افغانستان کو پاکستان کی 44 سالہ خدمات کو تسلیم کرنا چاہیے: حنیف عباسی
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک فوج کی کامیاب جوابی کارروائی پر وزیر ریلوے نے خراجِ تحسین پیش کیا۔
اپنے بیان میں وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتا ہے، ہمارے محافظوں نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ ملک کی حفاظت محفوظ ہاتھوں میں ہے، کسی ملک کو پاکستان کی سلامتی پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کو پاکستان کی 44 سالہ خدمات کو تسلیم کرنا چاہیے، افغانستان کی جانب سے کی جانے والی اشتعال انگیزی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
پاکستان کا جواب افغانستان میں فتنہ الہند کے دہشتگردوں کو بے اثر کرنے کیلئے ہے،اسحاق ڈار
ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوان ملک کے چپے چپے کی حفاظت پر مامور ہیں، پاکستان کا بچہ بچہ اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، پاکستان اُن ممالک میں سے نہیں جو اپنی سرحدوں پر سمجھوتہ کر لیں، پاکستان نے ہمیشہ امن اور بھائی چارے کو ترجیح دی ہے، اگر کسی نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو جواب ضرور دیا جائے گا۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ امن کی خواہش کمزوری نہیں، طاقت کی علامت ہے، وطنِ عزیز کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے جائیں گے، قوم اپنے بہادر سپاہیوں پر فخر کرتی ہے۔
سندھ حکومت نے صوبے بھر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144نافذ کردی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاکستان کی کی حفاظت
پڑھیں:
حکومتی اداروں کو تحریک لبیک کے ساتھ مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہئیے تھا، جماعت اہلسنت ملتان
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تنظیمات اہلسنت کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ہمارا ازلی دشمن بھارت ابھی تک اپنی سازشوں سے باز نہیں آیا، افغانستان جس پر ہمارے بے پناہ احسانات ہیں ہر نازک موقع پر پاکستان نے افغانستان کی ہر طرح مدد کی ہے، اس کی طرف سے ہماری سرحدوں پر حملہ افسوس ناک ہی نہیں شرم ناک بھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وسیم ممتاز ایڈووکیٹ ممبر سنی سپریم کونسل جماعت اہل سنت پاکستان، علامہ محمد فاروق خان سعیدی صوبائی ناظم اعلی جماعت اہل سنت پاکستان پنجاب، مولانا محمد ایوب مغل نورانی صدر جمعیت علمائے پاکستان جنوبی پنجاب، صاحبزادہ مفتی محمد عثمان پسروری رہنما تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان، سید محمد رمضان شاہ فیضی امیر جماعت اہل سنت ملتان ڈویژن، مرزا محمد ارشد القادری ناظم اعلی پاکستان سنی تحریک جنوبی پنجاب، پیر عزیز رسول سیفی سربراہ حلقہ سیفیہ ملتان ڈویژن، صاحبزادہ قاری مطیع الرسول سعیدی ناظم اعلی جماعت اہل سنت ضلع ملتان، پیر خواجہ شفیق اللہ البدری مرکزی جوائنٹ سیکرٹری جمعیت علمائے پاکستان نورانی نے مشترکہ پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت وطن عزیز داخلی اور خارجی حوالے سے انتہائی نازک صورتحال سے دوچار ہے، سرحدوں پر بیرونی جارحیت شدت اختیار کرتی جارہی ہے، ہمارا ازلی دشمن بھارت ابھی تک اپنی سازشوں سے باز نہیں آیا، افغانستان جس پر ہمارے بے پناہ احسانات ہیں ہر نازک موقع پر پاکستان نے افغانستان کی ہر طرح مدد کی ہے، افغان پناہ گزینوں کو پناہ دی اور بین الاقوامی محاذ پر اسلامی جذبہ اخوت کے پیش نظر افغانستان کا تحفظ کیا، اس کی طرف سے ہماری سرحدوں پر حملہ افسوس ناک ہی نہیں شرم ناک بھی ہے۔
الحمدللہ ہماری بہادر اور غیور افواج نے دشمن کو پسپا کرتے ہوئے اس کی کارروائیوں کو ناکام بنادیا، تحریک لبیک پاکستان کا فلسطین اور غزہ کی حمایت میں اور اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف مارچ کا اعلان پہلے سے ہوچکا تھا، یہ عاشقان رسول (ص) اسلامی جذبہ اخوت کے تحت گھروں سے نکلے تھے ان کے ساتھ گولی اور تشدد کا راستہ اختیار نہیں کرنا چاہئیے تھا، خانہ خدا کی بے حرمتی، چادر اور چاردیواری کے تقدس کی پامالی، پردہ دار خواتین اور معصوم بچیوں کی گرفتاری ہر اعتبار سے قابل مذمت ہے، اس موقع پر حکومتی اداروں کو تحریک لبیک کے ساتھ مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہئیے تھا، بیسیوں عاشقان رسول (ص شہید ہوئے، سینکڑوں زخمی ہوئے ایسے میں بعض وزیروں کے غیر دانشمندانہ بیانات نے جلتی پر تیل کا کام کیا، ذمہ داروں کی عاقبت نااندیشی کا یہ عالم ہے کہ جماعت اہل سنت پاکستان کے عہدیداروں اور کارکنوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، جن کا اس صورتحال سے کوئی تعلق نہیں اور بار بار حقائق بتانے کے باوجود انہیں رہا نہیں کیا جارہا، پاکستان کی سب سے بڑی دینی جماعت جو ملت اسلامیہ کی اکثریت کی نمائندگی کرتی ہے جماعت اہل سنت پاکستان کو بلاوجہ اشتعال دلایا جارہا ہے۔