کراچی:

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ چند روزکےدوران رات وصبح کے اوقات میں خنکی،اور دوپہرکے وقت موسم معتدل رہنے کا امکان ہے۔ 

کراچی میں سمندری ہوائیں غیرفعال ہونے اورشمال مشرقی سمت سے چلنے والی ہواؤں کے سبب شہرمیں رات وصبح کے وقت خنکی برقرارہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو کم سے کم پارہ گذشتہ روزکے مقابلے میں 0.

3 ڈگری اضافے سے 13.8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ منگل کی صبح شہرکی فضاؤں پرہلکی دھند چھانے کے سبب حدنگاہ 6 کلومیٹرسے کم ہوکرڈھائی کلومیٹرریکارڈ ہوئی۔

ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق آئندہ چند روزکے دوران شہر میں خشک موسم کے ساتھ راتیں خنک رہنے کی توقع ہے، کم سے کم پارہ 12سے14ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 27 تا 29 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو مختصروقت کے لیے دوپہرکے سمندری ہوائیں جزوی طورپرچلنے کی توقع ہے، جبکہ صوبے کے بالائی اوروسطی اضلاع میں صبح کے وقت دھند چھانے کا امکان ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات

پڑھیں:

ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا امکان، الرٹ جاری

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان سمیت متعدد علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں، جبکہ دریائے جہلم، راوی اور ستلج کے بالائی علاقوں میں بھی بارش کے امکانات ہیں۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، چکوال، جہلم، حافظ آباد، سرگودھا اور خوشاب میں بارشیں ہو سکتی ہیں۔ خیبرپختونخوا کے اضلاع جیسے چترال، دیر، ہری پور، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم اور مانسہرہ بھی ممکنہ بارشوں کی زد میں ہیں۔
مزید برآں، مہمند، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ، ایبٹ آباد، بنوں، بونیر، پشاور اور صوابی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ سندھ کے علاقوں کراچی، جامشورو، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، تھرپارکر اور عمر کوٹ میں بھی بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر مقامی آبادی اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔
بحیرہ عرب میں سمندری طوفان ’شکتی‘ شدت اختیار کر گیا
ادھر محکمہ موسمیات کے ٹروپیکل سائیکلون وارننگ سینٹر نے بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان ’’شکتی‘‘ سے متعلق ساتواں الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، طوفان نے گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران مزید شدت اختیار کر لی ہے اور یہ اب ایک شدید طوفان کی شکل اختیار کر چکا ہے۔
شکتی اس وقت کراچی کے جنوب مغرب میں تقریباً 390 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے اور مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان آج شام تک شمال مغربی اور وسطی بحیرہ عرب کی جانب بڑھے گا، تاہم امکان ہے کہ کل سے یہ مشرق کی طرف رخ موڑنے کے بعد بتدریج کمزور پڑ جائے گا۔
احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل

این ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات نے عوام، متعلقہ اداروں اور سیاحوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ موسمی حالات پر نظر رکھیں اور حفاظتی اقدامات پر عمل کریں، خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں سفر سے گریز اور ساحلی علاقوں میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سبز کچھوؤں کے مزید 120 بچے سمندر میں چھوڑ دیے گئے
  • سمندری طوفان ’شَکتی‘ مزید شدت اختیار کر گیا، کراچی سے 390 کلو میٹر دور موجود
  • سمندری طوفان ’’شکتی‘‘ مزید شدت اختیارکرکےسائیکلون میں تبدیل: محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری
  • ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا امکان، الرٹ جاری
  • طوفان ’شکتی: کراچی سمیت سندھ میں بارش کا امکان
  • اے آئی چیٹ بوٹس کے غلط جوابات کی اصل وجہ سامنے آگئی
  • بحیرۂ عرب میں طوفان بننے کی صورت میں اس کا نام ’شکتی‘ رکھا جائے گا: محکمہ موسمیات
  • کراچی میں موسم کی خرابی کے سبب پروازیں تاخیر کا شکار
  • بحیرہ عرب میں موجود سسٹم کے شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہونیکا امکان، مجوزہ نام بھی سامنے آگیا
  • بحیرۂ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، طوفان بننے کا امکان