بھکر:

بھکر میں ڈیرہ اسماعیل خان روڈ پر کار اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتار ٹرک کی لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ ایک زخمی اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں جاں بحق ہو گیا۔

جاں بحق افراد کی شناخت محمد آصف (35 سال)، محمد علی (25 سال)، محمد اسامہ (25 سال)، اور محمد اصغر (41 سال) کے ناموں سے ہوئی ہے، چاروں افراد چمنی محلہ بھکر کے رہائشی تھے۔

اطلاعات کے مطابق یہ افراد لاہور سے ایک مریض کا طبی معائنہ کروا کر واپس بھکر آ رہے تھے کہ راستے میں یہ اندوہناک حادثہ پیش آیا۔

حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

جاں بحق افراد کی میتیں ڈی ایچ کیو اسپتال بھکر منتقل کر دی گئی ہیں، جبکہ ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق

ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بالآخر بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا
  • کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم