محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ کچھ علاقوں میں شدید دھند پڑ سکتی ہے ۔اور کل کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنےکا امکان ہے۔ شمال مشرقی پنجاب میں درمیانی سے شدید جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 13، استور منفی 12، گوپس، کالام ، سکردومنفی 09،بگروٹ ، ہنزہ منفی 06، قلات، گلگت منفی 05، کوئٹہ ، منفی 04، دیراور راولاکوٹ منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ شام/رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے،صوبہ خیبرپختونخواہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداورشام /رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات میں شدید سرد رہے گا۔ صبح کے اوقات میں بنوں،لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردو نواح میں چند مقامات پرہلکی دھند پڑنے کی توقع ہے

صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم مری، گلیات اورگردونواح میں موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے ،صبح اوررات کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال ،گوجرانوالہ، منگلا ، جہلم، لاہور، شیخوپورہ، قصور ،ا وکاڑہ، ساہیوال میں درمیانی سے شدید جبکہ فیصل آباد ، بہاولپور، بہا ولنگر، رحیم یار خان،ملتان،ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی دھند پڑنے کی توقع ہے، رات کے اوقات میں رحیم یار خان، خان پور، بہاولنگر، بہاولپور، پاکپتن، خانیوال اور گرد و نواح میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: رہنے کا امکان ہے موسم سرد اور خشک علاقوں میں

پڑھیں:

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں اس سال مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی کردی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)ایشیائی ترقیاتی بینک نے ترقی پذیر ایشیا اوربحرالکاہل کے ملکوں کی معیشتوں پر رپورٹ جاری کردی۔

(جاری ہے)

ایشیائی ترقیاتی بینک نیپاکستان میں اس سال مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی کردی،پاکستان میں شرح نمو تین فیصد رہنے کا امکان ہے،مہنگائی میں کمی کی وجہ خوراک اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوگی،پاکستان میں 26-2025 کے دوران 5.8 فیصد مہنگائی کی پیش گوئی برقرار ہے،پاکستان کی معاشی شرح نمو 3 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

امریکا کی جانب سیاضافی ٹیرف عائدکرنے سے ایشیائی ممالک کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے،،عالمی تجارتی غیر یقینی صورتحال کے باعث برآمدات میں کمی آئے گی،جنوبی ایشیا میں2026 میں معاشی ترقی 6.2، مہنگائی 4.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان
  •  ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ آج رات بھی جاری رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں کمی کی پیشگوئی
  • پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تیزہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی
  • ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشیا اور بحرالکاہل خطے کی معاشی ترقی کی شرح بارے پیش گوئی میں کمی کردی ،رپورٹ
  • ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں اس سال مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی کردی
  • پشاور اور دیر میں موسلادھار بارش، ندی نالوں میں طغیانی
  • موسلا دھار بارش کا خطرہ: بالائی علاقوں میں اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • بارشیں کب تک رہیں گی؟کہاں سیلاب کا خطرہ ہے؟محکمہ موسمیات نے آگاہ کردیا
  • محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارش کی پیشگوئی