ٹرمپ کے وعدے پر شکر گزار ہیں کہ وہ انسانی المیے کو روکنے کے لیے مؤثر اقدام کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وہ امن کے لیے صدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کرتے ہیں، اور ان کے اس وعدے پر شکر گزار ہیں کہ وہ اس انسانی المیے کو روکنے کے لیے مؤثر اقدام کریں گے۔
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے شرم الشیخ میں منعقدہ غزہ امن سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی کے موقع پر ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ غزہ میں جاری نسل کشی کے خاتمے اور فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کو اپنی سب سے اہم ترجیح قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے غزہ امن سربراہ اجلاس: صدر ٹرمپ سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات، گرمجوشی سے مصافحہ
وزیرِاعظم نے اپنے پیغام میں کہا ’اب جب میں شرم الشیخ سے وطن واپسی کے لیے روانہ ہو رہا ہوں، میں اس بڑی تبدیلی کی نوعیت پر اپنے تاثرات پیش کرنا چاہتا ہوں کہ یہ کیسے ممکن ہوا اور پاکستان کا اس سے کیوں گہرا تعلق رہا ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے دیگر برادر اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر غزہ پر مسلط کی گئی نسل کشی کی مہم کے خاتمے کے لیے عالمی سطح پر مسلسل آواز بلند کی اور سفارتی سطح پر مؤثر کردار ادا کیا۔
As I board the plane to return home after the Gaza Peace Summit in Sharm el Sheikh, I want to share some reflections on the potentially transformational nature of what took place and why Pakistan has been so deeply involved.
The most important priority for Pakistan was the…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 14, 2025
وزیرِاعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی سب سے اہم ترجیح غزہ پر مسلط کی گئی نسل کشی کی مہم کو فوری طور پر روکنا تھا، اور ہم نے اس موقف کو ہر فورم پر مضبوطی سے پیش کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری کی ان تمام کوششوں کا خیر مقدم کرتا ہے جو غزہ میں امن اور انسانی حقوق کی بحالی کے لیے کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا’
ہم امن کے لیے صدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کرتے ہیں، اور ان کے اس وعدے پر شکر گزار ہیں کہ وہ اس انسانی المیے کو روکنے کے لیے مؤثر اقدام کریں گے۔‘
یہ بھی پڑھیے صدر ٹرمپ امن کے حقیقی سفیر ہیں، شہباز شریف نے ایک بار پھر نوبیل انعام دینے کی درخواست کردی
وزیرِاعظم نے کہا کہ فلسطینی عوام کی آزادی، وقار اور خوشحالی پاکستان کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ انشاء اللہ، 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے ساتھ اور القدس الشریف کو دارالحکومت بنا کر ایک مضبوط اور قابلِ عمل فلسطینی ریاست کا قیام، پاکستان کی مشرقِ وسطیٰ کی پالیسی کی بنیاد ہے اور رہے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈونلڈ ٹرمپ شہباز شریفذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ شہباز شریف کہا کہ پاکستان شہباز شریف نے نے کہا کہ انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم بحرین پہنچ گئے
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر بحرین پہنچ گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچے جہاں بحرین کے ولی عہد، نائب سپریم کمانڈر بحرینی افواج اوروزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیرداخلہ محسن نقوی، وزیراطلاعات عطاء تارڑ بھی وفد میں وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم بحرینی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے جس میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ٹیکنالوجی، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانےپرگفتگو ہوگی۔
ذمہ دار پنجاب کی جانب قدم ،ہزاروں شہریوں نے بطور سول ڈیفنس رضاکار رجسٹریشن کروا لی
مزید :