شواہد کے طور پر وائس ریکارڈنگ اور فون کالز کی ریکارڈنگ، خاتون افسر کو دوستی اور تعلق کیلئے مجبور کرنے کے شواہد بھی فراہم کیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ میٹرک بورڈ کراچی میں افسر کی جانب سے خواتین افسران کو ہراساں کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ بورڈ انتظامیہ کے مطابق سابق سیکریٹری میٹرک بورڈ ڈاکٹر نوید احمد کے خلاف ہراسانی کی شکایات درج کروائی گئی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق متعدد خواتین ملازمین کی جانب سے چیئرمین کو تحریری طور پر شکایات جمع کروائی گئی۔ شکایت کنندگان نے سابق سیکریٹری ڈاکٹر نوید کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس حوالے سے خط کے متن کے مطابق چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی غلام حسین سوہو نے تحقیقات کیلئے خط جاری کر دیا۔ خط کے متن کے مطابق ہراسمنٹ ایٹ ورک پلیس ایکٹ کے تحت سابق سیکریٹری کےخلاف تحقیقات کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

خط کے متن کے مطابق چیئرمین میٹرک بورڈ نے سابق سیکریٹری کے خلاف تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی۔ قائمقام ناظم امتحانات حمزہ خان تگڑ کو انکوائری افسر مقرر کر دیا گیا ہے، مطابق ہائر سیکنڈری اسکول کی خاتون پرنسپل بھی انکوائری میں بطور رکن شامل ہیں۔ متن کے مطابق شواہد کے طور پر وائس ریکارڈنگ اور فون کالز کی ریکارڈنگ، خاتون افسر کو دوستی اور تعلق کیلئے مجبور کرنے کے شواہد بھی فراہم کیے گئے ہیں، نوید احمد نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے خواتین کو ہراساں کیا۔ بورڈ ذرائع کے مطابق سابق سیکریٹری میٹرک بورڈ کے خلاف انکوائری کمیٹی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سابق سیکریٹری متن کے مطابق میٹرک بورڈ کے خلاف

پڑھیں:

کراچی میں خوفناک ٹریفک حادثے میں ماں بیٹی سمیت 3 خواتین جاں بحق

شہر قائد میں واقع شارع فیصل اسٹارگیٹ کے قریب تیزرفتارگاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی، افسوسناک حادثے میں ماں بیٹی سمیت تین خواتین جاں بحق جبکہ ایک نوجوان زخمی ہوا، جاں بحق خواتین  اور زخمی گاڑی میں سوار تھے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شارع فیصل اسٹارگیٹ کے قریب تیزرفتارگاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی گاڑی میں سوار3 خواتین جاں بحق اورایک نوجوان زخمی ہوگیا۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ماں بیٹی اور کزن شامل ہے۔ حادثے میں گاڑی مکمل تباہ ہو گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ ممکنہ طورپر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

اتوارکی علی الصبح ایئرپورٹ تھانے کے علاقے شارع فیصل ملیر اسٹارگیٹ کے قریب تیزرفتارگاڑی رجسٹریشن نمبر ’بی جی کیو 469‘ ڈرائیور سے بے قابو ہونے کے بعد الٹ گئی تھی، جس کے نتیجے میں  گاڑی میں سوار ایک خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ 2خواتین سمیت 3 افراد شدید  زخمی ہو گئے جنہیں تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال منتقلی کے بعد مزید 2 خواتین دوران علاج دم تور گئیں، خوفناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والی خواتین کی شناخت 50 سالہ اسماء زوجہ غلام طارق، 19 سالہ منتہا دختر غلام طارق اور 22 سالہ فریال شایان کے نام سے ہوئی۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والی خواتین میں ماں بیٹی اورچچا زاد کزن شامل ہے، زخمی نوجوان کی شناخت اویس کے نام سے کی گئی۔ 

حادثے میں جاں بحق اور زخمی افراد ملیرلیاقت مارکیٹ کے قریب کے رہائشی تھے۔

سیکشن آفیسر (ایس او) ایئر پورٹ ریحان زیب کے مطابق حادثہ صبح سویرے پیش آیا، گاڑی میں سوارافراد ڈرگ روڈ سے ملیرجارہے تھے کہ اسٹارگٹ کے قریب گاڑی اچانک فٹ پاتھ سےٹکرانے کے بعد دوسری سڑک پر جا کر الٹ گئی۔

ایئر پورٹ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والی خواتین کی میتیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں ، پولیس نے حادثے میں متعلق اپنی جانچ جاری رکھی ہوئی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • میٹرک بورڈ کراچی میں افسر کی جانب سے خواتین افسران کو ہراساں کرنے کا انکشاف
  • کراچی؛ ڈاکٹر ضیاالدین روڈ پر سیوریج کا پانی جمع ہونے پر واٹر بورڈ انجینئر کو معطل کرنے کا حکم
  • بھارتی فورسز ترقیوں اورانعامات کے لئے جعلی مقابلوں میں بے گناہ لوگوں کو قتل کرتی ہیں، کشمیری پنڈت کا انکشاف
  • کراچی، غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف آپریشن، متعدد افراد زیر حراست
  • تحریک لبیک کے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آپریشن کا امکان
  • جہلم میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر امتحان ملتوی
  • جہلم میں میٹرک سیکنڈ سالانہ انگلش پیپر ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں ہو گا
  • کراچی میں خوفناک ٹریفک حادثے میں ماں بیٹی سمیت 3 خواتین جاں بحق
  • ورچوئل ریئلٹی سے منشیات جیسے اثرات کا تجربہ، تحقیق میں نیا انکشاف