2025-05-15@18:32:47 GMT
تلاش کی گنتی: 21

«ہے کہ گورنر»:

    ڈائریکٹر زلزلہ پیما مرکز ڈاکٹر نجیب احمد نے واضح کیا ہے کہ زلزلے کی پیش گوئی نہیں کی جا سکتی ۔ شارٹ ٹرم زلزلہ کی پیش گوئی کرنا مشکل ترین عمل ہے۔ ایک انٹرویو میں ڈاکٹر نجیب احمد کا کہنا تھا کہ کسی علاقہ میں سو سال پہلے زلزلہ آیاہے تو وہاں کے زمینی خدو خال دیکھ کر کچھ اندازہ لگایا جا سکتا ہے لیکن زلزلے کی شدت اور گہرائی پھر بھی نہیں بتائی جا سکتی۔ اِسی طرح زلزلہ آنے کے وقت کا تعین بھی نہیں کیا سکتا۔ ڈائریکٹر زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ چاپان ، امریکا اور چین بھی زلزلوں کی پیش گوئی کرنے میں ناکام ہیں، ہمارے پاس جو سینسرز ہیں وہ بہت ہی حساس ہیں،...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی نے ایک حلفیہ بیان کیاتھاکہ ان کو بانی پی ٹی آئی نے یہ کہا اور وہ سارے معاملات، وہ ملاقات ہوتی ہے اس کے بعد ان کا بیان جاری ہوتا ہے پھر ملاقاتوں پر تقریباًمستقل پابندی لگ جاتی ہے، ایک دو اہم لوگ بیچ میں ملے۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آج پھر ملاقات ہوتی ہے، بیرسٹر گوہر آکر بتاتے ہیں اور باقی لوگ بھی بتا رہے ہیں یہ یہ باتیں ہوئیں اور مذاکرات کے حوالے سے وضاحت ہوئی۔  تجزیہ کار فیصل حسین نے کہاکہ تحریک انصاف میں جو اختلافات کی بات ہوتی ہے جتنا نظر آتا ہے...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ اڑان پاکستان کے تحت قومی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے، اوورسیز پاکستانی اس میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں۔ اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانی کنونشن میں بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 77 سالہ تاریخ میں اس سال سب سے زیادہ زرِمبادلہ بھیجنے پر اوورسیز پاکستانیوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی ون ونڈو آپریشن ہے، سرمایہ کاروں کو بھرپور معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ وزیرِ اعظم اور آرمی چیف معیشت کے مزید استحکام کے لیے شب و روز محنت کر رہے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ...
      گورنر صاحب بیس گاڑیوں کے پروٹوکول میں گھومتے ہیں اور خود کو عوامی لیڈرکہتے ہیں یہ 90 کی دہائی یا 2007 ء کا کراچی نہیں جب یہاں بوری بند لاشیں ملتی تھیں ، میئر کراچی میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کراچی کی ترقی کے لئے سو ارب روپے اور کے پی ٹی ، ریلوے کی اراضی کے ایم سی کو ترقیاتی کاموں کے لئے دینے کا اپنا وعدہ پورا کریں ،جو بات کرنی ہو براہ راست مجھ سے کریں ، اپنے ترجمان کو بیچ میں نہ لائیں، گزشتہ بیس روز سے کراچی کا مقدمہ وفاق کے نمائندے کے ساتھ لڑ رہا ہوں، یہ 90 کی دہائی یا 2007 ء کا...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 مارچ 2025)گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمدنے کہا ہے کہ امید ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول کا معاہدہ جلد طے پا جائے گا، عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے میں سٹیٹ بینک کی جانب سے کوئی رکاوٹ نہیں ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک کا کہناہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کیلئے کوئی حتمی تاریخ فراہم نہیں کی جا سکتی۔ آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل بات چیت جاری ہے بہت جلد اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا۔عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ اگر کوئی مسئلہ ہوا تو وہ وفاقی حکومت سے متعلق ہوسکتا ہے۔ وزارتوں اور ڈویژنوں کے ساتھ معاملات کو حتمی شکل دینے میں...
    سحری پر نارتھ ناظم آباد میں خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہمیں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے کام کرنا ہے اور ہر شہری کو اپنے ذاتی گھر کا حق ملنا چاہیئے، سندھی پنجابی بلوچی اور پشتون سب کو مل کر اپنے حقوق کے لیے جنگ لڑنی ہے اور پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اتحاد اور یکجہتی دیکھ کر ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے ایم کیو ایم ایک مرتبہ پھر اپنے لوگوں کی خدمت کے لیے واپس آ رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سحری کی تقریب کے لیے نارتھ ناظم آباد کے ایک نجی ریسٹورنٹ...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری—فائل فوٹو گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ کراچی میں انتظامی غفلت اور قانون سے روگردانی حادثات کی بڑی وجہ ہے۔ کامران ٹیسوری نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو دوسرا خط لکھ دیا اور کہا ہے کہ حال ہی میں ایک ہی دن میں 4 شہریوں کی ہلاکت سنگین مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ ہے صبح 7 سے رات 11 بجے تک ہیوی ٹریفک کو شہر میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے کے باوجود اس پر عملدرآمد نہ ہونے کی شکایات مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اُمید ہے کہ سندھ ہائی کورٹ اس ضمن میں اپنے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 فروری 2025ء) جمہوریہ کانگو (ڈی آر سی) کی تاریخ مسلح تنازعات، بے رحم ملیشیاؤں، قدرتی وسائل کے استحصال اور معصوم شہریوں کی نقل مکانی جیسے مسائل سے عبارت رہی ہے اور حالیہ عرصہ میں ملک کو ایک مرتبہ پھر یہی کچھ درپیش ہے۔'ڈی آر سی' نے 1960 میں آزادی حاصل کی تھی اور تب سے اقوام متحدہ نے ملک میں قیام امن کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے جہاں اب تک اس مقصد کے لیے تین مشن بھیجے جا چکے ہیں۔اس بارے میں درج ذیل معلومات سے آگاہی ضروری ہے:1۔ اقوام متحدہ کی طویل موجودگی30 جون 1960 کو جمہوریہ کانگو نے بیلجیئم کی 75 سالہ نوآبادیاتی حکمرانی سے آزادی حاصل کی...
      گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی — فائل فوٹو  گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہم کشیمری عوام سے اظہارِ  یکجتی کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اندھیرے کے بعد اجالا آئے گا اور کشمیر میں بہت جلد اجالا آنے والا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ایک ہی نعرہ اور ایک ہی ایجنڈا ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان،   دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ کشمیری اکیلے نہیں۔ 2 روز میں کرم جاؤں گا: گورنر کے پی فیصل کریم کنڈیگورنرخیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ آئندہ 2 روز میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو کرم لےکر جاؤں گا۔ ...
    —فائل فوٹو گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم کشمیری بہن بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کر رہی ہے۔سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ حق خود ارادیت کشمریوں کا بنیادی حق ہے، عالمی برادری مظلوم کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے آواز اٹھائے۔ مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے: ایاز صادقاسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کر دیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے...
    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ چند روزکےدوران رات وصبح کے اوقات میں خنکی،اور دوپہرکے وقت موسم معتدل رہنے کا امکان ہے۔  کراچی میں سمندری ہوائیں غیرفعال ہونے اورشمال مشرقی سمت سے چلنے والی ہواؤں کے سبب شہرمیں رات وصبح کے وقت خنکی برقرارہے۔  محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو کم سے کم پارہ گذشتہ روزکے مقابلے میں 0.3 ڈگری اضافے سے 13.8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ منگل کی صبح شہرکی فضاؤں پرہلکی دھند چھانے کے سبب حدنگاہ 6 کلومیٹرسے کم ہوکرڈھائی کلومیٹرریکارڈ ہوئی۔ ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق آئندہ چند روزکے دوران شہر میں خشک موسم کے ساتھ راتیں خنک رہنے کی توقع ہے، کم سے کم پارہ 12سے14ڈگری جبکہ زیادہ...
    اسلام آباد:سابق گورنر سندھ  محمد زبیر کا کہنا ہے کہ سب سے بڑی فیک نیوز ہی یہ ہےکہ حکومت نے الیکشن جیتا ہے، جس دن ہوا کا رخ بدل جائے گا ساری ترامیم اور قوانین اڑ جائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ نے کہاکہ حکومتی بنچز کہتے ہیں الیکشن جیتے ہیں اس سے بڑی کوئی فیک نیوز ہے؟ کیا یہ فیک نیوز نہیں کہ جب اقوام متحدہ یا دنیا میں جاکر دعوی کرتے کہ ہم الیکشن جیتے ہیں حالانکہ پورے پاکستان کو پتا کہ یہ الیکشن نہیں جیتے، سب سے پہلے تو وہاں ایکشن ہونا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہاکہ سارے کام صرف ایک شخص کا راستہ روکنے کیلئے کئے جارہے ہیں، کیا ماضی میں آمروں...
    اسلام آباد: ملک کے کئی شہروں میں رات کے وقت بارش کا آغاز ہو گیا، جس سے سردی بڑھ گئی ہے۔ کوہاٹ اور کاٹلنگ میں بارش کے بعد درجہ حرارت مزید کم ہو گیا، جبکہ مردان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی۔ لوئر دیر میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش نے سردی کی شدت میں مزید اضافہ کر دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 31 جنوری سے یکم فروری کے دوران نیا بارش برسانے والا سسٹم ملک میں داخل ہوگا، جس کے باعث مری، گلیات اور گردونواح میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ اسی دوران راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج جمعه کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنےکا امکان ۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع ، با لا ئی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع۔ اس دوران شام /رات کو مغربی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پرہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اورمطلع جز وی ابر آلود رہا۔تاہم شمالی بلوچستان ،کشمیر ، مری، گلیات اورگردونواح میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برف باری ہو ئی۔ پنجاب کے بیشتر...
    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین گوہرخان  اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورکی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے براہ راست ملاقات ہوئی ہے جسے عمران خان نے بھی خوش آئند قرار دیا ہے۔ آرمی چیف سے حالیہ ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ صحافی سید طلعت حسین نے لکھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے اپنی حکمت عملی بدل کر عمران کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ جیسے انہیں جیل میں ڈالنا قومی مفاد میں تھا، ویسے ہی انہیں جیل سے نکالنا بھی قومی مفاد میں ہے۔ Monumental development. The Establishment feels the heat, changes tack, meets Imran's representatives. Just as putting them in jail was in national interest, getting them out...
    گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹو گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ آرمی چیف عاصم منیر کی پشاور میں سیاستدانوں سے ملاقات میں صوبے کے امن و امان پر بات ہوئی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے امن و امان کے حوالے سے سیاستدانوں سے تجاویز لیں اور بتایا کہ وہ کیا کرنے جا رہے ہیں۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے یہ بھی واضح کیا کہ آپریشن کی باتیں ہو رہی ہیں، مگر کوئی آپریشن نہیں کیا جا رہا۔ آرمی چیف سیاسی قائدین ملاقات، چار گھنٹے کے دورانیے پر محیطاسلام آباد مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ... گورنر خیبر پختون خوا نے کہا کہ...
      سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم ـــ فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ ایسا تاثر دینا کہ ٹرمپ آئے گا تو کچھ ہوگا غلط ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ امریکا میں نئی ایڈمنسٹریشن کی وجہ سے پاکستان سے تعلقات اچھے ہونے پر خطے میں بہتری آئے گی۔سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے کہا کہ وفاقی حکومت اور گورنر کا کرم کے معاملے میں کوئی لینا دینا نہیں، گورنر یہ بتا دیں کہ وہ کتنی مرتبہ کرم گئے۔ راولپنڈی میں 2500 افراد زخمی ہوئے: شیخ وقاص اکرم پاکستان تحریکِ انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں فسطائی...
    مقامی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں گورنر جی بی کا کہنا تھا کہ سکردو حلقہ نمبر 1 میں میرے بیٹے توقیر مہدی شاہ، پارٹی کے ڈویژنل صدر بشارت ظہیر اور صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا پارٹی ٹکٹ کے حصول کیلئے تگ و دو کر رہے ہیں، سکہ اسی کا چلے گا جس کو پارٹی کا ٹکٹ ملے گا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں کوئی بھی پارٹی اکثریت حاصل نہیں کرے گی، حالات بتا رہے ہیں کہ یہاں مخلوط حکومت بنے گی۔ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ نون، پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتیں اپنی اپنی کوششیں کر رہی ہیں، ہر کوئی جیت کیلئے کوشش کرے گا۔ اس طرح...
    محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ کچھ علاقوں میں شدید دھند پڑ سکتی ہے ۔اور کل کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنےکا امکان ہے۔ شمال مشرقی پنجاب میں درمیانی سے شدید جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 13، استور منفی 12، گوپس، کالام ، سکردومنفی 09،بگروٹ ، ہنزہ منفی 06، قلات، گلگت منفی 05، کوئٹہ ، منفی 04، دیراور راولاکوٹ منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔...
۱