افغانستان کیساتھ کشید گی ، بھارتی میڈیا کی جعلی ویڈیو ز تصاویر کے ذریعے منفی مہم بے نقاب
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
کراچی (این این آئی) پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران بھارت کا گودی میڈیا ایک بار پھر جھوٹے پروپیگنڈے میں سرگرم ہوگیا۔ بھارتی میڈیا نے اے آئی کے ذریعے جعلی ویڈیوز اور تصاویر بنا کر پاکستان کے خلاف منفی مہم شروع کر دی۔ بھارتی چینلز نے شمالی وزیرستان کے شہری عادل داوڑ کو فوجی افسر ظاہر کرتے ہوئے جھوٹا دعویٰ کیا کہ وہ پاک افغان سرحد پر کارروائی کے دوران شہید ہوگئے، تاہم عادل داوڑ نے ویڈیو پیغام جاری کر کے بھارتی پروپیگنڈے کو مکمل طور پر بے نقاب کر دیا۔ انہوںنے کہاکہ میرا نام عادل داوڑ ہے، میں شمالی وزیرستان سے سیاسی اور سماجی کارکن ہوں۔ بھارتی میڈیا نے میری مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی تصویر چلا کر مجھے فوجی میجر ظاہر کیا ہے حالانکہ میں عام شہری ہوں۔ عادل داوڑ نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے جعلی تصاویر کے ذریعے میرے خلاف جھوٹا بیانیہ پھیلایا، جو صحافت کے بنیادی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ماہرین کے مطابق بھارت کا گودی میڈیا پہلے بھی پلوامہ اور پہلگام جیسے واقعات میں جھوٹی معلومات اور فالس فلیگ آپریشنز کے ذریعے پروپیگنڈا کرتا رہا ہے تاکہ پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کیا جا سکے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بھارتی میڈیا کے ذریعے
پڑھیں:
پاوری گرل شو میں انٹری کے دوران لڑکھڑا گئیں، ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا اسٹار سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی دنانیر مبین ایک بار پھر ایوارڈ شو کے ریڈ کارپٹ پر پیش آنے والے دلچسپ واقعے کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
’پاوری ہو رہی ہے‘ وائرل ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والی دنانیر اس وقت امریکا کے شہر ہیوسٹن میں ایک ایوارڈ تقریب میں شریک تھیں، جہاں ریڈ کارپٹ پر چلتے ہوئے وہ اچانک لڑکھڑا گئیں، تاہم انہوں نے توازن بحال کرتے ہوئے خود کو گرنے سے بچا لیا۔
تقریب میں دانانیر نے ہلکے نیلے رنگ کا چمکدار سلکی گاؤن زیب تن کیا ہوا تھا۔ اس سئ قبل بھی ایک ایوارڈ شو میں دنانیر اس ہی طرح لڑکھڑا کر گِر پڑیں تھیں تب انہیں ساتھی اداکار خوشحال خان نے سہارا دیا تھا۔
View this post on InstagramA post shared by Irfan UL Haq (@irfan_views99)
سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے پر مختلف ردِعمل کا اظہار کیا۔ بعض نے ان کے لباس کو غیر موزوں قرار دیتے ہوئے کہا کہ اوور سائز گاؤن اور ہائی ہیلز کے باعث حادثہ پیش آیا، جبکہ کچھ صارفین نے مزاحیہ تبصرے بھی کیے کہ دنانیر ہمیشہ ہی گِر جاتی ہیں۔
اس واقعے کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور مختلف پلیٹ فارمز پر موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے۔