Jang News:
2025-04-25@09:36:50 GMT

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے: گورنر پنجاب سردار سلیم

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے: گورنر پنجاب سردار سلیم

—فائل فوٹو

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم کشمیری بہن بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کر رہی ہے۔

سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ حق خود ارادیت کشمریوں کا بنیادی حق ہے، عالمی برادری مظلوم کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے آواز اٹھائے۔

مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے: ایاز صادق

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کر دیا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرایا جائے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

پہلگام میں سیاحوں پر حملہ کشمیریوں کو بدنام کرنے کا قابل نفرت اقدام ہے، حریت کانفرنس آزاد کشمیر

ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں پہلگام میں سیاحوں پر بزدلانہ حملے کو انسانیت سوز اور قابل نفرت فعل قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں و کشمیر شاخ نے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کو کشمیریوں کو بدنام کرنے کا قابل نفرت اقدام قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں پہلگام میں سیاحوں پر بزدلانہ حملے کو انسانیت سوز اور قابل نفرت فعل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پختہ یقین ہے کہ اس گھنائونے واقعے میں بھارتی ایجنسیاں ملوث ہیں جو ہمیشہ تحریک آزادی کشمیر کو بدنام کرنے کی مذموم کوششوں میں مصروف رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں بھارتی پارلیمنٹ سے منظور شدہ وقف ترمیمی قانون کے خلاف ملک گیر احتجاج نے مودی حکومت کو بوکھلاہٹ کا شکار کر دیا ہے۔ اپنی اس شرمناک ہزیمت سے توجہ ہٹانے اور عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے بھارت ایسی گھنائونی سازشیں رچا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر باعث تشویش ہے کہ جب بھی امریکہ سے کوئی اعلیٰ حکومتی عہدیدار بھارت کا دورہ کرتا ہے، تو اس طرح کے پرتشدد واقعات رونما ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت عالمی سطح پر اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو سہارا دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ بھارت اس طرح کے حملوں کو جواز بنا کر نہ صرف کشمیریوں کی جائز اور پرامن جدوجہد آزادی کو دہشت گردی سے جوڑنا چاہتا ہے بلکہ عالمی برادری کو بھی گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھٹی سنگھ پورہ کا المناک واقعہ آج بھی کشمیریوں کے ذہنوں اور دلوں پر نقش ہے۔ اس واقعے میں بھارتی فوج براہ راست ملوث تھی جس میں سکھ کمیونٹی کے درجنوں بے گناہ افراد کو بے دردی اور بے رحمی سے قتل کیا گیا تھا۔ اس واقعے کا مقصد بھی یہی تھا کہ کشمیر کی پرامن تحریک کو فرقہ وارانہ اور دہشت گردی کا رنگ دے کر بدنام کیا جائے۔ پہلگام میں سیاحوں پر حملہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ بھارتی ایجنسیاں حق پر مبنی تحریک آزادی کشمیر کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں اور دنیا کو یہ باور کرانا چاہتی ہیں کشمیر کی تحریک آزادی دہشت گردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس واضح کرتی ہے کہ کشمیری عوام حق خودارادیت کے لئے اپنی پرامن جدوجہد سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔ بھارتی حکومت کی یہ اوچھی حرکتیں کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھارتی حکومت کے ان مذموم ہتھکنڈوں کا نوٹس لے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا ادراک کرے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پہلگام میں سیاحوں پر حملے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کرائی جائے اور اس میں ملوث اصل مجرموں کو بے نقاب کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس اس واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے سیاحوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہے۔ انہوں نے کشمیری عوام کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنی جائز جدوجہد ہر قیمت پر جاری رکھیں گے اور بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کر کے رہیں گے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ پرویز احمد، سیکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ اور دیگر ارکان نے بھی پہلگام میں سیاحوں پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ہمیں دشمن نہ سمجھیں اور کشمیریوں کو نشانہ بنانا بند کریں، عمر عبداللہ
  • پہلگام کا واقعہ بھارت کا اپنا ڈرامہ ہے: گورنر پنجاب سردارسلیم
  • بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے، حریت کانفرنس
  • پہلگام حملہ: بھارتی بیانیہ مسترد، کشمیریوں نے مودی سرکار کی ’چال‘ قرار دیدیا
  • سپیکر سردار ایاز صادق کی گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان السعود سے ملاقات
  • پہلگام حملہ مودی حکومت نے کروایا، بھارت کشمیریوں کے ساتھ فلسطینیوں والا برتاؤ کرے گا، حافظ نعیم
  • گردشی قرض کا خاتمہ، بینکوں سے 1275 ارب روپے قرض کیلئے بات چیت جاری ہے، اسٹیٹ بینک
  • فضل الرحمٰن کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہور، کراچی، کوئٹہ میں ملین مارچ کا اعلان
  • گورنر پنجاب ضرور ہوں مگر پہلے پیپلز پارٹی کا جیالا ہوں، سردار سلیم حیدر
  • پہلگام میں سیاحوں پر حملہ کشمیریوں کو بدنام کرنے کا قابل نفرت اقدام ہے، حریت کانفرنس آزاد کشمیر