اسکرین گریب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں بیٹھے شخص کو یہ نہیں پتہ کہ باہر دنیا بدل چکی ہے، اب وہ قصہ پارینہ بن چکا اور پاکستان آگے بڑھ گیا۔

سرگودھا میں ماحول دوست الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور عوام ترقی کے نئے سفر کا آغاز کرچکے، باتیں ہوتی تھیں کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے گا، اب نواز شریف کا دور آیا تو روز ایک خوشخبری آتی ہے۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ آج خبر آتی ہے کہ اسٹاک مارکیٹ نے ریکارڈ توڑ دیے، دنیا کے ادارے کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا جہاز جب سعودی فضا میں داخل ہوا تو سعودی جہازوں نے سلامی دی۔

پنجاب: سیلاب متاثرین بحالی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سڑکوں، پلوں اور انفرا اسٹرکچر کی فوری بحالی کا حکم دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ جنگی جہازوں کی سلامی ہمارے ملک ہمارے پاکستان کی عزت ہے، ایک وزیراعظم ہوا کرتا تھا جسے الٹی سیدھی حرکتوں پر جہاز سے اتارا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ بہت بڑا کارنامہ ہے، شہباز شریف کو سعودی دھرتی پر وہ عزت ملی کہ دنیا دیکھتی رہ گئی۔

مریم نواز نے کہا کہ حرمین شریفین کی پاسبانی کا شرف پاکستان کو ملا ہے، کبھی دیکھی اتنی بڑی سفارتی کامیابی، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سرگودھا والو! آپ کو الیکٹرک بس کا تحفہ بہت مبارک ہو، آج سرگودھا کے لیے 33 بسوں کا تحفہ لائی ہوں، سرگودھا شہر کے لیے 60 بسیں رکھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرگودھا ڈویژن کو 105 بسوں کا تحفہ دیں گے، سرگودھا شاہینوں کا شہر ہے، شاہینوں کے ساتھ ساتھ سرگودھا شیروں کا شہر ہے، شاہینوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے سرگودھا کو ایسے پروجیکٹس دیے جس سے اس کی قسمت بدل گئی۔ سرگودھا کو جب سے موٹروے سے جوڑا گیا اس روز سے سرگودھا کی شکل بدلنی شروع ہوئی، حیرانی ہوئی کہ پورے سرگودھا ڈویژن میں دل کے امراض کا کوئی اسپتال نہیں، میں نے اسی روز فیصلہ کیا اور سرگودھا میں نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی پر کام شروع کرانے کا فیصلہ کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ سیلاب میں جن کے گھر گرے انہیں 10 لاکھ روپے ملیں گے، 2 ہفتوں کے اندر اندر سیلاب متاثرین کو چیک ملنا شروع ہو جائیں گے، آج روٹی 10 اور 15 روپے میں دستیاب ہے، پوری کوشش کرتی ہوں کہ گندم کی قیمت نہ بڑھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کہ پاکستان مریم نواز نے کہا کہ کا کہنا

پڑھیں:

آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف

تصویر سوشل میڈیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔ 

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔  

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ 

اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ 

اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔  

وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ 

اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔ 

بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف