ایف آئی اے کراچی زون کی کارروائی: غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT
---فائل فوٹو
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کراچی زون کی کارروائی کے دوران غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم کو کراچی کے پوش علاقے کلفٹن سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم حوالہ ہنڈی میں بھی ملوث تھا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم سے 55000 امریکی ڈالرز بھی برآمد کیے گئے ہیں، ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم سے موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد برآمد کر لیے گئے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔