وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سرگودھا میں الیکٹرک بس منصوبے کا افتتاح کر دیا، بزرگ شہریوں اور طلبہ کے لیے سفری سہولت مفت ہوگی۔افتتاحی تقریب میں  وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان میں روایت ہے ترقی اور بڑے پروجیکٹ کو بڑے شہر سے شروع کیا جاتا ہے، پہلے ترقی بڑے شہروں سے شروع ہوکر وہاں ہی ختم ہوجایا کرتی تھی، اب چھوٹے شہروں سے ترقی شروع ہوکر پورے پاکستان میں پھیلے گی۔مریم نواز نے کہا کہ اپنے پہلے دور ے پر سرگودھا کے ہسپتالوں میں گئی تو جان کر دکھ ہوا کہ پورے سرگودھا میں دل کے علاج کا ہسپتال نہیں، سرگودھا نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے آج کام شروع کردیا ہے، انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی جلد فنکشنل ہوجائے گا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں نے پورے پنجاب سے اسپیشلسٹ ڈھونڈ ڈھونڈ کر سرگودھا بھیجے، اب سرگودھا میں دل کے مریضوں کو علاج کیلئے فیصل آباد یا لاہور نہیں جانا پڑے گا، اگلے ماہ نوازشریف سے درخواست کریں گے کہ وہ سرگودھا نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا اپنے ہاتھ سے افتتاح کریں۔انہوں نے کہا کہ سرگودھا میں کبھی سرکاری یا پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم جیسی کوئی چیز نہیں تھی، دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے مسافر بسوں کی چھتوں پر بیٹھے ہوتے ہیں، خواتین مسافر بسوں میں بہت تنگ ہوتی ہیں، سرگودھا کے عوام ٹوٹی پھوٹی ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے پر مجبور تھے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ آج ماڈرن،باعزت اورسکون والی سوار ی کا تحفہ لائی ہوں، الیکٹرک بسوں میں خواتین کیلئے الگ حصہ بنایا گیا ہے جس میں سی سی ٹی وی نصب ہیں، الیکٹرک بسوں میں سپیشل افراد، خواتین، بزرگ اورطلبہ 100فیصد مفت سفر کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ کل میانوالی میں الیکڑک بس سروس لانچ کی جس پر بہت خوشی ہوئی، لوگوں نے نئی الیکٹرک بسوں کے تحفے پر جشن منایا، پہلے بھیرا سے سرگودھا تک ٹوٹی پھوٹی بسوں کا کرایہ 200روپے ہوتا تھا، اب بھیرا سے سرگودھا تک کا کرایہ صرف 20روپے ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں تاریخ کا بدترین سیلاب آیا، بھارت نے پاکستان میں پانی چھوڑاجس سے 3دریاؤں میں پانی آیا، آپ کی وزیراعلیٰ جاگ رہی تھی، تاریخ کے بدترین سیلاب سے 27شہر اور5ہزار گاؤں متاثر ہوئے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ہم جاگ نہ رہے ہوتے بہت زیادہ نقصان ہونے کا خطرہ تھا، 25لاکھ افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات تک پہنچایا، ایک ایک ٹرک میں 10ہزار افراد تک تیار کھانا، ادویات پہنچائیں، ہم نے لاکھوں جانوروں کو بھی ریسکیو کیا اورمحفوظ مقامات تک منتقل کیا۔مریم نواز شریف نے کہا کہ ہم اس پنجاب میں رہنے والے ہیں جہاں انسانوں کے ساتھ جانوروں کی بھی قدر ہوتی ہے، پاکستان کی تاریخ میں کبھی اتنا بڑا پیکج نہیں دیا گیا، جن کا پورا گھر متاثر ہوا ان کو 10، 10 لاکھ روپے دے رہے ہیں، جس کے گھر کو جزوی نقصان ہوا اس کو 5لاکھ دے رہے ہیں، جس کا بڑا جانور  بہہ گیا اس کو 5لاکھ روپے ملیں گے، جس کی بھیڑ یا بکری بہہ گئی اس کو 50ہزار روپے دے رہے ہیں۔انہوں نے یقین دلایا کہ جب تک آخری سیلاب متاثرہ شخص اپنے گھر میں آباد نہیں ہوجاتا سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: الیکٹرک بسوں سرگودھا میں مریم نواز نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

گلگت بلتستان کو بھی آئینی وبنیادی حقوق ملنے چاہئیں ، سعد رفیق

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2026ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیح ہے اور انہیں ملک کے دیگر صوبوں کی طرح مکمل آئینی اور بنیادی حقوق ملنے چاہئیں۔

(جاری ہے)

جی بی ای-8 سکردو-2 میں انتخابی مہم کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار حاجی اکبر تابان کی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آ کر عوام کی محرومیاں ختم کرے گی اور گلگت بلتستان کے حقوق کیلئے پارلیمنٹ میں مؤثر آواز اٹھائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور خطے میں بجلی کے نئے منصوبے متعارف کرائے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، پاکستان کے قیام کا جو مقصد تھا، اسے پورا کرنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، پاکستان مسلم دنیا کی واحد ایٹمی قوت ہے اور بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز کو ہمیشہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست الزام تراشی نہیں بلکہ دلیل، خدمت اور عوامی ترقی کی سیاست ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف این او سی لے کر گلگت بلتستان گئے، راناثنا
  • سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان
  • ایران کے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی تدفین مشہد میں ہوگی، تیاریاں شروع
  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • گلگت بلتستان کو بھی آئینی وبنیادی حقوق ملنے چاہئیں ، سعد رفیق
  • ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا: نواز شریف
  • بعض حکمران عناصر بینظر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے دی، بلاول بھٹو
  • نوازشریف کا گلگت تک موٹروے بنانے، ایئرپورٹ بڑا کرنے اور الیکٹرک بسیں چلانے کا اعلان 
  • گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز ہے: نواز شریف
  • ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا