کے تحت تعاون، اور مستقبل کے مشترکہ اہداف پر تفصیل سے بات چیت ہوئی، دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سیاسی، معاشی، انسانی...
    اسلام ٹائمز: آخرکار سوال یہ ہے کہ ہم کس نظام کو روئیں؟ مالی نقصان کو، تعلیمی بحران کو یا ذہین بچوں کی بیرون ملک روانگی کو؟ سچ یہ ہے کہ سب کو روکنا ہوگا، وقت ہے قومی شعور اور عملی اقدامات کا، بصورت دیگر ہم وہی کرتے رہیں گے جو برسوں سے کر رہے ہیں، اپنی نسل اور اپنا سرمایہ خود ہی باہر منتقل کرنا اور پھر افسوس کرنا، پاکستان میں تعلیم کو اگر صرف بین الاقوامی سٹیمپ کے حصول تک محدود رکھا گیا تو ہم نہ صرف اپنا خزانہ بلکہ اپنا مستقبل بھی گنوا بیٹھیں گے۔ تحریر: عرض محمد سنجرانی پاکستان میں تعلیم کا مسئلہ آج محض معیار، نصاب یا استاد کے معاملے تک محدود نہیں رہا بلکہ...
    برسلز میں 21 نومبر کو پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اسٹریٹجک مکالمے کا ساتواں دور منعقد ہوا، جس کا مشترکہ اعلامیہ پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے جاری کیا۔ اجلاس کی صدارت پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور کایا کالاس نے کی۔اجلاس میں پاکستان اور یورپی یونین کے باہمی تعلقات، 2019 کے اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان کے تحت تعاون، اور مستقبل کے مشترکہ اہداف پر تفصیل سے بات چیت ہوئی۔ دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سیاسی، معاشی، انسانی حقوق، تجارت، مہاجرت، ترقیاتی منصوبوں اور یورپی یونین کے گلوبل گیٹ وے فریم ورک کے تحت تعاون مزید بڑھایا جائے گا۔اعلامیے کے مطابق دونوں فریقوں نے...
    افغانستان دہشتگردی کے خاتمے میں عملی کردار ادا کرے، پاکستان اور یورپی یونین کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان سٹریٹجک مکالمے کے ساتویں دور کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں افغانستان سے مطالبہ کیا گیا کہ افغان حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عملی کردار ادا کرے۔وزارت خارجہ سے جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس کی صدارت پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور یورپی یونین کی اعلی نمائندہ برائے خارجہ امور کایا کالاس نے کی۔ اجلاس میں پاکستان اور یورپی یونین کے باہمی تعلقات، 2019 کے سٹریٹجک انگیجمنٹ پلان کے تحت تعاون، اور مستقبل کے مشترکہ اہداف پر...
    ضمنی انتخابات میں پولنگ کے دوران کشیدگی، پی ٹی آئی کے دھاندلی کے الزامات WhatsAppFacebookTwitter 0 23 November, 2025 سب نیوز فیصل آباد(آئی پی ایس )الیکشن کمیشن نے فیصل آباد میں ووٹرز کی بیلٹ پیپر کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی رپورٹس کے بعد کنٹرول روم کے ذریعے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہدایات جاری کی ہیں۔پاکستان میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی 13 حلقوں میں جاری ضمنی انتخابات کے دوران پولنگ کے دوران کشیدگی اور الزام تراشی سامنے آئی ہے۔ این اے129میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ایم پی اے مون جاوید اور پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے پولنگ کے دوران شفافیت پر سوال اٹھائے اور دھاندلی کے الزامات عائد کیے۔حماد اظہر نے سماجی رابطے...
    دنیا بھر میں اِس وقت مذہبی، لسانی، نسلی اور علاقائی تعصبات ایک غالب ٹرینڈ کا حصہ نظر آتے ہیں اور اِن تعصبات کو ہوا دینے میں سوشل میڈیا ایک بنیادی عمل انگیز کا کام کرتا ہے۔ دنیا بھر کی حکومتیں اپنے ہاں اِس طرح کی منافرتوں کو لے کر پریشان اور اُن کے حل کے لیے کوشاں ہیں۔ ملائیشیا کی حکومت نے گزشتہ سال اِسی حوالے سے ایک 4 سالہ منصوبہ بنایا جس میں انتہا پسندی کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات کی بات کی گئی ہے۔ یہ منصوبہ اِس حوالے سے قدرے مختلف نظر آتا ہے کہ اِس میں معاشرے کے تمام طبقات اور اداروں کو ہم آہنگ کیا گیا ہے۔ مُلک میں پرتشدد انتہاپسندی کی روک تھام...
    1971 کی پاک بھارت جنگ اور اس دوران پیش آنے والے سانحات کے بارے میں بہاری کمیونٹی کے افراد کی عینی شہادتیں ایک بار پھر منظرِ عام پر آ رہی ہیں، جن میں بھارت اور مکتی باہنی پر بہاری آبادی کے خلاف مبینہ مظالم کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ بہاری کمیونٹی کے بزرگ رکن شیخ مقیم نے اپنی آب بیتی بیان کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ 25 مارچ 1971 کو بنگالی علیحدگی پسندوں نے بغاوت کی اور مکتی باہنی نے بھارتی فوج کے تعاون سے مشرقی پاکستان میں کارروائیاں شروع کیں۔ ان کے مطابق مکتی باہنی اور بھارتی فوج نے متعدد علاقوں میں نہتے بہاریوں کو نشانہ بنایا۔ شیخ مقیم کا کہنا ہے کہ دہشتگرد مکتی باہنی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وفاقی آئینی عدالت کے قیام کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار کے جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کچھ سیاسی دھڑے قانونی کمیونٹی میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ عناصر بیانات جاری کرتے ہیں جو جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے کی غرض سے ہوتے ہیں، غیر منتخب افراد کے بیانات کی سختی سے مذمت کی جاتی ہے۔  مشترکہ اعلامیے کے مطابق پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار قومی مسائل پر اداروں کی جانب سے بیانات جاری کرنے کے لیے ہیں، انفرادی یا اقلیتی بیانات پورے قانونی...
    اسلام آباد(ویب ڈیسک)دفتر خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور یورپی یونین (ای یو) نے یورپی بلاک کی جی ایس پی پلس اسکیم کے ذریعے تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا ہے، تاکہ پائیدار معاشی ترقی، برآمدات میں تنوع، روزگار کے مواقع اور باہمی فائدے کی معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔ ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق یہ پیش رفت پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان ساتویں اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے موقع پر سامنے آئی، جو بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں منعقد ہوا، اجلاس کی مشترکہ صدارت نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحٰق ڈار اور یورپی یونین کی نائب صدر کاجا کالاس نے کی، اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان، جس کی بنیاد لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کے نام پر رکھی گئی، اس کے دینی اور روحانی منظرنامے میں ہر سال ایسے اجتماعات منعقد ہوتے ہیں جو امت ِ مسلمہ کے لیے تجدید ِ ایمان، اصلاحِ احوال اور باہمی وحدت کا ذریعہ بنتے ہیں۔ یہ اجتماعات نہ صرف مذہبی جذبے کو تازہ کرتے ہیں بلکہ قوم میں اخلاقی بیداری اور دینی شعور کو فروغ دیتے ہیں۔ رائیونڈ کا سالانہ تبلیغی اجتماع پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں دینی اجتماعات میں ایک نمایاں مقام رکھتا ہے۔ یہ اجتماع لاکھوں مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جہاں علماء و مشائخ، اور عام مسلمان اللہ کی یاد، ذکر و اذکار، اور اصلاحِ نفس کی...
    دنیا کے شمالی نصف کُرے میں وہ خطے، جنھیں کبھی صنعتی ترقی، ٹیکنالوجیکل برتری اور حکمرانی کے عالمی ماڈل کی حیثیت حاصل تھی، آج موسمیاتی تبدیلی کے ایسے بحران سے گزر رہے ہیں جس سے ان کے اپنے سیاسی، معاشی اور سماجی نظام ہل کر رہ گئے ہیں۔ امریکا سے لے کر یورپ، اور برطانیہ سے آرکٹک تک، موسمیاتی تبدیلی اب کسی مستقبل کا خطرہ نہیں رہی، یہ ایک روزانہ کی حقیقت ہے، جو انسانی زندگی، قومی سلامتی، معیشت اور عالمی توازن تک کو تبدیل کر رہی ہے۔ اس حوالے سے سوال یہ ہے کہ جب احتساب کا وقت آیا ہے توکیا مغربی دنیا خود اس بحران سے نمٹنے کی اہلیت رکھتی ہے اور اگر نہیں، تو اس کے جھٹکے...
    پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ قانون کی بالادستی، عدلیہ کی آزادی، اداروں کی مضبوطی اور آئین پاکستان کی پاسداری کے لیے کھڑی رہی ہیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کچھ سیاسی دھڑے اپنے مقاصد کے حصول کے لیے قانونی برادری میں تقسیم اور افراتفری پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ عناصر اکثر بیانات جاری کرتے ہیں جو ملک کے جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے کے لیے ہوتے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق غیر منتخب افراد کے اس طرح کے بیانات کی سخت مذمت کی جاتی ہے اور یقین دلایا گیا ہے کہ یہ کوششیں جلد ناکام ہوں گی۔ پاکستان بار کونسل اور سپریم...
    آئی ایم ایف کے پاکستان سے ٹیکس نیٹ بڑھانے، ضمنی گرانٹس کے آڈٹ سمیت مزید مطالبات WhatsAppFacebookTwitter 0 22 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )عالمی مالیاتی ادارہ نے پاکستان کو بجٹ تیاری میں ڈیٹا کے درست استعمال، ٹیکس نیٹ بڑھانے اور ضمنی گرانٹس کے آڈٹ سمیت مزید مطالبات کرد یے ہیں۔پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے آئی ایم ایف کے تکنیکی وفد نے حکومت کے ساتھ مذاکرات میں بجٹ تیاری میں ڈیٹا کے درست استعمال پر زور دیا، اس کے ساتھ ساتھ ٹیکس نیٹ بڑھانے اور ضمنی گرانٹس کے آڈٹ کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف بجٹ سازی پر تکنیکی رپورٹ جنوری میں جاری کرے گا جبکہ آئی ایم ایف کی جاری...
    عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے بجٹ کی تیاری میں ڈیٹا کے مؤثر استعمال، ٹیکس نیٹ کی توسیع، ضمنی گرانٹس کے آڈٹ اور دیگر اصلاحات پر زور دیا ہے۔ پاکستان کے حالیہ دورے پر آئے آئی ایم ایف کے تکنیکی وفد نے حکومت سے مذاکرات کے دوران بجٹ سازی میں درست ڈیٹا کے استعمال پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا۔ ساتھ ہی ٹیکس نیٹ بڑھانے، جعلی رسیدوں اور ریفنڈز پر قابو پانے، اور مختلف شعبوں کو دی جانے والی ٹیکس چھوٹ یا مراعات ختم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ آئی ایم ایف کی تکنیکی رپورٹ جنوری میں جاری کی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرپشن، ٹیکس چوری، حقیقی آمدن چھپانے کا کلچر...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے حالیہ سوشل میڈیا تبصروں اور انٹرویوز میں دیے گئے اپنے بیانات کے تناظر میں وضاحت اور معافی جاری کی ہے۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ ان کے بیانات کا بنیادی مقصد سرروگیٹ ایڈورٹائزنگ سے متعلق حکومتی ہدایات کی ممکنہ خلاف ورزیوں پر روشنی ڈالنا تھا اور کسی بھی فرد، بشمول کھلاڑی، بورڈ کے ارکان یا دیگر اسٹیک ہولڈرز کو قصداً یا غیر قصداً بدنام کرنے کی نیت کبھی نہیں تھی۔ انہوں نے محمد رضوان کو پاکستان کے ون ڈے انٹرنیشنل کپتان کے عہدے سے ہٹانے کے حوالے سے کی گئی اپنی رائے کو اب غلط فیصلہ قرار دیا ہے۔ سابق کپتان نے تسلیم کیا کہ انہوں نے رضوان کے فلسطین کے عوام کی...
    نجم سیٹھی آپ کے بیانات مکمل طور پر غلط ہیں، محسن نقوی کا سخت ردعمل،سابق چیئر مین اور موجودہ چیئر مین آمنے سامنے WhatsAppFacebookTwitter 0 22 November, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سابق کپتان راشد لطیف کے معاملے پر سوشل میڈیا میں سابق چیئرمین نجم سیٹھی کو سخت جواب دیتے ہوئے ان کے بیان کو یکسر بے بنیاد قرار دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر نجم سیٹھی کے بیان پر جواب دیتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ نجم سیٹھی آپ کے بیانات مکمل طور پر غلط، بے وقت اور حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ...
     قومی اسمبلی کے چھ اور پنجاب اسمبلی کے سات حلقوں میں ضمنی انتخابات  23 نومبر 2025 کو منعقد ہوںگے۔ ضمنی انتخابات قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ۔اٹھارہ ہری پور، این اے چھیانوے ۔فیصل آباد، این اے ایک سو چار۔فیصل آباد، این اے ایک سو انتیس ۔لاہور، این اے ایک سو تینتالیس۔ساہیوال اور این اے ایک سو پچاسی۔ ڈیرہ غازی خان میں ہوںگے۔ پنجاب اسمبلی کے حلقوں میں پی پی تہتر۔سرگودھا، پی پی ستاسی۔ میانوالی، پی پی اٹھانوے۔ فیصل آباد، پی پی ایک سو پندرہ فیصل آباد، پی پی ایک سو سولہ ۔فیصل آباد، پی پی دوسوتین ۔ ساہیوال اور پی پی دو سو انہتر مظفرگڑھ شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پوری پنجاب کابینہ اور تمام محکموں کا سخت احتساب کیلئے دوسرے روز بھی اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں تمام ڈیپارٹمنٹس کی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر محکموں میں جاری منصوبوں پر پیشرفت کی کڑی سکروٹنی جاری جبکہ کامیابیوں کا ناقابل تردیدریکارڈ اور نئے فیصلہ کن اقدامات کیے گئے۔ وزیراعلیٰ کی صدارت میں 3 گھنٹے طویل محکمانہ پر فارمنس ریویو اجلاس میں پنجاب میں شاندار کامیابیوں کی طویل فہرست پیش اور مستقبل کے بڑے فیصلے بھی کیے گئے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 33 ارب روپے کے تاریخی ریونیو کے ساتھ پنجاب مائنز اینڈ منرلز نے کارکردگی کا نیا معیار متعین کر دیا ہے۔ صرف ایک سال میں کلینک آن ویل...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے پاکستان ٹیچر ڈویلپمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تدریس ایک مقدس مشن ہے اور اساتذہ ہی قوم کے مستقبل کے حقیقی معمار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ استاد طالب علموں کو شناخت کا شعور دیتے ہیں، ان کی شخصیت نکھارتے ہیں اور ذہن سازی کرکے انہیں معاشرے کے ذمہ دار شہری بناتے ہیں۔ پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ بچوں کو اردو زبان اور ہمارے تہذیبی ورثے سے روشناس کرانا اساتذہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل کی جنگیں قومیں کلاس رومز میں لڑ رہی ہیں۔ بدقسمتی سے پاکستان نے ماضی میں سیاسی عدم استحکام...
    نائب وزیر اعظم وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی جمہوریہ سلووینیا کی نائب وزیر اعظم، خارجہ اور یورپی امور کی وزیر تنجا فاجون سے برسلز میں ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات برسلز میں منعقد ہونے والے چوتھے یورپی یونین انڈو پیسیفک وزارتی فورم کے موقع پر ہوئی۔ دوران ملاقات پاکستان اور سلووینیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ یورپی یونین کے وسیع تر فریم ورک کے اندر تعاون کو وسعت دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور جمہوریہ سلووینیا کے مابین باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ فریقین نے پاکستان اور سلووینیا کے مابین تجارتی و اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر زور دیا۔ ملاقات...
    پنجاب اور کے پی میں ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز کے آفیسر انچارج کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کیے گئے ہیں۔اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات 22 سے 24 نومبر تک کیلئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق رینجرز کو تیسری دفاعی پرت میں خدمات فراہم کرنے کا اختیار دیا گیا ہے، تعینات فورسز کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت مکمل اختیارات حاصل ہوں گے۔  ضابطۂ اخلاق و الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی، سہیل آفریدی و طلال چوہدری کو نوٹس جاریالیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضابطۂ اخلاق اور الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر...
    اسکرین گریب نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی جرمن وزیرِ خارجہ یوہان واڈے فُل سے برسلز میں ملاقات ہوئی۔ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران پاکستان اور جرمنی کے تعلقات کے مثبت رحجان پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ملاقات کے دوران دفاع، سیاسی، معاشی، تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیمی شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی وعالمی امور پر تبادلہ خیال کیا اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔نائب وزیرِ اعظم نے پاکستان کے لیے جرمنی کی 114 ملین یورو کی معاونت کو سراہا، معاونت کامحور ماحولیات، توانائی ٹرانزیشن، پائیدار معاشی ترقی، ووکیشنل ٹریننگ اور سماجی تحفظ ہے۔اسحاق ڈارنے جرمن قیادت کو پاکستان کے دورے کی دعوت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) تنظیم اساتذہ پاکستان خواتین ونگ ضلع حیدرآباد کے تحت استحکام پاکستان بذریعہ اصلاح نظام تعلیم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا کانفرنس سے تنظیم کی صوبائی صدر پروفیسر افشین عثمان، نگراں ضلع حیدرآباد پروفیسر عفت شاہد صدر ضلع حیدرآباد مبینہ ،سندھ یونیورسٹی کی ڈین آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ارجمند سورو، خان بہادر گورنمنٹ گرلز کالج کی پروفیسر نائلہ خواجہ ، گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج کی پروفیسر مریم اور پروفیسر صدف نے خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا ہے ہماری تعلیمی پالیسی بھی اسلامی آیڈیالوجی کی بنیاد پر بننی چاہئے1947ء سے اب تک جنتی تعلیمی پالیسیاں پیش کی گئیں ان میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ...
    امریکی کانگریس کے اراکین نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نام خصوصی خط میں اینٹوں کے بھٹوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حکومتی اقدام کی تعریف کی ہے، جسے وہ ماحول دوست مستقبل اور جبری مشقت کے خاتمے کے لیے ایک اہم قدم قرار دیتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب: ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے ڈرون سے بھٹوں کی نگرانی کا نیا نظام نافذ میڈیا رپورٹ کے مطابق ’کانگریشنل پاکستان کاکس‘ نے اپنے خط میں کہا کہ پنجاب حکومت کی یہ اصلاحات نہ صرف بھٹہ انڈسٹری میں کام کرنے والے ساڑھے 4 ملین سے زائد مزدوروں کی حالت بہتر بنائیں گی بلکہ جنوبی ایشیا میں صدیوں سے جاری غیر منصفانہ پیشگی مزدوری کے نظام کو ختم...
    برسلز(ڈیلی پاکستان آن لائن)برسلز میں نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے ہنگری کے وزیرِ خارجہ پیٹر سجییارٹو سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعاون کے مکمل دائرہ کار کا جائزہ لیا، دونوں وزرائے خارجہ نے اسٹیپینڈیئم ہنگیری کم پروگرام 2026–2028 کے تحت تعاون کے فریم ورک میں ایم او یو کی تجدید پر بھی دستخط کیے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات برسلز میں منعقدہ چوتھے ای یو انڈو پیسیفک وزارتی فورم کے موقع پر نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار نے ہنگری کے وزیرِ خارجہ پیٹر سجییارٹو سے ملاقات کی۔ مستقبل میں کام ’’اختیاری‘‘ اور پیسہ ’’غیر اہم‘‘ ہو جائے گا،ایلون مسک کی پیشگوئی ترجمان کے مطابق دوران ملاقات دونوں وزرائے خارجہ نے...
    برسلز (ویب ڈیسک) نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے ہنگری کے وزیرِ خارجہ پیٹر سجییارٹو سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعاون کے مکمل دائرہ کار کا جائزہ لیا، دونوں وزرائے خارجہ نے اسٹیپینڈیئم ہنگیری کم پروگرام 2026–2028 کے تحت تعاون کے فریم ورک میں ایم او یو کی تجدید پر بھی دستخط کیے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات برسلز میں منعقدہ چوتھے ای یو انڈو پیسیفک وزارتی فورم کے موقع پر نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار نے ہنگری کے وزیرِ خارجہ پیٹر سجییارٹو سے ملاقات کی۔ ترجمان کے مطابق دوران ملاقات دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعاون کے مکمل دائرہ کار کا جائزہ لیا، اس دائرہ کار میں سیاسی، اقتصادی، تجارتی،...
    جدہ ریجن میں انویسٹر فورم کے سالانہ انتخابات کا عمل کامیابی کے ساتھ مکمل،چوہدری شفقت محمود صدر،چوہدری عبدالخالق لک سیکرٹری جنرل منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز جدہ(خالد نواز چیمہ)جدہ ریجن میں انویسٹر فورم کے سالانہ انتخابات کا عمل کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا۔ پاکستان انویسٹر فورم کے سابق صدر، معروف کاروباری و سماجی رہنما اور کمیونٹی کی ہر دلعزیز شخصیت چوہدری شفقت محمود بھاری اکثریت سے ایک بار پھر کامیاب قرار پائے۔ اسی طرح جدہ کے ممتاز کاروباری و سماجی رہنما چوہدری عبدالخالق لک بھاری اکثریت سے جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ انتخابی عمل پاکستان قونصلیٹ جدہ کے افسران کے بھرپور تعاون سے شفاف انداز میں مکمل کیا گیا۔ اعلانِ نتائج کے بعد جدہ، مکہ مکرمہ اور...
    پاکستان اسٹاک مارکیٹ (pakistan stocks market)ایشیا کی بہترین کارکردگی دکھانے والی مارکیٹوں میں سے ایک بن گئی ہے۔امریکی جریدے کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سرمایہ کاروں کا ملکی قیادت کے ویژن پر اعتماد کا مظہر ہے. پاکستان میں استحکام، شفافیت اور مالیاتی نظم و ضبط سرمایہ کاروں کے اعتماد کا روشن عکاس ہے ۔پاکستان کے چھوٹے سرمایہ کاروں نے اسٹاک میں 40 فیصد اضافہ کیا ،رواں سال پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے 100انڈیکس میں 40فیصد اضافہ ہوا ،100انڈیکس میں اضافہ پاکستان کو ایشیا کی بہترین مارکیٹ کے طور پر ظاہر کرتا ہے۔حکومتی استحکام اور بہتر معاشی پالیسیوں نے پاکستانیوں کو اسٹاک مارکیٹ کی طرف راغب کیا،پاکستانی معیشت2023 میں ڈیفالٹ کے دہانے پر تھی ،...
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے سری لنکا کے نائب وزیر برائے امور نوجوانان و کھیل سوگاتھ تھلا کراتھنے نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سری لنکا کے ہائی کمشنر رئیر ایڈمرل فریڈ سینویراتھنے، ڈپٹی ہائی کمشنر کرسٹی روبن اور منسٹر قونصلر (ڈیفنس) بریگیڈیئر جی اے کے آر گنارتنے بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں کرکٹ کے فروغ، کھیلوں میں باہمی تعاون اور دوطرفہ روابط پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کی جانب سے کھیلوں کو عوامی سطح پر رابطوں کے فروغ کا موثر ذریعہ قرار دیتے ہوئے اس شعبہ میں اشتراک عمل کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات...
    عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے اپنی طویل انتظار کی جانے والی گورننس اور کرپشن ڈائگناسٹک اسیسمنٹ (جی سی ڈی اے) میں پاکستان میں بدعنوانی کے مستقل چیلنجز کو اجاگر کیا ہے، جو ریاستی اداروں میں موجود نظام کی کمزوریوں سے پیدا ہوتے ہیں، شفافیت، انصاف اور دیانتداری میں بہتری کے لیے 15 نکاتی اصلاحاتی ایجنڈا فوراً شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اس رپورٹ کی اشاعت اگلے ماہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری کے لیے شرط قرار دی گئی ہے، جس کے مطابق پاکستان آئندہ 3 سے 6 ماہ کے اندر گورننس اصلاحات کا پیکج نافذ کرے تو 5 سال میں معاشی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں گورننس اور بدعنوانی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی، گورننس اینڈ کرپشن رپورٹ میں پاکستان میں مسلسل بدعنوانی کے خدشات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق 15 نکاتی اصلاحاتی ایجنڈا فوری شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آئی ایم ایف نے کہا کہ اصلاحات سے پاکستان کی معیشت 5 سے 6.5 فیصد تک بہتر ہوسکتی ہے۔ رپورٹ میں اہم سرکاری اداروں کو حکومتی ٹھیکوں میں خصوصی مراعات ختم کرنے، ایس آئی ایف سی کے فیصلوں میں شفافیت بڑھانے اور حکومت کے مالیاتی اختیارات پر سخت پارلیمانی نگرانی کی سفارش کی گئی ہے۔ پولیس سے 5جعلی مقدمے، بچیاں اور عورت اغوا کرانا کہاں کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روس  نے  پاکستان، بھارت  اور  پاکستان، افغانستان  تنازعات میں ثالثی کی پیش کش کردی۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان میں  روس کے  سفیر البرٹ  خوریف  نے  اسلام آباد میں  انسٹیٹوٹ آف  اسٹریٹجک اسٹڈیز کی تقریب  میں گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ  روس پاکستان، بھارت  اور  پاکستان،افغانستان تنازعات  میں ثالثی کے لیے تیار ہے۔روسی میڈیا کے مطابق روسی سفیرکا کہنا تھا کہ  روس کو علاقائی سلامتی خصوصاً افغانستان کی صورتحال سے متعلق گہری تشویش ہے۔روسی سفیرکا کہنا تھا کہ  جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان کشیدگی اکثر بیرونی قوتوں کی وجہ سے بھڑکتی ہے، روس علاقائی امن  اور دہشت گردی کے خلاف  اقدامات کی حمایت کرتا ہے، ہم علاقائی سماجی ومعاشی ترقی میں تعاون جاری رکھنےکی حمایت کرتے ہیں۔البرٹ  خوریف کا کہنا...
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیشکش برقرار ہے اور اسلام آباد اب بینک ایبل پرائیویٹ سیکٹر منصوبے تیار کر رہا ہے تاکہ دونوں ممالک بحران پر مبنی مالی امداد سے ہٹ کر طویل مدتی تجارتی اور کاروباری تعلقات کی جانب بڑھ سکیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان سعودیہ دفاعی معاہدے کے بعد ایک اور پیشرفت، اقتصادی روابط اور مذاکرات کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم پاکستان اور سعودی عرب نے ستمبر میں اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ کیا جبکہ اقتصادی مذاکرات بھی سعودی پاکستان اقتصادی تعاون کے فریم ورک کے تحت جاری ہیں۔ دہائیوں تک سعودی عرب نے پاکستان کی مدد مرکزی بینک کے ذخائر اور تیل کی...