حکومت کا ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کیخلاف سخت ایکشن کا اعلان، مرکزی کرداروں کی فہرست تیار
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
حکومتِ پاکستان نے ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن لینے کا اعلان کر دیا جب کہ فیک نیوز نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا اور مرکزی کرداروں کی فہرست تیار کرلی گئی۔
ملوث افراد کے خلاف PCCIA کے تحت مقدمات درج ہوں گے، ایف آئی اے سائبر کرائم اور خصوصی یونٹس کی جانب سے فوری گرفتاریاں متوقع ہیں، ڈیپ فیک لیب ایکٹو، جعلی ویڈیوز/ آڈیوز کی فارنزک جانچ شروع کردی گئی۔
اس حوالے سے سوشل پلیٹ فارمز کو نوٹس کرکے کہا گیا کہ فیک مواد 24 گھنٹے میں ہٹایا جائے، بار بار خلاف ورزی پر اکاؤنٹس مستقل معطلی کی سفارش کی گئی۔
عوام کو وارننگ دی گئی کہ غیر مصدقہ ویڈیو/ کلپ شیئر کرنے پر بھی کارروائی ممکن ہے، ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز جھوٹ پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، اوورسیز نیٹ ورک کی ٹریسنگ، سفارت خانوں کے ذریعے سخت اقدامات زیر غور ہیں۔
بیرونِ ملک ملوث افراد کی انکوائری؛ قانونی اور سفارتی کارروائی کی تیاری ہے، ریڈ نوٹس/ بین الاقوامی تعاون کے آپشنز پر مشاورت کی جا رہی ہے، چینلز اور بلاگرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ کوئی بھی مواد نشر کرنے سے پہلے دہری تصدیق لازمی کریں۔
گمراہ کن ہیش ٹیگز اور ٹرول سیلز کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے گا، ٹرانزیکشنز کی اسکریننگ شروع کردی گئی، ہنگامی حالات میں افواہ بازی پر اضافی سزائیں لاگو ہوں گی۔
صوبائی فوکل پرسنز نامزد کردیے گئے، فوری ری ایکشن اور کاؤنٹر میسجنگ، سرکاری ہیلپ لائن 1919 پر فیک نیوز رپورٹ کریں، شناخت خفیہ رہے گی۔
مرید کے احتجاج کے دوران سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانےوالے افراد کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے، پولیس ذرائع نے کہا کہ مختلف شہروں میں کریک ڈاون سے 39افراد کو گرفتار کیا گیا، کارروائی لاہور،قصور،کامونکی،گوجرانوالہ اور شیخوپورہ میں کی گئی۔
مزید87شر پسندوں کے واٹس ایپ اور فیس بک اکاونٹس ٹریس کر لیے گئے، شرپسندوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاون کا دوسرا مرحلہ رات سے شروع ہوگا۔
200سے زائد شرپسندوں کی فہرست مرتب کی جا چکی ہے، پولیس ذرائع نے کہا کہ گرفتاریوں کا عمل مکمل کرکے قانونی کارروائی کی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
افغان حکومت سے دہشت گرد گروپوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
سرحد پار دہشتگردی کا مسئلہ افغان حکام کے سامنے اٹھایا جا رہا ہے،ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان افغانستان کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے، شفقت علی خان کی ہفتہ وار بریفنگ
پاکستان نے ایک بار پھر افغان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹی ٹی پی سمیت تمام دہشتگرد گروپوں کے خلاف مؤثر اور فوری کارروائی کی جائے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ افغانستان سے سرحد پار دہشتگردی کا مسئلہ مسلسل افغان حکام کے سامنے اٹھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان افغانستان کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے، تاہم افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دینا چاہیے۔ترجمان نے بتایا کہ پاکستان دہشتگرد گروپوں کیخلاف کارروائی کے مطالبے میں سنجیدہ ہے اور خطے کے امن کے لیے افغانستان کے تعاون کو ناگزیر قرار دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلوبل صمود فلاٹیلا پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی جاتی ہے جبکہ سابق سینیٹر مشتاق احمد اسرائیلی حراست سے رہا ہو چکے ہیں۔ پاکستان نے جنگ بندی معاہدے میں قطر، مصر اور سعودی عرب کے کردار کو بھی سراہا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کی ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔ ڈپٹی وزیراعظم کا سعودی ہم منصب سے رابطہ بھی ہوا جس میں غزہ کی صورتحال اور امن کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی پاکستان مشترکہ بزنس کونسل کے چیٔرمین شہزادہ منصور ایک بڑے وفد کے ساتھ اسلام آباد پہنچے ہیں، جہاں تجارت، سرمایہ کاری اور پاکستان کی اقتصادی ترقی ایجنڈے کا اہم حصہ ہیں۔