پرائس کنٹرول کی کارروائی ؛12 ہزار114 گراں فروشوں کو جرمانہ ، 100 گرفتار ،2 کے خلاف مقدمات
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
سٹی 42: پرائس کنٹرول نے صوبہ بھر میں 4 لاکھ 4 ہزار 404 مقامات کی چیکنگ کی ، 12ہزار 114 گراں فروشوں کو جرمانہ، 2 کیخلاف مقدمات درج کیے اور 100 گرفتار کرلیے ۔
32 ہزار 65 مقامات سے آٹا نرخوں کی چیکنگ کی گئی 357 گراں فروشوں کو جرمانہ کیا،آٹےکے نرخ کی چیکنگ کےدوران 7 گراں فروشوں کوگرفتار کروایاگیا۔
18ہزار 864 چکن شاپس کی چیکنگ کی گئی 523 ناجائز منافع خوروں کو جرمانہ کیا اور 7 گرفتار کرلیے ۔9 ہزار 888 ہوٹلوں اور تنوروں کی چیکنگ کی 360 گراں فروشوں کو جرمانہ کیاگیا۔
ہوٹلوں اور تنوروں کی چیکنگ کےدوران11 افرادگرفتار ہوئے 1 ایف آئی آر درج کی گئی۔
12 ہزار 266 مقامات سے چینی نرخ کی چیکنگ کی گئی ۔ 627 ناجائز منافع خوروں کو جرمانہ، 12 گرفتار کیے گئے ۔
پرائس کنٹرول نے کہا اشیائے خوردونوش کے سرکاری نرخ اور شکایات کا اندراج قیمت ایپ سے کروائیں۔
سیمنٹ سستاہوگیا
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: گراں فروشوں کو جرمانہ کی چیکنگ کی کی گئی
پڑھیں:
پنجاب: عوامی مقامات اور دفاتر میں 5 رنگوں کے ویسٹ بن لازمی قرار
علامتی فوٹوپنجاب بھر کے کمرشل مراکز، شاپنگ مالز، پلازوں اور دفاتر میں 5 رنگوں کے ویسٹ بِن لازمی قرار دے دیے۔
ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ کا کہنا ہے کہ ویسٹ بِن نہ رکھنے والے تمام مراکز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ پیپر، گلاس، آرگینک، میٹل اور پلاسٹک کے لیے الگ الگ ویسٹ بِن لازمی رکھے جائیں۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں کچرا ٹھکانے لگانے کا جدید منصوبے کی منظوری دے دی۔
ڈی جی ماحولیات نے کہا کہ ویسٹ بِن کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف ماحولیاتی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔ فوری طور پر تمام تجارتی مقامات اور تعلیمی اداروں میں نمایاں مقامات پر ویسٹ بِن لگانے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیلا ویسٹ بِن کاغذی کچرا، سبز ویسٹ بن شیشے کے کچرے اور سرخ ویسٹ بِن دھاتی کچرے کے لیے استعمال ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ سرمئی ویسٹ بِن آرگینک و بائیوڈیگریڈیبل ویسٹ اور اورنج ویسٹ بِن پلاسٹک ویسٹ کے لیے استعمال ہوگا۔