سب سے بڑی فیک نیوز ہی یہ ہے کہ حکومت نے الیکشن جیتا ہے، سابق گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
اسلام آباد:سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ سب سے بڑی فیک نیوز ہی یہ ہےکہ حکومت نے الیکشن جیتا ہے، جس دن ہوا کا رخ بدل جائے گا ساری ترامیم اور قوانین اڑ جائیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ نے کہاکہ حکومتی بنچز کہتے ہیں الیکشن جیتے ہیں اس سے بڑی کوئی فیک نیوز ہے؟ کیا یہ فیک نیوز نہیں کہ جب اقوام متحدہ یا دنیا میں جاکر دعوی کرتے کہ ہم الیکشن جیتے ہیں حالانکہ پورے پاکستان کو پتا کہ یہ الیکشن نہیں جیتے، سب سے پہلے تو وہاں ایکشن ہونا چاہئے۔
انہوں نے مزید کہاکہ سارے کام صرف ایک شخص کا راستہ روکنے کیلئے کئے جارہے ہیں، کیا ماضی میں آمروں کے بنائے قوانین کو مسترد نہیں کیا گیا؟ مضحکہ خیز ہے کہ نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی تک موجودہ قائم رہیں گے۔
محمد زبیر نے کہاکہ مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کا جینا محال ہوگیا ہے، تمام حکومتی دعووں کے باجود کسی ایک چیز کی قیمت میں کمی نہیں ہوئی ہے، عوام پانی جیسی بنیادی ضروریات سے محروم ہے، پانی بھی خرید کر پینا پڑ رہا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فیک نیوز
پڑھیں:
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی روضۂ حضرت امام حسین رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ پر حاضری
تصویر بشکریہ سوشل میڈیاگورنر سندھ کامران ٹیسوری نے حضرت امام حسین رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کے روضے پر حاضری دی ہے۔
اس موقع پر گورنر سندھ نے پاکستان کی خوش حالی، سلامتی، ترقی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی۔
کامران ٹیسوری نے زائرینِ کربلا سے عقیدت کا اظہار کیا، لنگرِ کا اہتمام اور معصوم بچوں میں ٹافیاں بھی تقسیم کیں۔
ترجمان کے مطابق گورنر سندھ نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات عقیدت و احترام سے قلم بند کیے۔
اس سے قبل گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نجف میں روضۂ حضرت علی کرم اللّٰہ وجہہ پر بھی حاضری دی تھی۔