امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ کی تازہ رپورٹ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور کاروباری شخصیات گوتم اڈانی کے مبینہ گٹھ جوڑ کو بے نقاب کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے عوامی فنڈز کو اپنے قریبی سرمایہ کار اڈانی گروپ کی کمپنیوں کی مالی معاونت کے لیے استعمال کیا، جس سے کرپشن کے امکانات بڑھ گئے۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق، مئی میں بھارتی حکام نے تقریباً 3.

9 ارب ڈالر (تقریباً 1.08 کھرب بھارتی روپے) لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا (LIC) کے فنڈز سے اڈانی گروپ کو منتقل کیے، تاکہ گروپ کے بڑھتے ہوئے قرضوں اور مالی مشکلات کا بوجھ کم کیا جا سکے۔ اس سرمایہ کاری کے تحت اڈانی کی بندرگاہوں کی ذیلی کمپنی کو قرضوں کی تجدید کے لیے 585 ملین ڈالر کے بانڈ جاری کیے گئے، جو مکمل طور پر LIC نے خریدے۔ واشنگٹن پوسٹ نے اسے عوامی فنڈ کے ناجائز استعمال کی ایک واضح مثال قرار دیا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کئی امریکی اور یورپی بینک اڈانی گروپ کو قرض دینے میں ہچکچا رہے تھے، جبکہ امریکی محکمہ انصاف نے کچھ ماہ قبل گروپ پر اربوں ڈالر کے دھوکہ دہی کے منصوبے اور بھارتی حکام کو رشوت دینے کے الزامات عائد کیے تھے۔
یہ پہلا موقع نہیں جب اڈانی گروپ پر مالی بے ضابطگیوں کے الزامات لگائے گئے ہوں۔ 2023 میں ہنڈن برگ ریسرچ فرم نے بھی اسٹاک مارکیٹ میں ہیرا پھیری اور مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی تھی۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کا “شائننگ انڈیا” ماڈل صرف چند بڑے سرمایہ کاروں، خاص طور پر اڈانی اور امبانی، کے فائدے کے لیے کام کر رہا ہے، جبکہ عام بھارتی عوام بے روزگاری، قرض اور مالی دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔

 

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اڈانی گروپ

پڑھیں:

مودی سرکار کھیل میں کھلواڑسے باز نہیں آئی ، بھارت غیر ملکی کھلاڑیوں کیلئے غیر محفوظ نکلا

اندورمیں آسٹریلین ویمن کرکٹرز کیساتھ موٹر سائیکل سوار کی چھیڑ چھاڑ، ملزم گرفتار
واقعہ 23 اکتوبر کو پیش آیا جب کرکٹرز کیفے ٹیریا جانے کے لیے ہوٹل سے نکلی تھیں

کرکٹ میں دوسرے ممالک پر غیر محفوظ ہونے کا بے بنیاد پروپیگنڈا کرنے والا بھارت خود غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے غیر محفوظ نکلا۔بھارت میں آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے لیے موجود آسٹریلین کرکٹرز کے ساتھ جنسی ہراسانی کا شرمناک واقعہ پیش آیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر اندور میں آسٹریلیا کی دو ویمن کرکٹرز ہوٹل سے کیفے ٹیریا جانے کے لیے نکلی تھیں، اس دوران موٹر سائیکل سوار شخص نے ایک آسٹریلوی کرکٹرز کو انتہائی نازیبا طریقے سے چھوا اور فرار ہو گیا۔رپورٹس کے مطابق مذکورہ واقعہ 23 اکتوبر کو پیش آیا۔ایڈیشنل ڈی سی پی کرائم برانچ راجیش ڈنڈوتیا نے میڈیا کو واقعے سے متعلق تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم کے سیکیورٹی افسر نے واقعے کی شکایت درج کروائی تھی۔راجیش ڈنڈوتیا نے مزید کہا کہ مبینہ ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملزم کا نام عقیل اور آزاد نگر کا رہائشی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کی بھاری نفری سیکیورٹی پر مامور تھی، کمی کہاں رہ گئی اس کا جائزہ لیا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مودی سرکار کا اڈانی گروپ کو 3.9 ارب ڈالر کی خفیہ سرکاری امداد کا انکشاف
  • مودی اڈانی گٹھ جوڑ نے بھارت کو کرپشن کی دلدل میں دھکیل دیا، واشنگٹن پوسٹ کا انکشاف
  • مودی سرکار اور افغانستان کا آبی گٹھ جوڑ، بھارت نے آبی جارحیت کو ہتھیار بنانا شروع کردیا
  • مودی سرکار کھیل میں کھلواڑسے باز نہیں آئی ، بھارت غیر ملکی کھلاڑیوں کیلئے غیر محفوظ نکلا
  • نریندر مودی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سامنا کرنے سے ہچکچانے لگے
  • مودی حکومت نے ایل آئی سی کے 34 ہزار کروڑ روپے اڈانی گروپ کو بچانے میں لگا دئے، جے رام رمیش
  • مودی کی سفارتی ناکامیوں نے بھارت کو عالمی سطح پر شرمندہ کردیا، کانگریس کی کڑی تنقید
  • مودی کی آسیان سربراہی اجلاس میں غیرحاضری، سفارتی شرمندگی یا سیاسی مجبوری؟
  • امریکی پابندیوں کے بعد بھارتی ریفائنریز کا روسی تیل کی درآمدات میں کمی کا فیصلہ