اسرائیلی میڈیا کے بقول وزیراعظم نیتن یاہو نے فلسطین اتھارٹی کے صدر محمود عباس اور مشرق وسطیٰ کے چند سربراہان مملکت بالخصوص ترک صدر سے ملاقات سے گریز کے باعث ایسا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ امن معاہدے پر صدر ٹرمپ، امیرِ قطر اور مصر کے صدر نے دستخط کر دیئے، تاہم اس تاریخی موقع پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی غیر موجودگی نے سب کو حیران کر دیا۔ ایک جانب تو صیہونی ریاست غزہ جنگ بندی کو اپنی کامیابی قرار دے رہی ہے اور دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی دستخط کی تقریب سے غیر موجودگی حیران کن امر ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو نے دستخط کی تقریب میں شرکت سے خود کو جان بوجھ کر علیحدہ رکھا۔ اسرائیلی میڈیا کے بقول وزیراعظم نیتن یاہو نے فلسطین اتھارٹی کے صدر محمود عباس اور مشرق وسطیٰ کے چند سربراہان مملکت بالخصوص ترک صدر سے ملاقات سے گریز کے باعث ایسا کیا۔

ادھر ترک میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مصر میں ہونیوالی دستخطی تقریب میں اسرائیلی وزیراعظم کی ممکنہ شرکت پر احتجاجاً ترک صدر نے ایئرپورٹ پر اترنے سے انکار کر دیا تھا۔ ترک صدر کا طیارہ شرم الشیخ ائیرپورٹ پر اترنے ہی والا تھا کہ اچانک دوبارہ فضا میں بلند ہونے لگا اور چکر لگانے لگا۔ اس دوران مصری حکام کو پیغام دیا گیا کہ اگر نیتن یاہو اجلاس میں شریک ہوئے تو ہم واپس چلے جائیں گے، تاہم اس تصدیق کے بعد کہ آج کی تقریب میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو شریک نہیں ہیں، ترک صدر کے طیارے نے مصری ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: وزیراعظم نیتن یاہو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے

پڑھیں:

وزیر اعظم غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کیلئے مصر پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کے لیے مصر پہنچ گئے۔وزیراعظم شہباز شریف غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کے لیے مصر کے شہر شرم الشیخ پہنچے جہاں ائیر پورٹ پر مصر کے وزیر ڈاکٹر اشرف صبحیی نے وزیراعظم پاکستان کا استقبال کیا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ وفد میں شامل ہیں۔وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ تاریخی ’غزہ امن منصوبے‘ کی دستخطی تقریب میں آج صبح شرم الشیخ پہنچا ہوں، غزہ امن منصوبہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کی جانب اہم قدم ہے، ہم شریک میزبانوں صدر السیسی اور صدر ٹرمپ کے شکر گزار ہیں، یہ لمحہ صدر ٹرمپ کی غیر معمولی قیادت اور اُن کے عزم صمیم کے بغیر ممکن نہیں تھا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امن کے حصول کےلیے ٹرمپ کی یکسو جدوجہد نے خونریزی اور تباہی کا خاتمہ ممکن بنایا، آج کی تقریب ایک نسل کُش باب کے اختتام کی علامت ہے، ایسا باب جس کے دوبارہ کھلنے سے عالمی برادری کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا، بہادر اور ثابت قدم فلسطینی عوام ایک آزاد فلسطین کے حقدار ہیں، وہی فلسطین جو 1967 کی سرحدوں کے مطابق ہو جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔واضح رہے کہ مصر کے شہر شرم الشیخ میں آج غزہ امن معاہدے پر دستخط کی باقاعدہ تقریب منعقد کی جائے گی، امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت مختلف ممالک کے سربراہان غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کے لیے مصر پہنچ رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اردوان کے اعتراض پر نیتن یاہو کی مصر اجلاس میں شرکت منسوخ کر دی گئی: ترک میڈیا کا دعویٰ
  • یہودی تہوار کے باعث نیتن یاہو کی غزہ سمٹ میں شرکت سے معذرت
  • نتین یاہو کی شرکت کی صورت میں شرم الشیخ اجلاس کا بائیکاٹ کر دینگے، عراقی وزیراعظم کی دھمکی
  • وزیر اعظم غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کیلئے مصر پہنچ گئے
  • فوجی کارروائی ختم نہیں ہوئی، بڑے سکیورٹی چیلنجز باقی ہیں، نیتن یاہو کی ڈھٹائی برقرار
  • غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب: وزیراعظم شہبازشریف کل مصر روانہ ہوں گے
  • وزیراعظم غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کیلئے کل مصر روانہ ہوں گے
  • مطالبات پورے نہ ہوئے تو جنگ دوبارہ شروع کردیں گے: نیتن یاہو کی دھمکی