لاہور:

محکمہ ریلوے میں بغیر منظوری 50 رہائشی کوارٹر الاٹ کر دیے گئے، ڈویزنل سپرنٹنڈنٹ ورکشاپ ریلوے لاہور ڈویژن نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے کو مراسلہ بھجوا دیا۔

ایکسپریس نیوز کو ملنے والے پاکستان ریلویز کے مراسلہ کے مطابق پاکستان ریلویز کی لاہور میں قائم پُرکشش مقامات پر 58 رہائشی کوارٹرز کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے ہیڈ کوارٹر سے ان کی اپروول بھی نہیں لی گئی۔

غیر قانونی الاٹمنٹ کے حوالے سے درجنوں شکایات موصول ہوئیں جب ان شکایات پر تفصیلی سروے کروایا گیا تو معلوم ہوا کہ 58 کوارٹرز کی الاٹمنٹ بوگس ہوئی ہے اور ان الاٹمنٹ لیٹروں پر متعلقہ افسران کے دستخط بھی  موجود نہیں ہیں، یہ کوارٹرز پاکستان ریلویز کے مختلف شعبوں سے وابستہ افسران و ملازمین کو الاٹ کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کوارٹرز کی الاٹمنٹ کے عوض کچھ  لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کی جانب سے کروڑوں روپے کمائے گئے ہیں۔

اس حوالے سے بھی ڈی ایس ورکشاپ مغلپورہ کے پاس شواہد بھی ہیں اور انہی شواہد کی روشنی میں انہوں نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے سے ان کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے مدد مانگی ہے کہ بتایا جائے کہ غیر قانونی الاٹمنٹ کرنے والوں کے خلاف کیا کارروائی کی جائے اور جہنوں نے غیرقانونی الاٹمنٹ کروا کر ان کوارٹرز میں رہائش اختیار کر رکھی ہے ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ان کوارٹر کی الاٹمنٹ کے عوض جن افسران اور ملازمین نے کروڑوں روپے لیے ہیں وہ رقم کون واپس لیکر ان الاٹمنٹ کروانے والوں کو دے گا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پرائس کنٹرول کی کارروائی ؛12 ہزار114 گراں فروشوں کو جرمانہ ، 100 گرفتار ،2 کے خلاف مقدمات

سٹی 42: پرائس کنٹرول نے  صوبہ بھر میں 4 لاکھ 4 ہزار 404 مقامات کی چیکنگ کی ، 12ہزار 114 گراں فروشوں کو جرمانہ، 2 کیخلاف مقدمات درج کیے اور 100 گرفتار کرلیے ۔
32 ہزار 65 مقامات سے آٹا نرخوں کی چیکنگ کی گئی  357 گراں فروشوں کو جرمانہ کیا،آٹےکے نرخ کی چیکنگ کےدوران 7 گراں فروشوں کوگرفتار کروایاگیا۔
18ہزار 864 چکن شاپس کی چیکنگ کی گئی  523 ناجائز منافع خوروں کو جرمانہ کیا اور 7 گرفتار کرلیے ۔9 ہزار 888 ہوٹلوں اور تنوروں کی چیکنگ کی  360 گراں فروشوں کو جرمانہ کیاگیا۔
ہوٹلوں اور تنوروں کی چیکنگ کےدوران11 افرادگرفتار ہوئے  1 ایف آئی آر درج کی گئی۔
12 ہزار 266 مقامات سے چینی نرخ کی چیکنگ کی گئی ۔ 627 ناجائز منافع خوروں کو جرمانہ، 12 گرفتار کیے گئے ۔
پرائس کنٹرول نے کہا اشیائے خوردونوش کے سرکاری نرخ اور شکایات کا اندراج قیمت ایپ سے کروائیں۔

سیمنٹ سستاہوگیا  

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کیخلاف سخت ایکشن کا اعلان، مرکزی کرداروں کی فہرست تیار
  • محکمہ صحت بلوچستان نے غیر حاضر رہنے والے ملازمین کو برخاست کر دیا
  • پولیس کا چنگچی رکشہ اور کم عمر ڈرائیورز کے خلاف سختیاں بڑھانے کا اعلان
  • کراچی کے شہریوں کیلیے اہم خبر، ٹریفک پولیس کا سختیاں بڑھانے کا اعلان
  • ایف بی آر کا ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی کے دوران شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت
  • پرائس کنٹرول کی کارروائی ؛12 ہزار114 گراں فروشوں کو جرمانہ ، 100 گرفتار ،2 کے خلاف مقدمات
  • سندھ بلڈنگ،وسطی کے رہائشی علاقوں کی تنگ گلیوں میں غیر قانونی تعمیرات
  • افغانستان کو پاکستان کی 44 سالہ خدمات کو تسلیم کرنا چاہیے: حنیف عباسی
  • ٹی ٹی پی ،پی ٹی آئی کا عسکری ونگ بن چکی ہے،عطا تارڑ