شہر میں انتظامی غفلت اور قانون سے روگردانی حادثات کی بڑی وجہ ہے: کامران ٹیسوری
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
گورنر سندھ کامران ٹیسوری—فائل فوٹو
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ کراچی میں انتظامی غفلت اور قانون سے روگردانی حادثات کی بڑی وجہ ہے۔
کامران ٹیسوری نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو دوسرا خط لکھ دیا اور کہا ہے کہ حال ہی میں ایک ہی دن میں 4 شہریوں کی ہلاکت سنگین مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ ہے صبح 7 سے رات 11 بجے تک ہیوی ٹریفک کو شہر میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔
گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے کے باوجود اس پر عملدرآمد نہ ہونے کی شکایات مسلسل بڑھ رہی ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اُمید ہے کہ سندھ ہائی کورٹ اس ضمن میں اپنے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کامران ٹیسوری
پڑھیں:
حفیظ الرحمٰن کی چیئرمین پی ٹی اے کے عہدے سے ہٹانے پر انٹرا کورٹ اپیل دائر
میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن—فائل فوٹومیجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن نے بطور چیئرمین پی ٹی اے عہدے سے ہٹائے جانے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی۔
حفیظ الرحمٰن کی جانب سے انٹرا کورٹ اپیل میں عدالت سے اپیل فوری سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے آج چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا محفوظ فیصلہ سنایا تھا۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست منظور کرلی، جسٹس بابر ستار نے 99 صفحات پر مشتمل محفوظ فیصلہ جاری کردیا ہے۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست منظور کرتے ہوئے 99 صفحات پر مشتمل محفوظ فیصلہ جاری کیا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں، انہیں فوری عہدے سے ہٹایا جائے۔
عدالت کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی اے میں سینئر ممبر کو چیئرمین پی ٹی اے عارضی طور پر تعینات کیا جائے۔