اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ آئی ایم ایف نے گزشتہ 2 سال کی معاشی کارکردگی سمیت رواں مالی سال کی معاشی پروجیکشنز بھی جاری کر دیں۔ آئی ایم ایف کے مطابق  پاکستان میں مہنگائی کی شرح 4.5 فیصد سے 6.3 فیصد تک پہنچ سکتی ہے، جون2026ء میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 8.

9 فیصد تک پہنچ سکتی ہے جب کہ  مہنگائی کی شرح جون 2025ء میں 3.2 فیصد تھی۔ رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح 3.2 فیصد پہنچنے کا امکان ہے۔ پاکستان میں بیروزگاری کی شرح 8 فیصد سے کم ہوکر 7.5 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔ مالی سال 2026ء میں معیشت میں ٹیکسوں کا حصہ 16.3 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2025ء میں معیشت میں ٹیکسوں کا حصہ 15.9 فیصد تھا، مالی سال 2026ء میں مالیاتی خسارہ 4 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے جو مالی سال 2025ء میں 5.4 فیصد تھا جب کہ 2026ء میں معیشت میں قرضوں کا بوجھ 69.6 فیصد تک ہو سکتا ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق مالی سال 2025ء میں معیشت پر قرضوں کا بوجھ 70.6 فیصد تھا، 2026ء میں غیرملکی قرضے معیشت کا 22.5 فیصد تک ہو سکتے ہیں جب کہ مالی سال 2025ء میں غیرملکی قرضے معیشت کا 22.5 فیصد تھے۔ آئی ایم ایف کے مطابق 2026ء میں سرمایہ کاری معیشت کا 0.5 فیصد ہو سکتی ہے جو 2025ء میں معیشت کا 0.6 فیصد تھی۔ اس کے علاوہ مالی سال 2026ء میں زرمبادلہ ذخائر  17.8 ارب ڈالر ہو سکتے ہیں جو 2025ء میں 14.5ارب ڈالر تھے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مالی سال 2025ء میں پاکستان میں میں مہنگائی آئی ایم ایف معیشت کا سکتی ہے فیصد تک کی شرح

پڑھیں:

لندن میں پی ایس ایل کا روڈ شو، سرمایہ کاروں کو نئی سرمایہ کاری کی دعوت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لندن: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تشہیر اور نئی سرمایہ کاری کے لیے لارڈز میں روڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔

روڈ شو کا مقصد لیگ کا وژن، کمرشل ماڈل اور مستقبل کی حکمت عملی کو اجاگر کرنا تھا۔

ایونٹ میں پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم سمیت دیگر قومی کرکٹرز اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی شریک ہوئے۔

پی ایس ایل بھارت میں بھی مقبول ہے اور گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے اسپورٹس ایونٹ میں شامل ہے، جبکہ ایچ بی ایل پی ایس ایل دنیا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شمار ہوتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں مہنگائی مزید بڑھ سکتی ہے‘ آئی ایم ایف کا انتباہ
  • آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا
  • پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کا خدشہ، آئی ایم ایف کی رپورٹ جاری
  • آئی ایم ایف نے خبردار کردیا ،پاکستان میں مہنگائی دوبارہ بڑھنے کا خدشہ
  • پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کا امکان ہے: آئی ایم ایف
  • حکومت رسمی معیشت کو مضبوط، طویل المدتی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پرعزم : وزیرخزانہ 
  • ملکی معیشت مضبوط بنانے، سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہیں: وزیر خزانہ
  • لندن میں پی ایس ایل کا روڈ شو، سرمایہ کاروں کو نئی سرمایہ کاری کی دعوت
  • سعودی کے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت بڑھنے سے زرمبادلہ دباؤ میں نمایاں کمی