ایف بی آر کے چیف ایڈمن رانا وقار علی پر بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر وزیراعظم نے عہدے سے فارغ کر دیا۔ دستاویز کے مطابق گریڈ 20 کے رانا وقار علی پر مالی بدعنوانی کے الزامات سامنے آئے تھے۔ وزیراعظم نے انکوائری رپورٹ کی سفارشات کی روشنی میں رانا وقار علی کو سروس سے ڈسمس کر دیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سید نسیم حسین رضوی کو ہئیرنگ افسر مقرر کیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق رانا وقار علی کے پاس ایپلٹ اتھارٹی کے سامنے 30 دنوں میں فیصلہ چیلنج کرنے کا اختیار ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

نیتن یاہو نے "غزہ امن معاہدہ دستخط تقریب" میں شرکت کیوں نہیں کی؟ وجہ سامنے آگئی

اسرائیلی میڈیا کے بقول وزیراعظم نیتن یاہو نے فلسطین اتھارٹی کے صدر محمود عباس اور مشرق وسطیٰ کے چند سربراہان مملکت بالخصوص ترک صدر سے ملاقات سے گریز کے باعث ایسا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ امن معاہدے پر صدر ٹرمپ، امیرِ قطر اور مصر کے صدر نے دستخط کر دیئے، تاہم اس تاریخی موقع پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی غیر موجودگی نے سب کو حیران کر دیا۔ ایک جانب تو صیہونی ریاست غزہ جنگ بندی کو اپنی کامیابی قرار دے رہی ہے اور دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی دستخط کی تقریب سے غیر موجودگی حیران کن امر ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو نے دستخط کی تقریب میں شرکت سے خود کو جان بوجھ کر علیحدہ رکھا۔ اسرائیلی میڈیا کے بقول وزیراعظم نیتن یاہو نے فلسطین اتھارٹی کے صدر محمود عباس اور مشرق وسطیٰ کے چند سربراہان مملکت بالخصوص ترک صدر سے ملاقات سے گریز کے باعث ایسا کیا۔

ادھر ترک میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مصر میں ہونیوالی دستخطی تقریب میں اسرائیلی وزیراعظم کی ممکنہ شرکت پر احتجاجاً ترک صدر نے ایئرپورٹ پر اترنے سے انکار کر دیا تھا۔ ترک صدر کا طیارہ شرم الشیخ ائیرپورٹ پر اترنے ہی والا تھا کہ اچانک دوبارہ فضا میں بلند ہونے لگا اور چکر لگانے لگا۔ اس دوران مصری حکام کو پیغام دیا گیا کہ اگر نیتن یاہو اجلاس میں شریک ہوئے تو ہم واپس چلے جائیں گے، تاہم اس تصدیق کے بعد کہ آج کی تقریب میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو شریک نہیں ہیں، ترک صدر کے طیارے نے مصری ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں احتجاج کا خدشہ، اہم شاہراہوں، چوکوں میں پولیس تعینات
  • وزیراعظم نے ایف بی آر کے گریڈ 20 کے افسر رانا وقار علی کو نوکری سے فارغ کر دیا 
  • وزیراعظم نے ایف بی آر کے گریڈ 20 کے افسر کو برطرف کردیا
  • ایف بی آر میں تعینات گریڈ 20 کا افسر کرپشن اور بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر برطرف
  • نیتن یاہو نے "غزہ امن معاہدہ دستخط تقریب" میں شرکت کیوں نہیں کی؟ وجہ سامنے آگئی
  • شہبازشریف نے کرپشن میں ملوث سنیئر افسر کو بر طرف کر دیا
  • میٹرک بورڈ کراچی میں افسر کی جانب سے خواتین افسران کو ہراساں کرنے کا انکشاف
  • میٹرک بورڈ کراچی میں خواتین افسران کو ہراساں کرنے کا انکشاف
  • کراچی: مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث ٹریفک جام، پولیس کی بھاری نفری تعینات