پاک سعودی دفاعی معاہدے پر بھارتی میڈیا کے من گھڑت دعوے بے بنیاد نکلے
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
پاکستانی وزارت اطلاعات و نشریات نے بھارتی میڈیا کی جانب سے پاک سعودی دفاعی معاہدے کے حوالے سے پھیلائے جانے والے جھوٹے بیانیے کی سختی سے تردید کر دی ہے۔
بھارتی جریدے فرسٹ پوسٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کو 25 ہزار فوجی بھیجے گا اور ایئر ڈیفنس، راکٹ کمانڈ سمیت شارٹ رینج میزائل سسٹمز فراہم کرے گا۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ سعودی عرب چینی جنگی طیارے JF-17/J-10 خرید کر پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا اور افغان-بھارت امور میں تعاون فراہم کرے گا۔
تاہم، یہ دعوے حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔ 17 ستمبر 2025 کو جاری پاک سعودی مشترکہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا کہ دفاعی معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی سلامتی کو تحفظ فراہم کرنے کا عہد کیا ہے، لیکن کسی بھی فوجی تعیناتی یا تعداد کا ذکر نہیں کیا گیا۔ نہ پاکستان نے نہ سعودی عرب نے فوجی دستوں، بریگیڈ یا کمانڈ اسٹرکچر کی کوئی تفصیلات جاری کی ہیں۔
واضح رہے کہ 25 ہزار فوجیوں کے حوالے سے دعویٰ بھارتی میڈیا اور غیر مصدقہ ذرائع کی بنیاد پر پھیلایا گیا، جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ وزارت اطلاعات نے اس پروپیگنڈے کو بھارتی میڈیا کی اپنی ساکھ کو متاثر کرنے والی کوشش قرار دیا اور کہا کہ یہ جھوٹے بیانیے خطے میں انتشار پھیلانے کی مذموم کوشش کا حصہ ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بھارتی میڈیا
پڑھیں:
ملازمین کےلئے کارکردگی کی بنیاد پر اعزازیہ دینے کی منظوری
(ویب ڈیسک)ٹرائبل ایریاز الیکٹرک سپلائی کمپنی (ٹیسکو) نے ملازمین کےلئے کارکردگی کی بنیاد پر اعزازیہ دینے کی منظوری دیدی۔
مراسلے کے مطابق کم از کم 6 ماہ سروس کرنیوالے ملازمین اعزازیے کے اہل ہوں گے، مستقل وکنٹریکٹ ملازمین کوبنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ ملےگا۔
ڈیلی ویجز و پیکج ملازمین کیلئے 40 فیصد تک اعزازیہ دیا جائے گا۔
بدعنوانی، بجلی چوری یا بدانتظامی میں ملوث افراد اعزازیے کے اہل نہیں ہونگے،اس کے علاوہ نیب اور ایف آئی اے انکوائری کا سامنا کرنیوالے ملازمین بھی ادائیگی کے اہل نہیں ہوں گے۔ طویل غیر حاضر یا بیرونِ ملک ڈپیوٹیشن پرموجود ملازمین بھی اس آفرکے مستحق نہیں ہونگے۔
پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ بوائی کر لی