حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 8 میں سابق پولیس افسر ریٹائرڈ ایس پی راحت زیدی کی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کی سالگرہ کے روز پولیس افسر جوڑا ڈاکوؤں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا

پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات سے پتا چلتا ہے کہ راحت زیدی کی موت گولی لگنے سے ہوئی۔ واقعے کے وقت گھر میں ان کے علاوہ کوئی موجود نہیں تھا۔

حکام نے بتایا کہ راحت زیدی 4 ماہ قبل اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے تھے۔

مزید پڑھیے: اسلام آباد پولیس کے اہلکار کو قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک، 2 ساتھی گرفتار

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے تحقیقات جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پولیس افسر قتل پولیس افسر کی موت حیدرآباد پولیس افسر کی موت.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پولیس افسر قتل پولیس افسر کی موت حیدرا باد پولیس افسر کی موت پولیس افسر

پڑھیں:

شادی کی سالگرہ کے روز پولیس افسر جوڑا ڈاکوؤں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا

شادی کی سالگرہ کے روز میاں بیوی پولیس افسر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہوکر اسپتال پہنچ گئے، میئر سکھر نے جوڑے کی شادی کی سالگرہ کی تقریب اسپتال میں منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میئر سکھر نے سندھ پولیس کے بہادر میاں بیوی افسران جو دونوں ڈی ایس پی ہیں، کی اسپتال میں عیادت کے موقع پر کہا کہ آج اس جوڑے کی شادی کی سالگرہ ہے اور ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ خوشی ایک ساتھ منائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکوؤں کیخلاف بہادری کا مظاہرہ کرنے والے شہری کے لیے نقد انعام اور تعریفی سند

تقریب سے خطاب میں میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ ہم اپنے دونوں ڈی ایس پیز اور سندھ پولیس کے اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا۔ ان کے لیے دعا ہے کہ اللہ انہیں جلد صحت یابی عطا کرے۔ ان جوانوں کی واپسی دیکھ کر نہ صرف خوشی ہوئی بلکہ ان کے بلند حوصلے نے سب کے دل جیت لیے۔

انہوں نے کہا کہ زخمی حالت کے باوجود سندھ پولیس کے جوان مسکراتے رہے اور پوری توجہ اس بات پر تھی کہ وہ ڈاکوؤں اور قاتلوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہوں گے۔ حکام نے بتایا کہ اللہ کے فضل سے 10 ڈاکو جہنم واصل کیے جاچکے ہیں، چاہے یہ 10 ہوں یا 10 ہزار، سندھ پولیس سب کو انجام تک پہنچائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: شکارپور میں امن کی بحالی، 71 ڈاکوؤں کا سرینڈر، 209 ہتھیار پولیس کے حوالے

انہوں نے اس موقع پر ضیاالدین اسپتال کی خدمات کو بھی سراہا اور کہا کہ یہ اسپتال نہ صرف بین الاقوامی معیار کی ایمرجنسی اور صحت کی سہولیات فراہم کر رہا ہے بلکہ اس فوری صورتحال میں کراچی جانے کی ضرورت کے بغیر مقامی طور پر بہترین علاج مہیا کیا گیا۔ دونوں زخمی ڈی ایس پیز اور اہلکاروں کو اعزازات سے بھی نوازا جائے گا۔

تقریب کے اختتام پر ایک بار پھر بتایا گیا کہ آج ان کی شادی کی سالگرہ ہے اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ سب مل کر یہ خوشی منائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پولیس افسران ڈاکوؤں سکھر سندھ پولیس کراچی میاں بیوی

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد: ریٹائرڈ ایس پی کی گھر سے لاش برآمد
  • شادی کی سالگرہ کے روز پولیس افسر جوڑا ڈاکوؤں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا
  • حیدرآباد، CNG اسٹیشن پر وین میں آگ بھڑک اٹھی, 5 افراد زخمی
  • قنبرعلی خان،پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکو اور شہید پولیس اہلکار
  • کراچی، فیڈرل بی ایریا کے رہائشی شخص نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی
  • ریٹائرڈ ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، جی پی فنڈ کا فاسٹ ٹریک سسٹم تیار
  • کراچی: فلیٹ میں مردہ ملنے والی ماں بیٹی، بہو کا پوسٹ مارٹم مکمل، بیٹے، گھرکےسربراہ کاکردارمشکوک قرار
  • سروں کے سلطان راحت فتح علی خان کی آج 51ویں سالگرہ
  • حیدرآبادمیں سندھی ثقافت کا دن جوش وجذبے سے منایا گیا