دبئی پولیس نے 3 سالہ سارہ کی پولیس افسر بننے کی خواہش پوری کر دی
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
دبئی پولیس نے 3 سالہ بچی سارہ نبیل کی معصوم خواہش پوری کرتے ہوئے اسے “ننھی پولیس آفیسر” بنا دیا۔ یہ موقع مقامی اسپتال میں ہونے والے ایک کمیونٹی ایونٹ کے دوران سامنے آیا، جب سارہ نے اپنی خواہش کا اظہار کیا۔
دبئی پولیس کی اسکول سکیورٹی ٹیم نے فوراً اس خواب کو حقیقت میں بدلنے کا فیصلہ کیا۔ سارہ اور اس کے خاندان کا دبئی پولیس ہیڈکوارٹرز میں پرتپاک استقبال کیا گیا، جہاں کیپٹن ماجد بن سعد الکعبی اور لیفٹیننٹ مریم عیسیٰ سمیت دیگر افسران موجود تھے۔
ننھی سارہ کو پولیس کی خصوصی وردی اور تحائف دیے گئے، اور اسے دبئی کے مختلف علاقوں میں لگژری پٹرولنگ گاڑی کے ذریعے شہر کا فیلڈ ٹور کرایا گیا۔ اس یادگار لمحے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی محفوظ کی گئیں۔
کیپٹن ماجد الکعبی کے مطابق، اس اقدام کا مقصد معاشرتی تعلقات کو مضبوط کرنا، بچوں میں قومی وابستگی اور اعتماد کو فروغ دینا ہے، اور یہ دبئی پولیس کے وژن کا حصہ ہے کہ وہ کمیونٹی کے ساتھ مثبت اور خوشگوار رابطہ قائم رکھے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: دبئی پولیس
پڑھیں:
راولپنڈی: 6 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا شخص گرفتار
راولپنڈی کی تھانہ کہوٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔
مدعی مقدمہ نے کہا کہ زیر حراست شخص نے میرے بیٹے سے زیادتی کی، کہوٹہ پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی صدر نے کہا کہ متاثرہ بچے کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔