Jasarat News:
2025-10-31@03:21:46 GMT

برطانیہ میں 8 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران 8 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لے لیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم شہریوں کو ملک بدر کردیا گیا ہے، شمالی آئرلینڈ میں غیرقانونی طور پر کام کرنے والے 200 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بر طانوی وزیر داخلہ شبانہ محمود کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی کوشش کریں گے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل لندن میں افغان تارک وطن نے چاقو سے حملہ کرکے ایک شخص کو ہلاک اور 2کو زخمی کردیا تھا۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بولیویا : بس کھائی میں گرنے کے باعث17 افراد ہلاک ‘36 زخمی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاپاز (انٹرنیشنل ڈیسک) بولیویا کے وسطی علاقے کوچابامبا میں ایک بس کے کھائی میں گرنے کے باعث 17افراد ہلاک اور 36 زخمی ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق بولیویا کے قومی ٹریفک چیف عمر زے گادا نے بتایا کہ حادثہ ایک تنگ اور خطرناک موڑ پر پیش آیا۔ علاقائی پولیس کمانڈر روجر کوستاس کے مطابق زخمیوں میں 23 سالہ ڈرائیور بھی شامل ہے، جنہیں قریبی شہر کیلاکویو کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ بس میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے اور وہ تیز رفتاری سے سفر کر رہی تھی۔ پولیس نے ڈرائیور کو غیر محتاط ڈرائیونگ کے الزامات میں حراست میں لے لیا ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • ویتنام: شدید بارش اور سیلاب کے باعث 10 افراد ہلاک‘22 زخمی
  • جمیکا اور کیوبا میں درجنوں دیہات تباہ‘ طوفان نے بہاماس کا رخ کرلیا
  • امریکا: شٹ ڈاؤن سے 4 کروڑ افراد کے خوراک سے محروم ہونے کا خدشہ
  • برطانیہ‘ غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف کارروائیاں‘ 8 ہزار سے زائد گرفتار
  • برطانیہ؛ 8 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن زیر حراست
  • عراقی حکام کا داعش کے اہم رکن کی گرفتاری کا دعویٰ
  • برطانیہ: چاقو حملے میں مقامی کمیونٹی کونسل کا رکن ہلاک‘ مشتبہ افغانی گرفتار
  • کینیا میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ‘ کئی ہلاکتوں کا خدشہ
  • بولیویا : بس کھائی میں گرنے کے باعث17 افراد ہلاک ‘36 زخمی